دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shareer Jinnat Ko Badi Ki Taqat Kehna Kaisa? | شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

book_icon
شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

دُرُود شریف کی فضیلت

سَردارِ دوجہان،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رَحمت نشان ہے:مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رَحمتیں بھیجتے رہتے ہیں،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔ ([1])   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شیطان یا شریرجنات کو بَدی کی طاقت کہنا کيسا؟

سُوال:شیطان یا شریر جنات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا ہے؟

جواب:شیطان یا شریر جنات کو بَدی کی طاقت کہنا دَرحقیقت ان کے جسمانی  وُجود کا اِنکار کرنا ہے  اور یہ کُفر ہے جیسا کہ صَدرُ الشَّریعہ، بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ علَّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:  (جِنّات ) کے وُجود کا اِنکار یا بَدی کی قوت کا نام جِنّ یا شیطان رکھنا کُفر ہے۔ ([2]) آج کل بعض نادان لوگ یہ کہتے سنائی دیتے  ہیں کہ ہم جنات کو نہیں مانتے، جنات کا وُجُود ہی نہیں ہے، یہ سب عقلی ڈھکوسلے  (خرافات) ہیں ایسا کہنا کفر ہے کیونکہ قرآنِ پاک سے جنات کے وُجُود کا ثبوت ملتا ہے بلکہ قرآنِ پاک میں”سورۃُ الجِنّ“کے نام سے پوری ایک سورت ہے۔ جنات کے وُجُود کا اِنکار کرنا گویا قرآنِ پاک کی آیاتِ مبارکہ کا اِنکار کرنا ہے۔ پارہ 27 سُوْرَۃُ الذّٰرِیٰت کی آیت نمبر 56 میں خُدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا  فرمانِ عالیشان ہے:

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ (۵۶)

ترجمۂ کنزُ   الایمان:اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی  (یعنی اسی) لئے بنائے کہ میری بندگی کریں ۔

اور پارہ 14سورۃُ الحجر کی آیت نمبر 27 میں اِرشاد ہوتا ہے:

وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ (۲۷)

ترجَمۂ کنزُ  الایمان:اور جِنّّ کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے۔

جِنّوں میں مذاہب

سُوال:کیا جِنّوں میں بھی مذاہب ہوتے ہیں؟

جواب:جی ہاں!  جس طرح اِنسانوں میں مختلف مذاہب کے لوگ ہوتے ہیں اسی طرح جنات میں بھی دِینِ اسلام کے ماننے اور نہ ماننے والے دونوں قسم کے گروہ موجود ہیں جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا محمد بن کعب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّب فرماتے ہیں: جنات



[1]     ابنِ  ماجه،  کتاب اقامة  الصلا ة   والسنة  فیھا،  باب الصلٰوة  علی النبی،  ۱ / ۴۹۰،  حدیث: ۹۰۷  دار المعرفة   بیروت 

[2]     بہارِشریعت،  ۱ / ۹۷،  حِصَّہ: ۱مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن