دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shareer Jinnat Ko Badi Ki Taqat Kehna Kaisa? | شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

book_icon
شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

جواب:مسلمان سے بِلاوجہ شرعی کینہ وبغض رکھنا حرام ہے۔ ([1]) لہٰذا ہر دَم اپنے سینے  کو مسلمانوں کے کینے سے پاک رکھیے۔حضرتِ سَیِّدُنا اَنس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ مجھ سے نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے اِرشاد فرمایا:اے میرے بیٹے!  اگر تم صُبْح و شام اس حال میں کرو کہ تمہارے دل میں کسی کی طرف سے کینہ نہ ہو تو  (ایسا ہی) کرو۔ پھر مجھ سے فرمایا: يَا بُنَيَّ وَذٰلِكَ مِنْ سُنَّتِيْ،وَمَنْ اَحْيَا سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ،وَمَنْ اَحَبَّنِيْ  كَانَ مَعِيَ   فِي الْجَنَّةِ اے میرے بیٹے!  یہ میری سنَّت ہے اور جس نے میری سنَّت کو زندہ کیا اُس نے مجھ سے مَحبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([2]) اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے سینوں کو مسلمانوں کے کینوں سے پاک و صاف فرمائے اور ہمیں اِس سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

کینۂ مسلم سے سینہ پاک کر

اِتباعِ صاحبِ لولاک کر       (وسائلِ بخشش)

کینے سے بچنے کا طریقہ

سُوال:کینہ سے بچنے کا طریقہ بھی اِرشاد فرما دیجیے۔

جواب:کینے سے بچنے کے لیےاس کے بارے میں عِلم ہونا ضَروری ہے ،جب اس کے بارے میں عِلم ہو گا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بچنے کا بھی  ذِہن بنے گا۔فی زمانہ کینے کا مَرض بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے،کسی کو اپنے ماں باپ سے کینہ ہے تو کسی کو اپنی اَولاد سے،کسی کو پڑوسیوں سے تو کسی کو عزیز و اقارب سے۔ ساس اور بہو کا کینہ تو مثالی  ہے ،عُموماً اِن کی آپس میں ٹھنی رہتی ہے جس کی وجہ سے ایک دوسرے کی بُرائی  (یعنی غیبت وغیرہ) کرتی اور آپس میں بدگمانی رکھتے ہوئے مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک دوسرے پر جادُو کے اِلزامات دھرتی ہیں۔ عُموماً خاندان میں ہر ایک یہی کہتا دکھائی دیتا ہے کہ یہ جادُو کرتا ہے، وہ جادُو کرتا ہے، فُلاں نے جادو کروا دیا ہے گویا  کہ سارا معاشرہ ہی جادُوگر ہو گیا ہے۔ پھر یہ لوگ عاملوں کے پاس چکر لگاتے  ہیں، عامِل بھی اِن کی  نفسیات کے مطابق یہی بتاتے ہیں کہ تم  پر جادُو کیاگیا ہے اور بسااوقات وہ جادُو کروانے والے کے نام کا پہلا حرف بھی  بتا دیتے  ہیں۔ اب اس نام کے بارے میں غور و فکر شروع ہو جاتا ہے کہ اس حَرف سے کس کا نام شروع ہو رہا ہے،اِتفاق سے جس پر شک ہو اُسی کے نام کا پہلا حَرف وہی  ہو جو عامِل نے بتایا ہے تو اب اس کی شامت آ جاتی ہے اور اس کے بارے میں دِل میں کینہ جَنَم لینا شروع کر  دیتا ہے۔

کینے سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے ڈرائیے اور یوں اپنا ذہن بنائیے کہ کینہ پَروَر شبِ بَراءَت  



[1]     فتاویٰ رضویہ ،  ۶ / ۵۲۶

[2]     ترمذی ،  کتاب العلم،   باب  ما جاء  فی الاخذ  بالسنة...الخ ،  ۴ / ۳۰۹،  حدیث: ۲۶۸۷ دار الفکر بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن