دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sharabi Muazzin Kaisay Bana | شرابی مئوذن کیسے بنا

book_icon
شرابی مئوذن کیسے بنا

کاجذبہ بیدارکرے کہ’’مجھے اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘۔

 آخری(15منٹ)میں ’’12مدنی کاموں ‘‘کودہرائیے اوران ـمیں سے کسی ایک مدنی کام میں عملاََشامل ہونے کاذہن دیجئے۔

اِنفرادی عبادت ومطالعہ: (10:38تا10:56)(19منٹ)اِس حلقے میں  امیرِقافلہ کوشش کرے کہ تمام اسلامی بھائی انفرادی عبادت میں مصروف ہوجائیں ، تلاوتِ قراٰن،ذکراللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں مصروف ہوجائیں ،کوئی مدینے شریف کی طرف رُخ کرکے313باردرودشریف پڑھنے میں مصروف ہوجائے،کوئی اسلامی بھائی شجرہ شریف سے وظائف کی ترکیب بنائے توکوئی40روحانی علاج سے وظائف پڑھنے کی ترکیب بنائے۔اس حلقے میں کوئی بھی اسلامی بھائی فارغ نہ بیٹھے(اس دوران  کسی سنی عالم کی کتاب کامطالعہ مثلاً حُسّامُ الْحَرَمَیْنمع تَمْہِیْدُالْاِیْمَان، مدنی گلدستے سے بہارشریعت کے مضامین اورمِنْہَاجُ الْعَابِدِیْنکے ابواب اوراِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ کم ازکم ہرسال امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تمام رسائل اورتمام مَدَنی پھولوں کے پمفلٹ وغیرہ کامطالَعَہ کروں گاکی نیّت سے(جس قدرممکن ہو)مطالعہ بھی فرماسکتے ہیں )۔

 نیکی کی دعوت: (10:57تا11:08)اس حلقے میں (12منٹ)نیکی کی دعوت یادکروائے،جوبخوشی سناناچاہے وہ کھڑاہوکرسنائے۔

نیکی کی دعوت

  ہم اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے عاجزبندے اوراس کے پیارے حبیب صَلّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلیہ واٰلہٖ وَسَلَّمکے ادنیٰ غلام ہیں یقیناًزندگی بے حدمُختصرہے ہم لمحہ بہ لمحہ موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں ۔عنقریب ہمیں اندھیری قبرمیں اُتاردیاجائے گا۔نَجات تمام جہانوں کے پالنے والے خدائے اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْنجَلَّ جَلالَہ‘کی اطاعت اورمؤمنین پررحم وکرم فرمانے والے رَسُولِ کَرِیم،رء وفٌ رَّحیم صَلّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّتوں کی اِتباع میں ہے۔

دعوت اسلامی کاایک مدنی قافلہ……شہرسے آپ کے علاقے کی……مسجدمیں آیاہواہے ہم نیکی کی دعوت کیلئے حاضرہوئے ہیں ۔آپ سے عرض ہے کہ آپ بھی ہماراساتھ دیجئے…… مسجدمیں ابھی بیان جاری ہے،ابھی تشریف لے چلئے اورچل کربیان میں شرکت فرمالیجئے،ہم آپ کولینے کیلئے آئے ہیں ،آیئے تشریف لے چلئے۔(اگروہ تیارنہ ہوں توکہیں کہ)اگرابھی نہیں آسکتے تونمازِمغرب وہیں ادافرمالیجئے ۔نمازکے بعداِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ سنّتوں بھرابیان ہوگا۔آپ سے عاجزانہ التجاہے کہ بیان ضرورسنئے گا۔اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اورآپ کودونوں جہاں کی بھلائیاں نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

انفرادی کوشش کاطریقہ: (11:09تا11:20)امیرقافلہ انفرادی کوشش کاطریقہ کارسکھائے اورعملی طریقہ کرکے دکھائے اورجن اسلامی بھائیوں کوترغیبات پچھلے حلقے میں یادنہ ہوئی ہوں تواُن کواِس حلقے میں بھی یادکروائی جاسکتی ہیں ۔

 انفرادی کوشش: (11:21تا12:00)اس وقت میں اسلامی بھائی نَظریں جُھکائے باوقاراندازمیں باہَرعام مسلمانوں کے پاس جاکر بعدِسلام مخاطَب کے چِہرے پرنگاہیں گاڑے بغیر(اس کی عادت بنانے کیلئے اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  قفل مدینہ عینک کااستعمال مفیدرہیگا)اصلاحِ اعمال،گناہوں سے اِجتِناب اورموت وآخرت کا ذہن دیتے ہوئے مَدَنی قافِلوں میں سفرکیلئے انفرادی کوشش کیجئے اورہاتھوں ہاتھ مسجدمیں لانے کی ترکیب بنائیں ۔اسی دوران کچھ اسلامی بھائی مسجدمیں 12مدنی کاموں پرایک دوسرے کاذہن بنائیں ۔

سنّتیں سیکھنے کاحلقہ: (01:12)تا(30:12)اس حلقے میں امیرقافلہ شرکاء کوسنّتیں سکھانے کی ترکیب بنائے۔3دن کے مدنی قافلے میں ’’سنّتیں ‘‘ سیکھنے سکھانے کی ترتیب:پہلے دن :کھانے کی سنّتیں اورآداب،دوسرے دن: مسواک شریف کی سنّتیں ،تیسرے دن:سلام ومصافحہ کی سنّتیں ۔۱۲دن اور۳۰دن کے مدنی قافلوں میں سنّتیں سیکھنے کی ترتیب الگ الگ ہوگی جس کی تفصیلات ’’رَہنمائے جدول‘‘میں ملاحظہ فرمائیں ۔امیرِقافلہ سنّتیں سکھاتے ہوئے پیار اورمحبت سے ترکیب بنائے،ہرگزہرگزکسی کونہ ڈانٹے اوریادرہے اس حلقے میں سنّتیں سکھانی اوریاد کروانی ہیں اورساتھ ساتھ ان سنّتوں پرعمل کاذہن بھی بناناہے،ایسانہ ہو کہ شرکاء کوکھڑا کرکے سنّتیں سنانے پرزوردیاجائے۔یادکرنے کے بعدکوئی خودسنانا چاہے تواس کی مرضی لیکن امیرقافلہ اس معاملے میں شرکاء پرہرگزہرگزسختی نہ کرے۔

ہے فلاح وکامرانی نرمی وآسانی میں

ہربناکام بگڑجاتاہے نادانی میں

 وقفۂِ طعا م: (30:12)بجے اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ کھاناتناول فرمایئے۔ (بھوک سے کم کھانے کاذہن دیتے ہوئے تین انگلیوں سے کھانے کی سنّت پرعمل کامشورہ بھی دیجئے اس کی عادت ڈالنے اوردوسروں کوڈلوانے کیلئے تھوڑے سے ربڑبینڈجیب میں رکھ لئے  جائیں ۔ہرکھانے کے موقع پربِنْصریعنی چھُنگلیاکے برابروالی اُنگلی کوموڑکراُس میں ربڑبینڈ ڈال لینا،اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ مفیدرہے گا،مگرامیرِقافلہ یہ وضاحت ضرورکرتارہے کہ ہم سنّت کی عادت بنانے کے لئے ایساکررہے ہیں ،ورنہ انگلی باندھناسنّت بھی نہیں اورمنع بھی نہیں ) ممکن ہوتومِٹی کے برتن بھی ضروراستعمال کیجئے۔

 چوک درس: اذانِ ظُہرسے۱۲منٹ قبْل کسی بارونق مقام پرحقوقِ عامّہ  کاخیال رکھتے ہوئے مثلاًراہ چلنے والے مسلمانوں اورمویشیوں وغیرہ کاراستہ روکے بغیر (7منٹ)روزانہ کم ازکم دودرس دینے کی نیت کے ساتھ فیضانِ سنّت سے چوک درس دیجئے۔اذان ہونے پرخاموش ہوجائیے اورجواب دیجئے۔اس دوران اشارہ سے گفتگواوررکھنے اٹھانے وغیرہ کے کاموں سے بھی اِجْتِناب کیجئے    (اذان واقامت کے وقت ہمیشہ اسی طرح اہتمام فرمائیے)۔

                                                تمام اسلامی بھائی کم ازکم ایک اسلامی بھائی کوساتھ لاکرنمازِظہربمع سنّتِ قَبلِیہ پہلی صَف میں تکبیرِاولیٰ کے ساتھ خُشوع وخُضوع کی سعی کرتے ہوئے باجماعت اداکیجئے۔بعدِنمازپورے آداب کاخیال رکھتے ہوئے دعامانگئے (ہرنمازمیں اسی طرح اہتمام فرمائیے اورجن نمازوں میں نوافِل ہیں ،وہ بھی اداکیجئے)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن