دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shariat-o-Tareeqat | شریعت و طریقت

book_icon
شریعت و طریقت

شیخ سعدی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ کے شعر کا ترجمہ ہے ’’ جس شخص نے نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خلاف راستہ اختیار کیا وہ ہرگز منزل تک نہیں  پہنچ سکتا ۔ ‘‘

بارہواں  قول : حضرت سیدنا بایزید بسطامی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ایک دوسرے بزرگ سے فرمایا چلو اس شخص کو دیکھیں  جس نے اپنے آپ کو ولایت کے نام سے مشہور کیا ہے وہ شخص زہد و تقوی میں  مشہور تھا اور لوگ بکثرت اس کے پاس آیا کرتے تھے جب حضرت بایزید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وہاں  تشریف لے گئے اتفاقاً اس شخص نے قبلہکی طرف تھوکا حضرت بایزید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفوراً واپس پلٹ آئے اور اس شخص سے سلام بھی نہ کیا اور فرمایا ’’ یہ شخص نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آداب میں  سے ایک ادب پر تو امین ہے نہیں  جس چیز کا (یعنی ولایت کا )دعویٰ کرتا ہے اس پر کیا امین ہوگا ۔  (رسالہ قشیریہ ص ۱۷)

اور دوسری روایت میں  ہے فرمایا ’’ یہ شخص شریعت کے ایک ادب پر تو امین ہے نہیں  اسرار الٰہیہ پر کیسے امین ہوگا‘‘ ۔  (رسالہ قشیریہ ص ۱۵۳ مطبوعہ مصر)

تیرھواں  قول :  حضرت بسطامی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں  ’’ اگر تم کسی شخص کو دیکھو کہ اسے ایسی کرامت دی گئی ہے کہ وہ ہوا پر چار زانو بیٹھے تو اس سے فریب نہ کھانا جب تک یہ نہ دیکھو کہ فرض و واجب ومکروہ و حرام میں  اس کا عمل کیسا ہے اور شریعت کی حدودو آداب کی کتنی حفاظت کرتا ہے ۔ ‘‘ (رسالہ قشیریہ ص ۱۸ مطبوعہ مصر)

چودھواں  قول :  حضرت ابو سعید فراز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجو حضرت ذوالنون مصری و سری سقطی رضی اللہ تعالیٰ عنہماکے ساتھیوں  اور حضرت جنید بغدادی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ کے ہم زمانہ بزرگوں  میں  سے ہیں  فرماتے ہیں ۔  ’’ جس آدمی کا ظاہر حال اس کے باطن کے خلاف ہو وہ باطن نہیں  بلکہ باطل ہے ‘‘) (رسالہ قشیریہ ص ۲۸ مطبوعہ مصر)

علامہ سید عبد الغنی نابلسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاسی قول کی شرح میں  فرماتے ہیں ۔  ’’اس لئے کہ جب اس آدمی نے ظاہر کی مخالفت کی تو اس کا باطن محض شیطانی وسوسہ اور نفس کی بناوٹ ہے ۔ ‘‘(حدیقہ ندیہ جلد ۱ مطبوعہ مصر)

پندرھواں  قول : حضرت حارث محاسبی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجو بڑے بڑے ائمہ و اولیاء کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور حضرت سری سقطی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ہمزمانہ بزرگوں  میں  سے ہیں  فرماتے ہیں ۔  ’’ جو شخص اپنے باطن کو مراقبہ اور اخلاص سے صحیح کرلے گا اللہ تَعَالٰیاس کے ظاہر کو مجاہدہ ا ور سنت کی پیروی سے آراستہ کردے گا ۔ ‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ جس آدمی کا ظاہر شریعت کے زیور سے آراستہ نہیں  وہ باطن میں  بھی اللہ تَعَالٰیکے ساتھ اخلاص نہیں  رکھتا ۔

سولھواں  قول : حضرت عثمان حیری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے انتقال کے وقت اپنے صاحبزادے ابو بکر عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ سے فرمایا ’’ اے میرے بیٹے ! ظاہر میں  سنت کی خلاف ورزی اس بات کی علامت ہے کہ باطن میں  ریا کاری ہے ‘‘ ۔  (رسالہ قشیریہ ص ۱۵ مطبوعہ مصر)

سترھواں  قول : حضرت سعید بن اسماعیل حیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں ۔  ’’نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی باطنی صحبت کا طریقہ یہ ہے کہ سنت کی پیروی کرے اور علم ظاہر کو لازم پکڑ لے ۔ ‘‘ (رسالہ قشیریہ ص ۲۵ مطبوعہ مصر)

اٹھارواں  قول : حضرت ابو الحسین احمد بن الحواری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجنہیں  حضرت جنید بغدادی عَلَيْهِ الرَّحْمٰۃ شام کا پھول کہتے تھے فرماتے ہیں ۔  ’’ جو کسی قسم کا کوئی عمل نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اتباع کے بغیر کرے وہ باطل ہے ‘‘ ۔  (رسالہ قشیریہ ص ۲۱ مطبوعہ مصر)

انیسواں  قول : حضرت سیدی ابوحفص عمر حداد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجو بڑے بڑے اماموں ، عارفین اور حضرت سری سقطی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہم زمانہ بزرگوں  میں  سے ہیں  فرماتے ہیں  ’’ جو ہر وقت اپنے تمام کاموں  اور تمام باطنی احوال کو قرآن و حدیث کے ترازو میں  نہ تولے اور اپنے دل پر وارد ہونے والی کیفیات پر اعتمادکرلے اسے مردانِ حق کے دفتر میں  شمار نہ کر‘‘ ۔ (رسالہ قشیریہ ص۲۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن