دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shariat-o-Tareeqat | شریعت و طریقت

book_icon
شریعت و طریقت

مسئلہ

کیا فرماتے ہیں  علمائے دین اور وارثان انبیاء و مرسلین عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام اس مسئلہ میں  کہ زید کہتا ہے کہ حدیث مبارک  العلماء و رثۃ الانبیاء ’’ علماء انبیاء کے وارث ہیں ‘‘ (السنن لأبی داؤد ۳۳۱۷ )اس حدیث میں  شریعت و طریقت دونوں  کے علماء داخل ہیں  اور جو شخص شریعت وطریقت دونوں  کا جامع ہے وہ وراثت کے سبب سے عظیم وباعظمت رتبے اور سب سے کامل درجے پر فائز ہے جبکہ عمرو کا بیان ہے ۔

 (۱) شریعت صرف چند فرائض و واجبات اور سنتوں  اور مستحبات کا نیز حلال و حرام کے چند مسائل کا نام ہے جیسے وضو اور نماز کی صورت ۔

(۲) اور طریقت نام ہے اﷲ  کی بارگاہ تک پہنچنے کا ۔

(۳) اس میں  نماز وغیرہ کی حقیقت کھل جاتی ہے ۔

(۴) طریقت ایک موجیں  مارتا ہوا دریا اور ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں  اور شریعت اس دریا کے مقابلہ میں  ایک قطرہ ہے ۔

(۵) انبیاء کی وراثت کا مقصد یہی اللہ تَعَالٰیکی بارگاہ تک پہنچنا ہے اور شان نبوت و رسالت کا یہی تقاضا ہے اور انبیاء کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام بھی بطور خاص اسی مقصد کے لئے بھیجے گئے ۔

(۶) بھائیو ! علماء ظاہر کسی طرح اس وراثت کی قابلیت نہیں  رکھتے  ۔

(۷) نہ یہ علماء علماء ربانی وغیرہ کہے جاسکتے ہیں ۔

(۸) ان علماء کے مکرو فریب کے جال سے اپنے آپ کو دور رکھنا چاہئے یہ لوگ معاذ اﷲ  شیطان ہیں ۔  

(۹) یہ علماء طریقت کے راستے میں  رکاوٹ اور دیوار ہیں  حالانکہ طریقت ہی اصل منزل ہے ۔

(۱۰) یہ باتیں  میں  اپنی طرف سے نہیں  کہتا بلکہ بہت سے علماء و اولیاء نے اپنی اپنی تصانیف میں  ان باتوں  کی تصریح کی ہے ۔  عمرو نے ایسی ہی مزید باتیں  کہی ہیں ۔

درخواست یہ ہے کہ زید و عمرو میں  سے کس کا قول صحیح ہے اور اس مسئلہ میں  تحقیق کیا ہے ؟ اگر عمرو غلطی پر ہے ۔  تو اس پر کوئی شرعی گرفت بھی ہے یا نہیں ؟ وہ کہتا ہے کہ میری غلطی تب ثابت ہوگی جب میرے اقوال کا غلط ہونا اولیاء کے اقوال سے ثابت کیا جائے جن سے ہدایت ملتی ہے ان کے اقوال کے علاوہ میرے اقوال غلط ثابت نہیں  ہوسکتے ۔

(مکمل تفصیل سے جواب دیں  آپ کو قیامت کے دن اجر ملے گا)

الجواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

تمام تعریفیں  اس اﷲ  کے لئے جس نے شریعت نازل فرمائی اور اسی کو اپنی بارگاہ تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا پس جو شریعت کے علاوہ کوئی اور راستہ تلا ش کرے وہ خسارے میں  اور خواہش نفس کا پیرو کار ہوگا اور گمراہ و سرکش ہوگا اور افضل درود  اور سب سے مکمل سلام ہو ان پر جو تمام رسولوں  میں  سب سے زیادہ عزت والے ہیں  اور اللہ تَعَالٰیکے راستوں  کی طرف بلانے والوں  میں  سب سے افضل ہیں   ۔

پس شریعت کے ذریعے ہی سب سے بڑے اور بلند رتبے ( یعنی اﷲ  کی بارگاہ)تک پہنچنا نصیب ہوتا ہے ۔  اور جس نے شریعت کی مخالفت کی تو وہ بھی پہنچ گیا لیکن کہاں  ؟ جہنم میں  اور  دورود   و سلام ہو نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آل اور اصحاب پر اور آپ علیہ السلام کے علماء اور آپ علیہ السلام کے گروہ پر جو علم کے وارث اور حضور اقدسصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آداب سیکھنے والے ہیں ۔  آمین یارب العلمین ۔

اے اﷲ  تیرے لئے حمد ہے اے میرے رب میں  شیطان کے حملوں  سے تیری پناہ مانگتا ہوں  اور اے میرے رب میں  تیری پناہ لیتا ہوں  اس بات سے کہ شیاطین میرے پاس آئیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن