30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہِندکے مُقیم اسلامی بھائی نے مَدَنی قافلے سے حاصل ہونے والی بَرَکات تحریرفرمائیں جن کالُبِّ لُباب پیش کیاجاتاہے:دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے ساتھ وابستگی سے قبل میری زندگی کے شب وروزیوں گزرتے کہ ساری ساری رات گھرسے غائب رہتا۔کرکٹ کھیلنے اوردوستوں کی فضول محفلوں میں اپنی زندگی کے انمول ہیرے ضائع کرنے کااحساس تک نہ ہوتا۔گھروالوں کوبِلاوَجہ ستاتا، بے ہودہ کام اوردِیگرمَعَاصی میں مُبْتلارہنامیرااوڑھنابچھونابن چکاتھا۔ ایک دن میں نے اپنے شہرمیں سبزسبزعمامہ شریف سجائے سفیدلباس میں ملبوس کچھ اِسلامی بھائیوں کودیکھا،چونکہ میں دعوتِ اسلامی سے واقِف نہ تھااس لئے میں نے ایک شخص سے پوچھا یہ کون ہیں ؟اس نے جواباََکہایہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مبلِّغین ہیں ،میں اس کے جواب سے مطمئن نہ ہوا اورمیرے دل میں طرح طرح کے وَسوسے آنے لگے میں نے پکا ارادہ کرلیاکہ ان سے بالکل نہیں ملوں گا۔کچھ دن بعدانہی اسلامی بھائیوں کامَدَنی قافلہ ہمارے محلے میں تشریف لے آیامگرمیں ان سے نہ ملااورسیدھاگھرچلاآیا۔گھر پہنچنے پرگھروالوں نے بتایاکہ کچھ اِسلامی بھائی سنّتوں بھرابیان سننے کی دعوت دے کرگئے ہیں ،لیکن میں پھربھی اسلامی بھائیوں سے نہ ملا۔میں تومَدَنی قافلے کے شرَکاء اسلامی بھائیوں سے ملنے سے بھی بھاگتاتھالیکن خدا عَزَّ وَجَلَّ کاکرناایساہواکہ گھروالوں نے باِصرار مجھے مَدَنی قافلے کے ساتھ روانہ کردیا،میں مَدَنی قافلے میں شریک توہوگیا لیکن وَساوِس نے میری جان نہ چھوڑی۔میں نے سوچاکہ راستے ہی سے کہیں اِدھراُدھر غائب ہوجاؤں گالیکن شُرَکائِ قافلہ کے معمولات اوران کے طورطریقوں کو دیکھ کرمجھے اس بات کایقین ہوگیاکہ یہ توسرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپکے صحابہ رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نقش قدم پرچلنے والے لوگ ہیں ۔میں نے سوچاجب مریدوں کا(سنّتوں پرعمل کرنے کا)یہ عالَم ہے توان کے پیرو مرشِدکی کیا شان ہوگی لہٰذامیں نے یہ عہدکرلیاکہ میں بھی اسی ولئی کامل کامریدبنوں گا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے میں سفرکی برکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔گناہوں سے توبہ کی اورنمازروزہ اوردیگرفرائض وسنن کاپابندبن گیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بابُ المدینہ(کراچی)کے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: چھ ماہ سے میں بے روزگارتھا۔روزگارکی کوئی سبیل نہ بن پارہی تھی۔بے روزگاری اور بڑھتی مہنگائی نے پریشان کردیا تھا اسی عالَم میں میرے شب وروزکٹ رہے تھے میں نے سن رکھا تھا کہ مدنی قافلے میں دعائیں قبول ہوتی ہیں چنانچہ میں نے مَدَنی قافلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھراسَفَراختیارکیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے نہ صرف علمِ دین سیکھنے کا جذبہ مِلابلکہ مجھے جلدہی روزگارمل گیا۔مزیدبرآں یہ کہ میں نے اپنے والِدصاحِب کے ہمراہ رَمَضانُ المبارکمیں عمرہ کرنے کی بھی سَعادت حاصِل کی اوریہ بیان دیتے وقت میں حلقہ مشاورت کے خادم کی حیثیّت سے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(4)نمازاوروضوکاطریقہ کیسے سیکھا؟
ڈِیرہ اِسماعیل خان(سرحد،پاکستان)میں مُقیم اسلامی بھائی نے مَدَنی قافلےسے حاصل ہونے والی بَرَکات تحریرفرمائیں جس کاخلاصہ یہ ہے:میں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑاحصہ علم دین سے دوری کی وجہ سے گناہوں میں گزاردیا۔ایک دن ہمارے قریبی گاؤں کے رہائشی ایک مبلِّغِ دعوتِ اسلامی ہمارے گاؤں میں تشریف لائے اُنہوں نے بعدِعَصْرعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب بنائی، نمازِمغرب کے بعدسنّتوں بھرابیان کیااوربیان کے آخرمیں انہوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔میں نے اِجتماع میں شرکت کی نیت توکرلی لیکن دعوتِ اسلامی کامَدَنی مرکزہمارے گاؤں سے کافی دورتھااس لئے میں اجتماع میں شریک نہ ہوسکا۔اگلے ہفتے وہی اسلامی بھائی پھرتشریف لائے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب بنائی اوربعدِمغرب سنّتوں بھرابیان کیا اسی طرح ایک ماہ گزرگیالیکن میں اِجتماع میں شرکت نہ کرسکا۔اب کی باروہی اسلامی بھائی مَدَنی قافلے کے ہمراہ ہمارے گاؤں میں تشریف لائے اورانفرادی کوشش کے ذریعے مجھ سمیت تین چاراسلامی بھائیوں کواجتماع کے لئے تیارکرلیا۔ اس مرتبہ میں اپنی نیت کوعملی جامہ پہناتے ہوئے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچا۔سنّتوں بھرے بیان کے بعدذکرودعاہوئی،دورانِ دعاگریہ وزاری کے رِقَّت انگیزمناظردیکھ کرمجھ گناہگارکوبھی روناآگیا۔اِجتماع کی بَرَکات ہاتھوں ہاتھ ظاہر ہوئیں اورمیں نے یہ عزمِ مُصمم کرلیاکہاِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ میں مَدَنی قافلے میں ضرورسفرکروں گا۔اگلے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں اکیلاہی پہنچ گیااوراجتماع کے اگلے ہی روزمَدَنی قافلے کامسافِربن گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافلے میں سفرکرنے کی برکت سے میری نماز،وضو،غسل میں پائی جانے والی غلطیاں دور ہوئیں اورمیں نے کئی دعائیں بھی سیکھ لیں ۔میں نے گناہوں سے توبہ کرکے اپنے آپ کومَدَنی رنگ میں رنگ لیا۔جب میں مَدَنی قافلے سے گھرپلٹاتومیرے سرپر سبزسبزعمامے کاتاج جگمگارہاتھایہ سب دیکھ کرلوگ حیران تھے کہ اس کے اندریہ تبدیلی کیسے آگئی؟کچھ دنوں کے بعدمیں نے ہمت کرکے مسجدمیں فیضانِ سنّت کا درس بھی شروع کردیا،درسِ فیضانِ سنّت کی بَرَکت سے مزید تین اسلامی بھائیوں نے سبزسبزعمامہ کاتاج سجالیا،اس کے بعدہم باقاعدگی سے ہفتہ وارسنّتوں اجتماع میں شرکت کرنے لگے اوراس طرح ہمارے گاؤں میں بھی مَدَنی کاموں کی بہار آگئی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(5)شراب کاعادی کیسے تائِب ہوا؟
باب المدینہ(کراچی)میں مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: ۱۴۲۵ھ بمطابق 2005ء کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل بری صُحبت کی نحوست سے میں نے شراب پیناشروع کردی۔چونکہ میرے والِدصاحب انتقال فرماچکے تھے اورگھرمیں سب سے بڑا میں ہی تھااس لئے گھرکی تمام ذِمَّہ داری میرے کندھوں پرتھی،دلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع