30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تم کو حج کی خدا سعادت دے جلوہ دیکھو مدینے کااُٹھو!
اُٹھو ذکرِ خدا عَزَّ وَجَلَّ کرو اُٹھ کر! دِل سے لو نامِ مصطفیٰ اُٹھو!
فجرکی ہو چکی اذانیں وقت ہوگیا ہے نماز کا اُٹھو!
بھائیو! اُٹھ کر اب وُضو کر لو اور چلو خانۂ خدا اُٹھو!
نیند سے تو نماز بہتر ہے! اب نہ مطلق بھی لیٹنا اُٹھو!
جلد اٹھو بھی اب کھڑے ہو جاؤ! آنکھ شیطاں نہ دے لگا اُٹھو!
جاگو جاگو نماز، غفلت سے کرنہ بیٹھو کہیں قضا اُٹھو!
اب ’’جو سوئے نماز کھوئے‘‘ وقت سونے کا اب نہیں رہا اُٹھو!
یاد رکھو! نماز اگر چُھوٹی قبر میں پاؤ گے سزا اُٹھو!
بے نمازی پھنسے گا محشر میں ہوگا ناراض کِبرِیا اُٹھو!
میں صدائے مدینہ دیتا ہوں تم بھی طیبہ کا راستہ اٹھو!
میں بھکاری نہیں ہوں دَر دَر کا میں ہوں سرکار کا گدا اُٹھو!
مجھ کو دینا نہ پائی پیسہ تم! میں ہوں طالب ثواب کا اُٹھو!
تم کو دیتاہے یہ دعاعطاؔر فضل تم پرکرے خدا عَزَّ وَجَلَّ اُٹھو!
آہ!مَدَ نی قافلہ اب جارہاہے لوٹ کر
امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نظم کردہ یہ اشعاردعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے لئے سفرکرنے والے مدنی قافلے کی واپسی پرسنّتوں کی تڑپ رکھنے والے عاشقانِ رسول کے ولولہ انگیزجذبات کے عکاس ہیں ۔
آہ!مدنی قافلہ اب جارہاہے لوٹ کر کوئی دل تھامے کھڑاہے کوئی ہے باچشمِ تر
سنّتوں کی تربیت کے قافلوں کے قدردان جب پلٹے ہیں گھروں کو روتے ہیں وہ پھوٹ کر
کس قدرخوش تھے جب نکل کرچل آئے تھے گھرسے جب اب اداسی چھارہی ہے ہائے سب کے قلب پر
فکرتھی گھر بارکی نہ فکرکاروبارکی لطف خوب آتاتھاہم کو مسجدوں میں بیٹھ کر
جاتے ہی دنیاکے جھگڑے پھرگلے پڑجائیں گے کیاکریں لاچارہیں قابو نہیں حالات پر
یاخدا!نکلوں میں مدنی قافلوں کیساتھ کاش سنّتوں کی تربیت کے واسطے پھرجلدتر
ہائے !ساراوقت میراغفلتوں میں کٹ گیا آہ !کب ہوگامیسرسنّتوں کاپھرسفر
مسجدوں کابھی ادب ہائے !نہ مجھ سے ہوسکا درگزرکردے الٰہی بہرِشاہِ بحرو بر
ہم غریبوں کو مدینے میں بلالو یانبی! ہو نصیب آقاہمیں بھی اب مدینے کاسفر
اپنی ساری نیکیاں عطاؔرنے کی اس کے نام بارہ مدنی قافلوں کے ساتھ جو کرلے سفر
اعلانِ فجر: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی دعاکے فوراًبعداِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سنّتوں بھرابیان ہوگاتشریف رکھئیے اورڈھیروں ثواب کمائیے۔
اعلانِ عصر:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ ۔ آپ کے علاقے میں نیکی کی دعوت کوعام کرنے کیلئے آپ کی مدددرکارہے۔برائے کرم دعاکے بعدتشریف رکھئے اورڈھیروں ثواب کمائیے۔
اعلانِ مغرب:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی نمازکے فوراًبعداِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سنّتوں بھرا بیان ہوگا۔تشریف رکھئے اورڈھیروں نیکیاں کمائیے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی مشورے کاحلقہ جاری ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ساڑھے12بجے تک سیکھنے سکھانے کاعمل جاری رہے گا۔کھاناتیارہواتو سُنّت کے مطابق بیٹھ کرپردے میں پردہ والے مَدَنی انعام پرعمل کرتے ہوئے کھالیاجائیگاورنہ نگاہیں جھکائے مسلمانوں کوسلام کرتے ہوئے چلنے والے (مَدَنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے)کسی بارونق مقام پر اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع