دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shareer Jinnat Ko Badi Ki Taqat Kehna Kaisa? | شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

book_icon
شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

کے تکیوں پر اَشعار لکھے ہوتے ہیں ان کا بھی اِستعمال نہ کیا جائے۔ ([1])

مسجد کی دَریوں کا بےمحل  اِستعمال

سُوال : مسجد کی دَریاں وغیرہ اپنے ذاتی اِستعمال میں لانا کیسا ہے ؟

جواب:مسجد کی کسی بھی چیز کو اپنے ذاتی اِستعمال میں نہیں لا سکتے ۔بعض امام و   مؤذِّن صاحبان مسجد کی دَریاں اپنے حُجرے  میں  بچھا لیتے ہیں یہ  مسجد کی دَریوں کا بے محل اِستعمال ہے جو کہ جائز نہیں۔ صَدرُ الشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ  مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے  ہیں: مسجد کی اَشیا مثلاً لوٹا چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کر سکتے مثلاً لوٹے میں پانی بھر کر اپنے گھر نہیں لے جا سکتے اگرچہ یہ اِرادہ ہو کہ پھر واپس کر جاؤں گا۔

اُس کی چٹائی اپنے گھر یا کسی دوسری جگہ بچھانا ناجائز ہے۔ یونہی مسجد کے ڈول رسی سے اپنے گھر کے ليے پانی بھرنا یا کسی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بے موقع اور بےمحل اِستعمال کرنا       ناجائز ہے۔ ([2])

معتکفین کا مسجد کے وُضو خانے  پر کپڑے دھونا

سُوال :کیا معتَکف وُضو خانے پر کپڑے دھو سکتا ہے؟

جواب:  وُضو خانہ اگر فنائے مسجد میں ہے تو اس پر معتکف بِلاتکلف جا سکتا ہے مگر جہاں تک کپڑے دھونے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں  عرض ہے کہ وُضو خانے پر کپڑے  نہ دھوئے جائیں  کیونکہ مسجد کا پانی نمازیوں کی ضَروریات کے لیے ہوتا ہے۔ اگر ہر معتکف اپنے کپڑے یا چادریں  وغیرہ وضو خانے پر دھونا شروع کر دے تو جس مسجد میں پانی محدود ہو گا وہاں نمازیوں کو  دِقّت کا سامنا کرنا پڑے گا اور جن  نمازیوں کے  گھر مسجِد کے اَطراف میں نہیں  مسجد میں  پانی نہ ہو نے کے سبب وہ جماعت سے محروم رہ جائیں گے۔  

دعوت ِاسلامی کے زیرِ اِہتمام پورے رَمضانُ المبارک کے  تربیّتی اِعتکاف اورخصوصاً رَمضانُ المبارک کے آخری عَشْرے کے سُنّتِ اِعتکاف کی ترکیب ہوتی ہے۔اس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہزاروں  اِسلامی بھائی اِعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اب اگر ہر معتکف اسلامی بھائی اپنے کپڑے مسجد کے وضو خانے پر  دھونا شروع کر دے تو پانی ختم ہو جائے گا اور بالآخر خود معتکفین کو اور  عام نمازیوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا معتکفین اِسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ وہ اِعتکاف  بیٹھنے سے پہلے اپنے کپڑے دُھلوا لیں یا پھر لَانْڈرِی کے ذریعے دُھلوانے کی ترکیب بنائیں۔  

دَورانِ اِعتکاف کپڑے وغیرہ دھونے کی ترکیب نہ ہی بنائی جائے تو بہتر ہے تاکہ جو وقت کپڑے دھونے میں صرف ہو رہا



[1]     بہارِ شریعت ،  ۳ / ۶۵۲،  حصہ: ۱۶ 

[2]     بہارِشرِیعت،  ۲ / ۵۶۱،  حصہ : ۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن