دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shareer Jinnat Ko Badi Ki Taqat Kehna Kaisa? | شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

book_icon
شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

میں مؤمن بھی ہوتے ہیں اور کافر بھی۔ ([1]) اسی طرح جنات میں سُنّی بھی ہوتے ہیں اور بَدمذہب بھی نیز اَئمہ اَربعہ  (امام اعظم ابو حنیفہ،امام شافعی،امام مالک اور امام اَحمد بن حنبلرَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن) کے پیروکار بھی ہوتے ہیں۔ اسی طرح  سَلاسلِ اَربعہ (یعنی قادری،چشتی ، نقشبندی اور سہروردی سلسلے) سے بھی تعلق رکھتے ہیں ۔ ([2])  

شبیہ والے مصلّے پر نماز پڑھنا کیسا؟

سُوال :جس مُصَلّے پر خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی شبیہ (یعنی تصویر) بنی ہو اس پر نماز پڑھنا دُرُست ہے یا نہیں ؟

جواب:خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی شبیہ (یعنی تصویر)والے مُصلوں پر نماز پڑھنا اگرتوہین کی نیت سے  نہ ہو تو جائز ہے اَلْبَتَّہ ان پر نماز پڑھنے سے بچنا بہتر ہے۔لوگ خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی تصاویر کی فریم بنوا کر گھروں میں آویزاں  کرتے،اُن کی تعظیم و توقیر بجا لاتے ہیں اور اگر کہیں نیچے زمین پر رکھی ہوئی اِن کی  شبیہ  (تصویر)نظر آ جائے  تو بڑے اَدَب کے ساتھ چوم کر بلند جگہ پر رکھ دیتے ہیں لیکن نماز کے  وقت ان کا خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی شبیہ والے مُصلے بچھا کر انہیں اپنے قدموں تلے رکھنا،ان  پر گھٹنے ٹیکنا،ان پر بیٹھنا اور نماز سے فارغ ہوتے  ہی مُصَلَّا لپیٹ کر ایک طرف پھینک دینا یہ قابلِ غور ہےکہ  ایک طرف تو  ان کا اتنا اَدب و اِحترام  کیا جاتا ہے اور دوسری طرف انہیں بچھا کر پاؤں کے نیچے رکھا جاتا ہے !    

 (شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:)تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَعرضِ وجود میں آنے سے پہلے بھی میں خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی شبیہ والے مُصَلّے پر نماز پڑھنے سے اِجتناب کرتا تھا۔ یہ میری اپنی سوچ ہے کہ جب ہم ان مقدَّس مقامات  کی اتنی تعظیم کرتے ہیں تو پھر ان کی شبیہ والے مصلوں پر پاؤں رکھ کر کیسے کھڑے ہوں؟ میرے اس عمل  پر کسی سُنّی عالم نے میری مخالفت بھی نہیں  کی بلکہ ایک عالم صاحب کے پاس میرا آنا جانا تھا، اُن کے ہاں بھی شبیہ والے مُصَلّے بچھے ہوتے تھے، میں  نے بڑے اَدَب کے ساتھ ان کی توجُّہ اس طرف مبذول کروائی تو  انہوں  نے نہ صرف میری حمایت کی بلکہ وہ مُصَلّے بھی اُٹھوا دیئے۔ اِسی طرح لوگ مدینۂ منورہ زَادَھَا اللّٰہُ شَرْفًا وَّتَعْظِیْمًا کے مُصَلّے لا کر  گھروں میں اِستعمال کرتے ہیں۔خاکِ مدینہ کا تو اِس قدر اَدَب کرتے ہیں  کہ اسے پاؤں کے نیچے نہیں آنے دیتے،اگر انہیں خاکِ مدینہ مل جائے تو اُسے چومتے اور آنکھوں   میں  بطورِ سُرمہ لگاتے ہیں لیکن نماز کے وقت مدینے کے مُصَلّے پر پاؤں  رکھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں،اگرچہ یہ  جائز ہے  مگر میرا دِل گوارا نہیں  کرتا کہ کہاں مدینہ شریف کا بابرکت مُصَلَّا اور کہاں ہمارے گنہگار پاؤں دونوں میں کوئی تقابل ہی نہیں۔    ؎  

 



[1]     کتاب العظمة ،  ذکر الجن  و خلقھم،  ص ۴۲۹،  حدیث: ۱۱۳۷ دار الکتب  العلمیة   بیروت

[2]     جنات سے متعلق تفصیلی معلومات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 262 صفحات پر مشتمل  کتاب ”قومِ جنات اور امیر ِاہلسنَّت“ہدیۃً حاصل کر کے اس کا مطالعہ کیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  بیشمار معلومات کاخزانہ ہاتھ آئے گا۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن