دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sharabi Muazzin Kaisay Bana | شرابی مئوذن کیسے بنا

book_icon
شرابی مئوذن کیسے بنا

بعد نمازِعشاء:فیضانِ سنّت سے(7منٹ)درس دیجئے پھرکیسٹ بیان سے پہلے (7منٹ)انفرادی کوشش کے لئے دودواسلامی بھائی باہرجائیں اورپھرواپس آکر کیسٹ اجتماع کی ترکیب بنائیں ،جس میں ایک دن امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کابیان اورایک دن مدنی مذاکرہ سنیں ۔اگرکیسٹ بیان میسّرنہ ہوتوامیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل سے بیان کیاجائے۔(نوٹ:جن ذمہ داران کے بیانات کی کیسٹیں مکتبۃالمدینہ پرآچکی ہیں ،اس حلقے میں اُن کے بیانات کی کیسٹیں بھی چلاسکتے ہیں ۔)اس حلقے میں کم ازکم دوگھنٹے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں صرف کرنے کی نیت کے ساتھ پردے میں پردہ کے اہتمام اورپورے دن سبزعمامہ شریف بمع سربند،زلفیں ،ایک مُشت داڑھی،سنّت کے مطابق سفید لباس، سامنے سینے کی جانب مسواک اورٹخنوں سے اونچے پائنچے رکھنے کی نیت کے ساتھ شریک ہوں ۔بعدحلقہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول کی برکتیں بتا کر مدنی قافلوں میں سفرکی نیتیں کروا کرنام وغیرہ لکھیں اوراپنے ساتھ سفربھی کروائیں ۔   

قفلِ مدینہ:شرکائے قافلہ کوچونکہ اکثروقت مسجدہی میں گزارناہے لہٰذاقفل مدینہ سے متعلق ان چندانعامات کے نفاذمیں دونوں جہاں کی عافیت ہے۔مثلاًقہقہہ لگانے سے بچتے ہوئے ضَروری بات بھی دعوتِ اسلامی کی اصطلاحات کے استعمال کے ساتھ(درست تلفظ کی ادائیگی کالحاظ رکھتے ہوئے)کم لفظوں میں لکھ کریا اشارے سے کرنااورفُضُول بات منہ سے نکلنے پرنادِم ہوکردُرُوْدِپاک پڑھ لینا۔ سامنے والے کے چہرہ پرنگاہیں گاڑے بِغیرنظریں جُھکاکرگُفتگوکرنے کی عادت ڈالنا۔ (اس کیلئے روزانہ کم از کم بارہ منٹ قفلِ مدینہ کے عینک کااستعمال مفیدہے)

د ُہرائی کاحلقہ:(12منٹ)آج جوکچھ سیکھاہے امیرقافلہ حلقے کی صورت میں شرکاء کے سامنے خودہی اسکی دُہرائی کرے اوراگرکوئی بخوشی سناناچاہے توسُنے اور حوصلہ افزائی بھی کرے۔

فکرِمدینہ: پھرامیرِقافلہ مدنی انعامات کے مطابق اجتماعی فکرِمدینہخودکروائے جس میں تمام شرکائے قافلہ سنجیدگی اورتوجہ کے ساتھ آج مدنی انعامات کے مطابق کہاں تک عمل ہواکے تحت مَدَنی انعامات کے رسالے میں دئیے گئے خانے پر ُکرنے کی ترکیب کریں ۔پھراجتماعی ترغیب دلاکرتمام شرکاء کونیت کروائیں کہ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ روزانہ کم ازکم2اسلامی بھائیوں کومدنی قافلے میں سفراورہرماہ مدنی انعامات کارسالہ پُرکرکے جمع کروانے کیلئے ترغیب دلائیں گے اوراِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ خودبھی ہرماہ مدنی انعامات کارسالہ پُرکرکے جمع کروانے کے ساتھ ساتھ تین دن کیلئے مدنی قافلے میں ہرماہ سفربھی کریں گے۔

اَخْلاقی نِکھارکیلئے:سونے سے قبل ان مدنی انعامات کامعمول رکھنے کی نیت فرمالیجئے اورسارادن اس کے لئے کوشش بھی کیجئے،مثلاً:آپ جناب اور’’جی‘‘ کہنے کی عادت ڈالنے اوربات سمجھ میں آنے کے باوجودسوالیہ اندازمیں ’’ہیں ‘‘یا ’’کیا؟‘‘کہنے،دوسروں کی بات اطمینان سے سننے کی بجائے اُس کی بات کاٹ کراپنی بات شروع کرنے،الزام تراشی،گالی گلوچ کرنے اورنام بگاڑنے سے بچنے،عُیُوب پرمُطَّلَعْ ہونے پرپردہ پوشی اوررازکی بات کی حفاظت کی عادت بنانے،جھوٹ،غیبت،چغلی،حسد،تکبراوروعدہ خلافی وغیرہ سے خودکوبچانے، دوسروں سے مانگ کرچیزیں استعمال کرنے،ایسے فضول سوال کرنے سے بچنے جس سے مسلمان عموماًجھوٹ کے کبیرہ گناہ میں مبتلاہوجاتے ہیں (مثلاًبلاضرورت پوچھنا!کہ بھائی ہماراکھاناکیسالگا؟آپ کاسفرکیساگزرا؟وغیرہ)عاجزی کے ایسے الفاظ (جن کی دل تائیدنہ کرے)بولنے،فلمیں ڈرامے دیکھنے اورگانے باجے سننے کی عادت نکالنے،سلام کاجواب اورچھینکنے والااَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کہے تواس کے جواب میں یَرْحَمُکَ اللّٰہاتنی آوازسے کہناکہ وہ سن لے،آئندہ کی ہرجائزبات کے ارادے پراِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ ،مزاج پرسی پرشکوہ کرنے کے بجائے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَال،کسی نعمت کودیکھ کرمَا شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ اورگناہ ہوتے ہی فوراًتوبہ کرنے کی عادت بنانے کیلئے بھی کوشش کریں گے۔(اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ )

صلوٰۃالتوبہ اوروقفہ آرام

        سورۂ مُلْک،آیۃُالکُرسی،تسبیحِ فاطِمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور صلٰوۃ التوبہوالے مدنی انعام پرعمل کی سعادت پانے کے بعدسونے کی دعااور سوتے وقت پڑھنے کے اورادوغیرہ پڑھ کراوراذانِ عشاء کے وقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندراندرفارغ ہوکرسنّت بکس سِرہانے رکھ کرآرام فرمالیجئے۔ممکن ہوتو کوئی چیزبیچ میں رکھ لیجئے۔مگرکسی کے پاؤں اس سمت ہوتے ہوں توایسابیگ نہ رکھئے جس میں کوئی کتاب یاتحریرہونیزدوسروں کے پاؤں اس طرف ہونے کا  اندیشہ ہوتوسنّت بکس بھی وہی سرہانے رکھئے،جس کے اوپریااندرکسی قسم کی تحریریا لیبل وغیرہ نہ ہو۔اسی طرح تعویذات اورجیب کی تحریرنکال کرادب کی جگہ پررکھ دیجئے،تاکہ کسی اورسونے والے کے پاؤں اس طرف نہ ہوں ،آپ بھی اپنے پاؤں کسی تحریرکی طرف تونہیں کررہے؟یہ غورکرلیاکریں ،اوران باتوں کاہمیشہ خیال رکھئے۔

باادب بانصیب      بے ادب بے نصیب

 ایک تکیہ پردویاایک چادرمیں بھی دواسلامی بھائی ہرگزہرگزنہ سوئیں ، اپنی چادریاچٹائی بچھاکرسونے میں احتیاط زیادہ ہے۔(بیدارہونے پرچادریاچٹائی اور کپڑے تبدیل کرکے فوراََتہہ فرمالیاکریں )نظم وضبط کے ساتھ ایک قِطارمیں سوئیں ، ہمیشہ دواسلامی بھائیوں کے درمیان کم ازکم دوہاتھ کافاصلہ رکھیں ضرورتاََایک یادو اسلامی بھائی جاگ کرسامان وغیرہ کی حفاظت فرمائیں ۔

تہجُّد:صبحِ صادق سے19منٹ قبل تہجدکیلئے جگایئے،نمازتہجدکے بعداذان فجرتک ذکرودروداورتلاوت کاسلسلہ جاری رکھئے۔

 روزانہ کے اوراد:روزانہشجرہ شریفسے چند’’اوراد‘‘کم ازکم70باراستغفار، 166بارلَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ،پھر3بارمُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہصَلّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلیہ واٰلہٖ وسلَّماوربارہ منٹ آنکھیں بندکرکے 313مرتبہ دُرودشریف پڑھیے اس دوران تصورِگنبدخضریٰ بھی کرسکتے ہیں ۔اذان کے وقت بات چیت،چلت پھرت، اٹھانارکھنا،فون پرگفتگووغیرہ تمام کام کاج موقوف کرکے اذان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن