دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shariat-o-Tareeqat | شریعت و طریقت

book_icon
شریعت و طریقت

سے کسی منافق خبیث کا اور ایسے لوگوں  کو منافق میں  نہیں  کہتا بلکہ رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں  ’’ تین شخصوں  کے حق کو ہلکانہ جانے گا مگر منافق اور منافق بھی کونسا کھلا منافق (وہ تین اشخاص یہ ہیں  )ایک بوڑھا مسلمان جسے اسلام ہی میں  بڑھاپا آیا دوسرا عالم دین تیسرا بادشاہ مسلمان عادل‘‘ (طبرانی) نیز نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں  ’’ لوگوں  پرزیادتی نہ کرے گا مگر ولد الزنا یا وہ جس میں  اس کی کوئی رگ ہو‘‘ (طبرانی فی الکبیر) جب عام لوگوں  پرزیادتی کا یہ حکم ہے تو علماء کی شان تو بہت بلند و بالا ہے ان پرزیادتی کرنے والے کے لئے تو حکم اور زیادہ سخت ہوگا ۔  بلکہ حدیث میں  لفظ ناس (انسان) ہے اور صحیح معنوں  میں  انسان علماء ہی ہیں  چنانچہ امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِاحیاء العلوم میں  فرماتے ہیں  کہ امام اعظم ابو حنیفہ عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ کے شاگرد رشید اور حدیث وفقہ ومعرفت وولایت میں  متفقہ امام حضرت عبد اﷲ  بن مبارک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے کسی نے پوچھا ناس یعنی آدمی کون ہے فرمایا علمائ ۔  امام غزالی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ فرماتے ہیں  جو عالم نہ ہوامام ابن مبارک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے اسے آدمی ہی شمار نہ کیا کیونکہ انسان اور جانوروں  میں  علم ہی کا فرق ہے انسان اس سبب سے انسان ہے جس وجہ سے اسے شرف حاصل ہے اور یہ شرف وبزرگی کس وجہ سے ہے ، یہ جسمانی طاقت کی وجہ سے نہیں  کہ اونٹ آدمی سے زیادہ طاقتور ہے اور نہ ہی انسان کی بزرگی اس کے بڑے جسم کی وجہ سے ہے کہ ہاتھی کا جسم اس سے بڑا ہے نہ بہادری کی وجہ سے کہ شیر اس سے زیادہ بہادر ہے نہ خوراک کی وجہ سے کہ بیل کا پیٹ اس سے بڑا ہے اور وہ زیادہ کھاتا ہے اور نہ ہی انسان کا شرف جماع کی وجہ سے ہے کہ چڑوٹا جوسب میں  ذلیل چڑیا ہے انسان سے زیادہ اس فعل کی قوت رکھتا ہے ۔  آدمی تو صرف علم کے لئے بنایا گیا ہے اور اس علم کی وجہ سے انسان کا شرف وبزرگی ہے ۔

۹ : علمائے شریعت نگہبان ہیں  : مذکورہ بیانات سے واضح ہوگیا کہ علمائے شریعت ہرگز طریقت کے راستے میں  رکاوٹ نہیں  بلکہ وہی اس کا دروازہ کھولنے والے ہیں  اور وہی طریقت کے راستے کے نگہبان ہیں  البتہ وہ طریقت جسے شیطان کے بندے طریقت کہتے ہیں  اور اسے محمد رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شریعت سے جدا قرار دیتے ہیں  علماء شریعت ایسی طریقت کے لئے ضرور رکاوٹ ہیں ۔  اور علماء ہی کیا خود اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس راہ کو بند، مردود، باطل اور دھتکارا ہوا قرار دیا اور پہلے گزر چکا کہ علمائے شریعت کی حاجت ہر مسلمان کو ہر وقت ہے اور طریقت میں  قدم رکھنے والے کو اور زیادہ ورنہ حدیث میں  بغیر علم کے طریقت میں  پڑنے والے کو گدھا فرمایا تو اگر علماء نے گدھا بننے سے روکا تو کیا گناہ کیا ۔

۱۰ : عمرو نے علمائے شریعت اور شریعت کے خلاف جو اپنی شیطانی خرافات اور گالی گلوچ کا اظہار کیا ہے اسے اس نے حقانی علماء اور ربانی اولیاء کی طرف منسوب کیا ہے یہ ذلیل جھوٹ اور لعنتی تہمت ہے جو اس نے اولیاء پر باندھی اب ہم اس کی خواہش کے مطابق صرف اولیاء کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکے مبارک ارشادات صرف نمونہ کے طور پر پیش کرتے ہیں  جن سے شریعت مطہرہ کی عظمت ظاہر ہو اور یہ بھی معلوم ہوجائے کہ طریقت شریعت سے جدا نہیں  اور یہ بھی کہ طریقت شریعت کی محتاج ہے اور یہ بھی کہ شریعت اصل معیار اور دارو مدار ہے الغرض جو کچھ ہم نے بیان کیا ان سب کا مکمل ثبوت اور عمرو کے دعووں  اور خرافات کا کافی رد ہم اولیاءے کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے اقوال سے پیش کریں  گے ۔  اور اﷲ  ہی توفیق دینے والا ہے ۔

پہلا قول : حضور سیدنا غوث اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں  : ’’اﷲ  کے سوا کسی کی طرف نگاہ نہ اٹھانا جو کہ طریقت کا ایک بلند مرتبہ ہے ضروری ہے کہ وہ ان چیزوں  کے ساتھ ہو کہ تو اﷲ  کی مقرر کردہ حدود کی پابندی کرے اور اس کے تمام احکام کی حفاظت کرے اور اگر تیری طرف سے شریعت کی حدود میں  سے کسی حد میں خلل آیا تو جان لے کہ تو فتنہ میں  پڑا ہوا ہے اور بیشک شیطان تیرے ساتھ کھیل رہا ہے لہٰذا تو فوراً شریعت کے حکم کی طرف لوٹ آ اور اس سے لپٹ جا اور اپنی نفسانی خواہش کو چھوڑ دے کیونکہ جس حقیقت کی تصدیق شریعت سے نہ ہو وہ حقیقت باطل ہے ‘‘ (طبقات الاولیاء از امام عبد الوہاب شعرانی جلد ۱ ص ۱۳۱ مطبوعہ مصر) سعاد تمند کے لئے حضور پر نور غوث الثقلین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا ایک قول ہی کافی ہے کہ اس میں  سب کچھ جمع فرمادیا ہے ۔  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن