دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shariat-o-Tareeqat | شریعت و طریقت

book_icon
شریعت و طریقت

صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے مدد لیتے ہیں ۔ ‘‘ (الیواقیت والجواہر ص ۲۲۰ مطبوعہ مصر)

سینتالیسواں  قول : نیز امام شعرانی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ فرماتے ہیں  ’’تصوف کیا ہے بس احکام شریعت پر بندہ کے عمل کا خلاصہ ہے ‘‘ ۔

اڑھتالیسواں  قول : پھر فرمایا’’ علم تصوف شریعت کے چشمے سے نکلی ہوئی جھیل ہے ‘‘ ۔

اننچاسواں  قول : پھر فرمایا ’’ جو نظر غور کرے وہ جان لے گی کہ اولیاءکے علوم میں  سے کوئی چیز شریعت سے باہر نہیں ۔  اور ان کے علوم شریعت سے باہر کیسے ہوسکتے ہیں  حالانکہ ہر ہر لمحہ شریعت ہی ان کے لئے اللہ تَعَالٰیتک پہنچنے کا ذریعہ ہے ۔ ‘‘

پچاسواں  قول : پھر فرمایا ’’تمام اولیاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا اس بات پر اجماع واتفاق ہے کہ طریقت میں  صدر بننے کے لائق نہیں  مگر وہ جو شریعت میں  زبردست مہارت رکھتا ہو ۔  اور شریعت کے طریقوں  اور اصطلاحات مثلاً خاص عام، ناسخ و منسوخ کو جانتا ہو ۔  عربی زبان پر کامل عبور حاصل ہو ۔  یہاں  تک کہ عربی زبان کے مجاز و استعارہ وغیرہ جانتا ہو تو ہر صوفی فقیہ ہوتا ہے لیکن ہر فقیہ صوفی نہیں ۔ ‘‘(مذکورہ چاروں  اقوال از طبقات کبریٰ ص ۴ مطبوعہ مصر)

اکیاونواں  قول : امام عبد الوہاب شعرانی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ نے فرمایا ۔ ’’ سچا کشف ہمیشہ شریعت کے مطابق ہی آتا ہے جیسا کہ اس فن کے علماء میں  یہ بات طے ہوچکی ہے ۔  (میزان الشریعۃ ص ۱۳ مطبوعہ مصر)

باونواں  قول : حضرت عبد الغنی نابلسی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ فرماتے ہیں ۔  ’’ہمارے زمانے میں  بعض لوگ صوفی ہونے کا دعویٰ کرنے والے یہ کہتے ہیں  کہ اے علم ظاہر والو! تم اپنے احکام کتاب و سنت سے لیتے ہو اور ہم خود صاحب قرآن سے لیتے ہیں  یہ قول بالاجماع کئی وجوہ سے کفر ہے ان میں  سے ایک وجہ تو یہی ہے کہ عاقل و بالغ ہونے کے باوجود اپنے آپ کو شریعت کی پابندی سے آزاد قرار دیا ۔ ‘‘ یہیں  فرمایا ’’ اگر علمِ ظاہر چھوڑنے سے قائل کی مراد نہ سیکھنا اور اس کا اہتمام نہ کرنا ہے یہ خیال کرتے ہوئے کہ علمِ ظاہر کی حاجت نہیں  تو ایسے آدمی نے اللہ تَعَالٰیکے کلام کو احمق بتایا اور انبیاء کرام عَلَیْہِمُ السَّلام کو معاذ اﷲ  بیوقوف ٹھہرایا اور اس نے رسولوں  کے بھیجنے اور کتابوں  کے اتارنے کو فضول اور باطل ٹھہرایا تو کچھ شک نہیں  کہ ایسا سمجھنے والا کافر اور سب سے سخت تر کافر ہے ۔ ‘‘(حدیقہ ندیہ ص ۱۱۱، ۱۱۲ مطبوعہ مصر)

ترپنواں  قول : نیز امام عبد الغنی نابلسی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ نے شریعت مطہرہ کی تعظیم کے بارے میں  حضرت جنید بغدادی، سری سقطی بایزید بسطامی اور دیگر بزرگانِ دین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اقوال مبارکہ ذکر کرکے فرمایا ’’ اے عاقل ! اے حق کے طالب ! دیکھ یہ طریقت کے عظیم المرتبت بزرگوں  اور حقیقت کے عظیم ستونوں  نے شریعت مطہرہ کی کیسی تعظیم فرمائی ہے اور وہ کیوں  نہ کریں  کہ وہ اسی تعظیمِ شریعت اور سیدھی راہ شریعت کی پیروی کے سبب اللہ تَعَالٰیتک پہنچے اور ان بزرگوں  سے یا ان کے علاوہ کسی اور ولی سے ایک بھی ایسا قول منقول نہیں  کہ اس نے شریعت مطہرہ کے کسی حکم کی تحقیر کی ہو یا اسے قبول کرنے سے باز رہا ہو بلکہ تمام اولیاء شریعت کے سامنے اپنی گردنیں  جھکائے ہوئے ہیں ۔  اور اپنے باطنی علوم کی بنیاد حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے طریقے پر رکھتے ہیں ۔  تو تجھے حد سے گزرے ہوئے ان جاہلوں  کی باتیں  دھوکے میں  نہ ڈالیں  جو اپنی طرف سے صوفی بنتے ہیں  لیکن وہ خود بگڑے ہوئے اور دوسروں  کو بگاڑنے والے ہیں  خود گمراہ اور دوسروں  کو گمراہ کرتے ہیں  وہ شریعت کے راستے سے ٹیڑھے ہو کر جہنم کے راستے پر چلتے ہیں  جو شخص علمائے شریعت کی راہ سے باہر ہے وہ طریقت کے بزرگوں  کے مسلک سے خارج ہے کیونکہ ایسے لوگ شریعت کے آداب سے منہ پھیرنے کو اختیار کئے ہوئے ہیں  اور اس کے مضبوط قلعوں  میں  پناہ لینے کو چھوڑے بیٹھے ہیں  تو ایسے لوگ شریعت کا انکار کرنے کی وجہ سے کافر ہیں  اگرچہ ان لوگوں  کا دعوی یہ ہے کہ یہ لوگ انوار سے روشن ہیں ۔  طریقت کے جملہ جلیل القدر بزرگ تو شریعت کے آداب پر قائم ہیں اور احکام الٰہی کی تعظیم کے معتقد ہیں ۔  اور اسی لئے اللہ تَعَالٰینے انہیں  کمالات کا تحفہ دیا اورطریقت سے بے خبر اپنی خرافات پر دھوکے کا لباس پہنے ہوئے ہیں  اور ظاہر میں  مسلمان لیکن حقیقت میں  کافر ہیں ۔  ایسے لوگ ہمیشہ اپنے وہموں  کے بتوں  کے سامنے ادب سے بیٹھے ہوئے ہیں ۔  شیطان جو وسوسے ان کے ذہن میں  ڈالتا ہے یہ انہیں  وسوسوں  اور فتنوں  میں  پڑے ہوئے ہیں اوریہ مکمل بربادی ہے ان کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن