دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sharabi Muazzin Kaisay Bana | شرابی مئوذن کیسے بنا

book_icon
شرابی مئوذن کیسے بنا

حقوق عامہ کاخیال رکھتے ہوئے چوک درس دیاجائیگا۔

        ظہرمیں جلدی سے تیارہوکرمسجدکی پہلی صف مع تکبیرِاُولیٰ(والے مَدَنی انعام)کے مطابق باجماعت نمازِظہراداکی جائے گی۔نمازِظہرکے بعددرسِ فیضانِ سنّتدینے یاسننے(والے مَدَنی انعام)پرعمل کی سعادت حاصل کی جائے گی۔پھر اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ سیکھنے سکھانے کاعمل جاری رہے گا،وقت ملے گاتوآرام کرلیاجائیگا،ورنہ اذانِ عصرسے قبل فوراًتیارہوکر،نمازِعصرمسجدکی پہلی صف مع تکبیر ِاُولیٰ(والے مَدَنی انعام)کے مطابق مع سنّتِ قَبلیہباجماعت اداکی جائے گی۔ نمازکے بعدایک اسلامی بھائی اعلان فرمائیں گے،پھراِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ بیان ہوگا۔بیان کے بعدعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت(والے مَدَنی انعام)پرعمل کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ باہرجائیں گے۔اس دوران مسجدمیں درس وبیان کاسلسلہ جاری رہے گا، اذان مغرب سے تقریباً۱۰مِنَٹ قبل دوبارہ مسجدمیں آجائیں گے اورطبعی حاجات وغیرہ سے فارغ ہوکراذان واقامت کے وقت خاموش رہ کرجواب دینے(والے مَدَنی انعام)پرعمل کرتے ہوئے تمام اسلامی بھائی نمازِمغرب پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ(والے مَدَنی انعام)کے مطابق باجماعت اداکریں گے،نمازکے بعدایک اسلامی بھائی اعلان کریں گے پھراِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ بیان ہوگا،بیان کے بعد۱۲مِنَٹ انفرادی کوشش کرنے(والے مَدَنی انعام)پرعمل کی سعادت حاصل کی جائیگی،کھانامُیَسَّرہواتو(مَدَنی انعامات کے مطابق پردے میں پردے کی احتیاط کے ساتھ پیٹ کاقفل مدینہ لگاتے ہوئے)کھالیا جائے گاورنہ اذانِ عشاء سے قبل جلدی تیاری کرکے مسجدکی پہلی صف مع تکبیر ِاُولیٰ(والے مَدَنی انعام)کے مطابق نمازِعشاء باجماعت اداکی جائے گی۔

        درس کے بعداِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ کیسٹ اجتماع ہوگایارسائل عطاریہ(والے مَدَنی انعام پرعمل کرتے ہوئے)ایک رسالہ پڑھ کرسنایاجائیگا،اس دوران کچھ اسلامی بھائی19مِنَٹ کیلئے باہرجاکرنئے اورپرانے اسلامی بھائیوں پرانفرادی کوشش(والے مَدَنی انعام )کی ترکیب بنائیں گے،اس کے بعددہرائی کاحلقہ ہوگا، پھر صلٰوۃُالتَّوبہ اورسورۃُالملک(والے مَدَنی انعام)پرعمل کی سعادت حاصل کی جائے گی اس کے بعدتمام اسلامی بھائی(اجتماعی طورپر)فکرِمدینہ(والے مَدَنی انعام) پرعمل کی سعادت پاکرمَدَنی انعام کے مطابِق سنّت بکس سِرہانے رکھ کرسوتے وقت کے اورادپڑھ کرممکنہ صورت میں پردے میں پردہ کی ترکیب کرکے سوجائیں گے۔ وقت مناسب پرتہجّدکی نمازکیلئے اٹھایاجائے گاتمام اسلامی بھائی تہجدکی نماز(والے مَدَنی انعام)پرعمل کی سعادت حاصل کریں گے،پھرشجرۂ عطّاریہ(والے مَدَنی انعام)پرعمل کرتے ہوئے تلاوت اورذکرودرودمیں مشغول ہوجائیں گے۔اذانِ فجرکے بعدتمام اسلامی بھائی صدائے مدینہ(والے مَدَنی انعام)پرعمل کی سعادت پانے کیلئے مسجدسے باہرتشریف لے جائیں گے۔جماعتِ فجرسے تقریباً10مِنَٹ قبل واپس آکرمسجدکی پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ(والے مَدَنی انعام)کے مطابق نمازِفجرباجماعت اداکریں گے۔نمازکے بعدایک اسلامی بھائی اعلان کریں گے، پھراِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ بیان ہوگا،اس کے بعداِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ سیکھنے سکھانے کاعمل جاری رہے گا۔پھرتمام اسلامی بھائی اشراق وچاشتکے نوافل اداکرنے(والے مَدَنی انعام)پرعمل کی سعادت حاصل کریں گے۔پھروقفہ برائے آرام ہوگا۔08:45پرتمام اسلامی بھائیوں کونیندسے بیدارکیاجائے گا۔تمام اسلامی بھائی طبعی حاجت وغیرہ سے فارغ ہوکر09:00 بجے ناشتہ کریں گے اوراِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ ساڑھے نوبجے دوبارہ اسی طرح مَدَنی مشورے کاحلقہ شروع ہوجائیگا۔میں بھی اس پرعمل کرنے کی نیت کرتاہوں آپ تمام اسلامی بھائی بھی نیت فرمالیجئے زورسے کہئے،اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ             یاربِّ مصطَفٰے! عَزَّ وَجَلَّ بطفیلِ مصطفیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !ہمیں عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطافرما۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! مَدَنی قافلوں میں سفرکرنے والوں کے طُفیل ہماری بے حِساب مغفِرت کر۔ یااللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ ! ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطافرما۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !ہمیں سچّاعاشِقِ رسول بنا۔یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !اُمَّتِ محبوب( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کی بخشش فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم     

مَدَ نی مشورہ

           اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت امیر ِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری  رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دورِحاضر کی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر اللّٰہُرَحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کے اَحکام اور اُس کے پیارے حبیب ِلبیب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون زندگی بسرکر رہے ہیں ۔ خیرخواہی ٔ مسلم کے مُقَدَّ س جذبہ کے تحت ہمارا مَدَنی مشورہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پیرصاحب سے بَیْعت نہیں ہوئے توشیخ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فُیُوض و بَرَکات سے مُسْتَفِیْد ہونے کے لئے ان سے بَیْعت ہوجائیے ۔  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ دُنیاو آخرت میں کامیابی و سرخروئی نصیب ہوگی۔

مُرید بننے کا طریقہ

     اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام نیچے ترتیب وارمع ولدیت و عمر لکھ کر ’’مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ، عالمی مَدَنی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی باب المدینہ( کراچی)‘‘کے پتے پر روانہ فرمادیں ،تو  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں )    

E.Mail : Attar@dawateislami.net

(۱)نام و پتا بال پین سے اور بالکل صاف لکھیں ، غیر مشہور نام یا الفاظ پر لازماً اِعراب لگائیں ۔ اگر تمام ناموں کیلئے ایک ہی پتا کافی ہو تو دوسرا پتا لکھنے کی حاجت نہیں ۔(۲)ایڈریس میں مَحرم یا سرپرست کا نام ضرور لکھیں (۳)الگ الگ مکتوبات منگوانے کیلئے جوابی لفافے ساتھ ضرور اِرسال فرمائیں ۔

نمبرشمار

نام

مرد/ عورت

بن / بنت

باپ کانام

عمر

مکمل ایڈریس

 

 

 

 

 

 

 

مَدَنی مشورہ : اس فارم کو محفوظ کرلیں اور اس کی مزید کاپیاں کروالیں ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن