30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اطمینان دنیا وی راحتوں ، آسائشوں اور مال و دولت میں نہیں بلکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پاکیز ہ ذکر میں ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے ماحول میں زندگی کے شب وروز بڑے ہی سہانے گزر رہے تھے، اسلامی بھائی بڑے ہی پیار، محبت اور حسنِ اخلاق سے پیش آتے ، تربیتی کورس کے اختتام پر میں ڈھیروں ڈھیر برکتوں سے دامن بھر کر گھر لوٹا۔ میرے معمولاتِ زندگی بدل چکے تھے ، نمازوں کی پابندی کی توفیق مل گئی تھی، ہرایک سے اچھے اخلاق سے پیش آنے کا ذہن بن گیا تھا اورعلاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنا میرامعمول بن گیا ، مدنی ماحول کی برکت سے علم وعلماء کے فضائل سے مانوس ہواتو تحصیل علم دین کی فضیلت پانے کی عظیم نیّت کے تحت دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں داخل ہوگیا، جہاں علم وعمل سے بہرہ ور ہونے لگا، دوران تعلیم ہی سنّتیں عام کرنے کے مقدس جذبے کے تحت 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکرنے کی سعادت حاصل کی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر درجہ (خامسہ) کا طالب علم ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پُرسکون زِندگی ایک ایسی عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نِعْم الْبَدَل نہیں ۔ آج نفسا نفسی کے دور میں تقریباً ہر شخص اِس جوہرِ نایاب کا متلاشی ہے اور اس کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے مگرعلم ِدین سے دوری کے سبب اِس بات سے لاعِلم ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے پاک کلام میں چین و سکون کے مَنْبَع و مَحْوَر کا پتہ بتادیا ہے چنانچہ پارہ 13، سورۂ الرعد، آیت نمبر 28 میں اِرشاد ہوتا ہے ،
اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُؕ(۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان : سن لو اللّٰہ کی یاد ہی میں دلوں کا چین ہے۔
دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں جب گناہوں کے شیدائی، زمانے کے فسادی، اور سنگین جرم کے عادی آتے ہیں تو عموماً سنّتوں بھرے بیانات، رقت انگیز دعا اور ذکراللّٰہ سن کر اس قدر متأثر ہوتے ہیں کہ اِسی سنّتوں بھرے ماحول کے ہوکر رہ جاتے کیونکہ مدَنی ماحول میں اللّٰہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذکر کی بدولت انہیں ایسی روحانی لذّت نصیب ہوتی ہے کہ وہ ساری دنیوی لذّتوں کو بھول کر رِضائے اِلہٰی عَزَّوَجَلَّ کے کاموں میں مشغول ہوجاتے ہیں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحمَّد
علی پور (ضلع مظفر گڑھ ، پنجاب، پاکستان) کے علاقے مڈوالہ کے رہائشی ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے : 2004ء کی بات ہے کہ میں میٹرک کے امتحانات دینے کے بعد چھٹیوں کے دن گزاررہاتھا کہ اسی دوران قسمت نے یاوری کی اور مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشِقانِ رسول کی صحبت مُیَسَّر آگئی۔ مجھے اسلامی بھائیوں کے بات کرنے کا انداز بڑا ہی پسند آیا، نوجوانی کے عالم میں ان کی عاجزی و اِنکِساری اور سنّتوں پر عمل دیکھ کر میں متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا، میری جب بھی ان سے ملاقات ہوتی، بڑے دلنشین اندازمیں سلام کرتے اور قبروآخرت کی تیاری کا مدنی ذہن دیتے، خوش قسمتی سے ایک دن اسلامی بھائی نے شفقت فرماتے ہوئے کہا کہ عنقریب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ میں 63 روزہ تربیتی کورس کا آغاز ہورہاہے، آپ بھی چھٹیوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس کورس میں شریک ہوجائیے، معلومات کاڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا، عاشقان رسول کے اخلاق وکردار سے میں پہلے ہی متأثر تھا لہٰذا میں علم وعمل سے مزین ہونے کے لیے آمادہ ہوگیا، اس پر خوش ہوتے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی نے کہا : میں آپ کو باب المدینہ (کراچی)خود چھوڑ کر آؤں گا، یہ سن کر مجھے ڈھارس ملی، چنانچہ میں نے اپنا زادِ راہ لیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ باب المدینہ کراچی روانہ ہوگیا ، دورانِ سفربھی مبلغ دعوت اسلامی نے شفقتیں فرمائیں اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کا سلسلہ جاری رکھا، جب ہم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پہنچے تومیں نے تربیتی کورس میں داخلہ کے لیے مدنی تربیت گاہ میں اپنا نام لکھوا دیا، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میری ہمّت بندھاتے ہوئے دل جمعی سے علم کے مدنی پھول چننے کا مدنی ذہن عطا فرمایااور واپس آگئے اور میں تربیتی کورس کی برکتوں سے مالامال ہونے لگا، بہت سے اہم مسائل سیکھنے کو ملے، بیس ۲۰ سورتیں تجوید سے یاد کرنے کی سعادت حاصل کی، مزید عاشقانِ رسول کی رفاقت میں علم دین کی ایسی محبت دل میں جاگزیں ہوئی کہ میں نے درس نظامی کورس کرنے کا تہیہ کرلیا ، تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعدجب میں اپنے علاقے میں پہنچا اور اسلامی بھائیوں کو میرے درس نظامی کرنے کی نیّت کا پتا چلا تو بہت خوش ہوئے۔ لہٰذا میں اپنی نیّت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جامعۃ المدینہ میں داخل ہوگیا اور قران وحدیث کے علم سے روشن ومنور ہونے کی سعادت حاصل کرنے لگا ۔اسی دوران نیکی کی دعوت عام کرنے کے عظیم جذبے کے تحت12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کر نے کی سعادت حاصل کی ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
عمرکوٹ (باب الاسلام سندھ) کے رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ میں دو سال سے بے روزگار تھا، دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود بے روزگاری سے جان نہیں چھوٹ رہی تھی، دن بدن گھریلو مسائل میں گھرتا چلا جارہا تھا، مہنگائی کے عِفریت نے مزید پریشان کیا ہواتھا ، رات کاسکون تھا نہ ہی دن کا چین بس ہروقت غم کے بادل سوچ وفکر پر منڈلاتے رہتے، میری پریشانی کافور ہونے کا سبب کچھ یوں بنا، ایک دن میری ملاقات مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہوگئی انہیں جب میری بے روزگاری کا علم ہوا تو ہمّت بندھاتے ہوئے کہنے لگے : دعوت اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے سفرکرتے رہتے ہیں ، جن کی برکتوں کے کیا کہنے ، راہ خدا میں کی جانے والی دعائیں مقبول ہوتی ہیں ۔ مدنی قافلوں کی بے شمار بہاریں ہیں ، آپ بھی ہمت کیجئے اور بے روزگاری سے چھٹکارا پانے کے لیے راہِ خدا کے مسافربن جائیے اوراَللّٰہ کی بارگا میں دعاکیجئے ، اِنْ شَآئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سکون وراحت کا دور دورہ ہوگا، علم دین کے انمول پھول