30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوت دی اور میں نے سنّتوں بھرے اجتماع میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان ’’لاشوں کا انبار ‘‘سُنا ۔ امیرِ اہلسنّت کی زیارت کرنے اوراس بیان کو سننے کے بعد میری آنکھیں کُھلیں کہ میں توآج تک بربادیٔ آخرت کا سامان خریدتا رہا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں نے گانے باجے سُننے سے توبہ کر لی اور دستِ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔ پھر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک دن عام ملاقات فرمائی تو میں بھی قطار میں لگ کر آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں حاضر ہوگیا ۔ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے میرے چہرے پر شفقت بھرے انداز میں ہاتھ پھیرا اور داڑھی رکھنے کا اشارہ کیا ، بس وہ دن اور آج کا دن میں نے کبھی داڑھی نہیں مُنڈائی ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نوشیرو فیروز (بابُ الاسلام سندھ)کے اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں فیشن پرست اور فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کا بے حد شوقین تھا ۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میرے والد کا اپنا میوزک سنٹر تھا ۔ایک مرتبہ کسی اسلامی بھائی نے مجھے ا امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیان کی کیسٹ’’قبرکی پہلی رات‘‘ دی۔ جب میں نے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زبانِ پُر تاثیر سے ’’قبر کی پہلی رات ‘‘ کے احوال سُنے تو میرا دل گناہوں سے بیزار ہوگیا اورمجھے اپنے طرزِ زندگی سے شرم آنے لگی ۔میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اللہ و رسول عَزّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو راضی کرنے کی نیت سے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔پھر میں نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھر میں بھی نیکی کی دعوت دینا شروع کی ۔ کچھ ہی عرصہ کی انفرادی کوشش کی برکت سے میرے والد صاحب بھی دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے اور میوزک سنٹر بند کردیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارا سارا گھرانا اپنے محسن یعنی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطّاری ہوچکاہے ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، ان شآء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا
غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یا امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےکُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کر یا ہفتہ وار، صوبائی و بَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یا دعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوا، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا، آپ کو یا کسی عزیز کو حیرت انگیز طور پر صحت ملی ، پریشانی دُور ہوئی، یا مرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قَبْض ہوئی، مرحوم کو اچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطّاریہ کے ذریعے آفات و بَلِیّات سے نَجات ملی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کردیجئے اورایک صفحے پَر واقعہ کی تفصیل لکھ کر اس پتیپر بھجوا کر اِحسان فرمائیے’’ مَحلہ سودا گران، پُرانی سبزی منڈی(بابُ المدینہ ) کراچی عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ، ’’شعبہ امیرِ اَہلسنّت( دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘ ‘‘۔
نام مع ولدیت : _________________عمْر___کِن سے مرید یا طالب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کا پتا ______________________________
فون نمبر(مع کوڈ)________ : ای میل ایڈریس ___________________
انقلابی کیسٹ یا رسالہ کا نام : __________سننے، پڑھنے یا واقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ/سال : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا : ___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________ مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جو بَرَکتیں حاصل ہوئیں ، فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاً اور پہلے کے عمل کی کیفیت (اگر عبرت کے لئے لکھنا چاہیں )مثلاً فیشن پرستی ، ڈکیتی وغیرہ اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی بَرَکات و کرامات کے ’’ ایمان افروز واقعات‘‘ مقام و تاریخ کے ساتھ ایک صفحے پر تفصیلاً تحریر فرما دیجئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع