30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کی کناریوں سے تکلیف ہوتی ہو گی ۔
تیسری وجہ یہ ہے کہ دَریاں وغیرہ آگے پیچھے پھسلتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان پر صَف بھی دُرُست نہیں بنتی لہٰذا جب تک ان کی حاجت نہ ہو انہیں نہ بچھایا جائے تاکہ دَورانِ جماعت صفیں بھی دُرُست بنیں اور نماز میں خشوع و خضوع بھی حاصل ہو۔ اَلبتہ جن علاقوں میں سردی ہو اور نمازیوں کو فرش سے تکلیف ہوتی ہو تو وہاں دَریاں بچھانے میں حرج نہیں بلکہ جہاں بہت زیادہ سردی ہو وہاں سادہ پتلا قالین (Carpet) بچھانے میں بھی حَرج نہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز یا مَساجد و مدارس میں قالین (Carpet) متعلقہ ذِمَّہ داران کی اجازت سے ہی بچھایا جائے اور پھر اس کی دیکھ بھال اور صفائی وغیرہ کے شرعی تقاضے بھی پورے کیے جائیں ۔
نقش ونِگار والے مُصَلّوں پر نماز پڑھنا اچھا نہیں
سُوال :بعض مُصَلّوں اور کارپیٹ (Carpet) پر پھول ،محرابیں یا مَساجد وغیرہ کی تصاویر بنی ہوتی ہیں ان پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
جواب:نقش و نِگار والے مُصَلّوں پر نماز پڑھنے میں تو کوئی حرج نہیں مگر ان کا اِستعمال نہ ہی ہو تو اچھا ہے کیونکہ حالتِ نَماز میں سجدے کے مقام پر نظر کرنا مستحب ہے اور یہ طے شدہ (Understood)بات ہے کہ جب نمازی سجدے کے مقام پر دیکھے گا تو مُصَلّےیا کارپیٹ (Carpet) کی زیبائش اور چمک دَمک وغیرہ کی وجہ سے اس کی توجُّہ بٹے گی جیسا کہ مفتیٔ اعظم پاکستان،وقارُ المِلَّت حضرتِ مولانا مفتی محمد وَقار الدّین قادِری رَضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:نقش و نِگار والی جا نمازوں پر نَماز پڑھنا اچھا نہیں ہے کہ توجُّہ اِن کی طرف رہے گی اور خُشوع و خُضوع میں فرق آئے گا۔ ([1])
سُوال :آج کل عموماً مُصَلّوں کے ساتھ چِٹ لگی ہوتی ہے جس پر ان کوتیار کرنے والی کمپنی وغیرہ کا نام لکھا ہوتا ہے ایسے مُصَلّوں پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:ایسے مُصَلّے جن پر کچھ لکھا ہوا ہو ان پر نماز نہ پڑھی جائے۔ ان مُصَلّوں پر لگی ہوئی چِٹ کو جُدا کر کے انہیں اِستعمال میں لایا جائے۔ صَدرُالشَّریعہ، بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: بچھونے یا مصلّے پر کچھ لکھا ہوا ہو تو اس کو اِستعمال کرنا ناجائز ہے،یہ عبارت اس کی بناوٹ میں ہو یا کاڑھی گئی ہو یا روشنائی سے لکھی ہو اگر چہ حُروفِ مُفْرَدَہ (یعنی جُدا جُدا حُروف) لکھے ہوں کیونکہ حروفِ مُفْرَدہ (یعنی جُدا جُدا لکھے ہوئے حروف) کا بھی اِحترام ہے۔ اکثر دَسترخوان پر عبارت لکھی ہوتی ہے ایسے دَسترخوانوں کو اِستعمال میں لانا ان پر کھانا کھانا نہ چاہیے۔ بعض لوگوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع