دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shariat-o-Tareeqat | شریعت و طریقت

book_icon
شریعت و طریقت

ساتواں  نفیس فائدہ  : حضرت محبوب الٰہی کے خلیفہ مولانا فخر الدین زرادی نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِکے زمانہ میں  ہی حضرت کے حکم سے قوالی کے بارے میں  ایک رسالہ لکھا جس کا نام ہے کشف القناع عن اصول السماع اس میں  فرماتے ہیں ۔  ’’ہمارے مشائخ کرام رضی اللہ تَعَالٰیعنھم کا قوالی سننا سازوں  کے بہتان سے پاک ہے ۔  وہ تو صرف قوالی کی آواز ہے ۔  ان اشعار کے ساتھ جو اللہ تَعَالٰیکی کمالِ صنعت کی خبر دیتے ہیں ۔ ‘‘

مسلمانو ! یہ بزرگ سچے ہیں  یا وہ لوگ جو اپنی خواہش نفس کی حمایت میں  ان بندگانِ خدا چشتی بزرگوں رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمپر سازوں  کے ساتھ قوالی سننے کی تہمت لگاتے ہیں ۔  اللہ تَعَالٰیہمارے مسلمان بھائیوں  کو بھلائی کی توفیق اور ہدایت بخشے اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  ۔

اٹھاونواں  قول : خاندان چشتیہ کے جلیل القدر ولی حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی شان میں  حضرت شاہ کلیم اﷲ  شاہ جہاں  آبادی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ فرماتے ہیں ۔  ’’ ایک رات میں  مدینہ منورہ میں  بستر پر سویا ہوا تھا کہ میں  نے خواب دیکھا کہ میں  اور سید صبغۃ اﷲ  روجی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ دونوں  حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں  حاضر ہیں  اور وہاں  صحابہ کرام اور اولیاء کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمکا ایک مجمع لگا ہوا ہے ۔  ان میں  ایک شخص ہے جس کی طرف نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنہایت محبت کے ساتھ تبسم والتفات فرماتے ہیں  اور کچھ ارشاد فرماتے ہیں  جب مجلس ختم ہوئی تو میں  نے حضرت سید صبغۃ اﷲ  سے پوچھا کہ یہ بزرگ کون ہے جن کی طرف نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی اسقدر نظرِ رحمت ہے تو انہوں  نے جواب دیا کہ یہ میر عبد الواحد بلگرامی ہیں  اور ان کے اس مرتبہ کی وجہ ان کی کتاب سبع سنابل ہے جو نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں  مقبول ہوئی ہے ۔  یہی حضرت میر عبد الواحد عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ اپنی اس کتاب سبع سنابل میں  فرماتے ہیں ۔  ’’ اے صاحبِ تحقیق راہِ دین، اسلام کے علماء جو انبیاء کے وارث ہیں  ان کے تین گروہ ہیں  ۔ (۱) محدثین، (۲) فقہاء، (۳) صوفیاء ۔  (سبع سنابل ص۴) دیکھو کیسی عمدہ تصریح ہے کہ علمائے ظاہر و باطن سب انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کے وارث ہیں ۔

انسٹھواں  قول : یہی حضرت میر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاسی سبع سنابل شریف میں  فرماتے ہیں شریعت محمدی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور دین احمدی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم یعنی دین اسلام ہی سلامتی والا اور سیدھا راستہ ہے خاتم النبیین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّماپنے ہزاروں  اولیاء وصوفیاء اور شہداء اور صدیقوں  کے ساتھ اسی راستے پر چلے اور سب نے اسی راستے کو کانٹوں  اور شکوک و شبہات سے پاک کیا ۔  اور اس راستے کی منزلیں  اور نشانیاں  واضح طور پر بیان کیں  ہر قدم پر ایک نشان قائم کیا اورسرائے میں  توشہ راہ رکھا اور ڈاکوؤں  سے حفاظت کے لئے ایک قوی قائد سالار ہمراہ کیا تو اگر کوئی بدعتی (گمراہ) کسی دوسرے راستے کی طرف دعوت دے تو چاہیے کہ اس کی بات نہ سنیں  اور دین حق کی مدد کے طور پر ایسے شخص کا رد کرنا فرائض میں  سے شمار کریں  بدعتی اور گمراہ لوگ خود کو دھوکے کے ساتھ اسلام کے لباس میں  ظاہر کرتے ہیں ۔  اور باطن میں  فاسد عقائد چھپائے ہوئے ہوتے ہیں ۔  یہ لوگ دین کے دشمن اور شیطان کے بھائی ہیں  اور جب علمائے دین کے علم اور بزرگانِ دین کے علم کے نور کی وجہ سے بدعتیوں  اور گمراہوں  کے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں  تو نا چار یہ لوگ علمائے شریعت کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں ۔  علمائے ربانی جو اسلام کے آسمان کے ستارے ہیں  وہ لوگوں  کو ان انسانی شیطانوں  سے  بچاتے ہیں  اور ان علما کے نورانی وجود شریعت کے چوروں  کے لئے شہاب ثاقب کی طرح ہیں  جو ان پر چاروں  جانب سے برستے ہیں  اور مار مار کر ان کو منتشر کردیتے ہیں ۔   (سبع سنابل ص ۸، ۹) عمرو جاہل نے علمائے شریعت کو معاذ اﷲ  شیاطین کہا تھا اَلْحَمْدُلِلّٰہ  کہ ان اولیاء کرام کی موتی بکھیرنے والی زبان ہی سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ثابت کردیا کہ یہ جاہل عمرو اور اس کے ساتھی اور اس جیسا عقیدہ رکھنے والے ہی شیاطین اور دین کے دشمن ہیں ۔  اور اللہ تَعَالٰیکی ہزار ہاہزار حمد کہ یہ کلمات بارگاہ رسالت میں  شرفِ قبولیت حاصل کرچکے ہیں ۔  جیسا کہ ابھی گزرا کہ سبع سنابل شریف نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں  مقبول ہوگئی اور مذکورہ عبارت اسی کتاب کی ہے ۔

ساٹھواں  قول :  یہی عظیم بزرگ حضرت میر عبد الواحد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں  ’’ چند شرائط جان کہ ان کے بغیر پیری و

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن