دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shariat-o-Tareeqat | شریعت و طریقت

book_icon
شریعت و طریقت

الانس ص ۱۹) بعینہ اسی طرح لطائف اشرفی ص ۱۲۹ میں  ہے ۔  پھر دونوں  کتابوں  میں  حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا وہ قول مذکور ہے جو قول نمبر ۳۲ میں  گزرا ۔

چند نفیس فوائد

ایک نفیس فائدہ : اس نفحات الانس شریف میں  حضرت شیخ الاسلام عبد اﷲ  ہروی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے منقول ہے کہ حضرت شیخ احمد چشتی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی تعریف کرتے ہوئے  فرماتے تھے ’’ چشتی حضرات تمام کے تمام باطن میں  پاک اور معرفت و فراست میں  ہوشیار ہیں  ان کے احوال اخلاص اور ترکِ ریا کاری کے ساتھ موصوف ہیں ۔  اور وہ شریعت میں  سستی کو جائز نہیں  سمجھتے ۔ (نفحات الانس ص ۱۸) اور نفحات الانس کے قدیم قلمی نسخہ میں  جو تین سو سال پرانا ہے یوں  لکھا ہوا ہے ’’ ہمارے چشتی بھائی چشتی بزرگوں  کے حال مبارک کا مشاہدہ کریں  کہ وہ ہرگز شریعت میں  سستی کو  بھی جائز نہیں  سمجھتے چہ جائے کہ وہ احکام شریعت کو ہلکا جانیں  اور چشتی ہونے کو شریعت کے احکام سے آزادی کا پروانہ سمجھیں  سلطان الاولیاء حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الٰہی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ارشادات عالیہ سنئے فرمایا ’’ قوالی کے جائز ہونے کے لئے چند چیزیں  ضروری ہیں ۔  سنانے والا، سننے والا، جو چیز سنائی جارہی ہے اور آلۂ سماع ۔ قوالی سنانے والا مرد ہو بچہ اور عورت نہ ہو ۔  سننے والا یاد حق سے غافل نہ ہو اور جو چیز سنائی جارہی ہے وہ فحش اور مسخرہ پن نہ ہو اور آلۂ سماع میں  ہے جیسے چنگ اور رباب یعنی آلات موسیقی وغیرہ ایسی کوئی چیز درمیان میں  نہ ہو ۔  جب یہ شرطیں  پائی جائیں  تو قوالی حلال ہے ۔  ‘‘ (سیر الاولیاء ص ۴۹۱، ۴۹۲)

دوسرا نفیس فائدہ : ایک مرتبہ چند مریدوں  نے عرض کی کہ آجکل بعض خانقاہ والے درویشوں  نے باجوں  کے مجمع میں  وجد کیا فرمایا اچھا نہ کیا جو بات شریعت میں  ناجائز ہے وہ کسی طرح پسندیدہ نہیں ۔  (سیر الاولیاء ص ۵۲۰)

تیسرا نفیس فائدہ : کسی نے عرض کی جب وہ لوگ وہاں  سے باہر آئے ان سے کہا گیا کہ تم نے یہ کیا کیا وہاں  تو باجے تھے وہاں  کیوں  قوالی سنی اور وجد کیا وہ بولے ہم ایسے بے خود ہوگئے تھے کہ ہمیں  باجوں  کی خبر ہی نہ رہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا یہ جواب بہانہ بالکل فضول ہے اس طرح تو سب گناہوں  میں  یہی حیلہ ہوسکتا ہے ۔  (سیر الاولیاء ص ۵۲۱) دیکھو محبوب الٰہی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کیسا شاندار جواب دیا کہ اس طرح تو گناہوں  کا راستہ کھل جائے گا کوئی شراب پیئے اور کہدے کہ کمالِ استغراق کی وجہ سے ہمیں  خبر نہ ہوئی کہ شراب ہے یا پانی ۔  کوئی زنا کردے اور کہے کہ ہمیں پتہ نہ چلا کہ بیوی ہے یا کوئی اجنبی عورت ۔

چوتھا نفیس فائدہ : کسی نے عرض کیا کہ فلاں  مجمع میں  اپنے درویش احباب جمع ہوئے حالانکہ وہاں  پر باجے وغیرہ حرام چیزیں  تھیں ۔  حضرت سلطان المشائخ نے فرمایا میں  نے منع کیا تھا کہ باجے اور حرام چیزیں  درمیان میں  نہ ہوں  انہوں  نے اچھا نہ کیا ۔ ‘‘ (سیر الاولیاء ص ۵۲۲)

پانچواں نفیس فائدہ  : حضرت کے خلیفہ شیخ محمد بن مبارک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں  کہ حضرت خواجہ نظام الدین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اس بارے میں  نہایت شدید اور سخت تاکید سے ممانعت فرمائی یہاں  تک کہ فرمایا اگر امام نماز پڑھاتا ہو اور جماعت میں  کچھ عورتیں  بھی ہوں  امام بھول جائے تو مرد سبحان اﷲ  کہہ کر امام کو مطلع کرے اوراگر عورت بتانا چاہے تو وہ اپنے ہاتھ کی پشت ہتھیلی پر مارے ہتھیلی پر ہتھیلی نہ مارے کہ یہ کھیل کی مانند ہے اور اسی طرح اوربھی اس قسم کی چیزوں  سے ممانعت آئی ہے ۔  پس قوالی میں  زیادہ ضروری ہے کہ ایسی چیزوں  سے احتراز کرے ۔  ’’ شیخ مبارک فرماتے ہیں ۔  جب تالی بجانے کے بارے میں  اس قدر احتیاط آئی ہے تو باجے سننے میں  تو اور زیادہ ممانعت ہوگی‘‘ بندگانِ خدا یعنی چشتی بزرگ توتالی کو ناجائز جانیں اور نفس کے پیروکار، ان پر، ستار اور ڈھولک سننے کی تہمت لگاتے ہیں  جیسے آجکل لوگ کہتے ہیں  کہ چشتی بزرگ سازوں  (موسیقی)کے ساتھ قوالی سنتے تھے ۔

چھٹا نفیس فائدہ  : حضرت محبوب الٰہی کے ملفوظات بنام فوائد الفواد جنہیں  حضرت میر حسن سنجری نے جمع کیا ہے ان میں  بھی حضرت کا واضح ارشاد مذکور ہے کہ مزامیر (آلا ت موسیقی) حرام ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن