دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sharabi Ki Toba | شرابی کی توبہ

book_icon
شرابی کی توبہ

اور دیگر گناہوں سے توبہ کرلی ۔پھر وہ گھڑی بھی آئی میری امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    سے دوبارہ مُلاقات ہوئی ۔ میں نے جب آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو بتایا کہ ’’حضور! میں آپ کاچوکی مسجد بیلہ والا بیان سن کر یہاں آیا ہوں ۔‘‘ تو آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اس قدر شفقت دی کہ میں دل وجان سے فریفتہ ہوا جارہا تھا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کی غلامی اختیار کر کے عطّاری بھی ہوگیا کہ یہی وہ ہستی ہیں جنہوں نے مجھے صحیح العقیدہ سُنّی بنا دیا ، اپنے بیان میں کسی کا نام لے کر مخالفت کرنے کے بجائے مجھے عشقِ مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے ایسے جام پلادئیے کہ آج تک ان کی لذت باقی ہے ، اور سنتوں کی خدمت کا ایسا درس دیا کہ مجھے اپنی ۲۷ ویں شبِ رمضان کی دعا کا حاصل مل گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی کے صدقے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کی سعادت اور اس پر استقامت نصیب ہوئی ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(4)ایمان کی سلامتی

         پنجاب(پاکستان) کے شہررحیم یار خان میں مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ 1983ء میں مجھے مختلف کتابوں میں صحابہ کرام علیہم الرضوان اور بُزُرگان دین علیہم رَحْمَۃُ اللہُ الْمُبِیْن  کے حالات پڑھ کر تبلیغِ دین کا شوق ہوا۔ دینی معلومات تو تھیں نہیں چنانچہ میں اپنے شوق کی تکمیل کے لئے ایک جماعت میں شامل ہوگیا حالانکہ ہمارا سارا گھرانا سُنّی تھا ۔گھروالوں نے مجھے سمجھایا اور میں خُود بھی اس جماعت سے دلی طور پر مطمئن نہیں تھا ، مگر مجھے اہلِ حق کی کوئی تحریک دکھائی نہیں دیتی تھی ۔اُنہی دنوں میری ملاقات  دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ سے ہوئی تو انہوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی اہلِ حق کی تحریک ہے جو’’ نیکی کی دعوت ‘‘عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ یہ معلومات میرے مطلب کی تھیں ۔میں نے ان سے مزید سوالات کئے تو انہوں نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے بانی حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کی کاوشوں کے نتیجے میں باب المدینہ کراچی سے اٹھنے والی یہ تحریک پنجاب میں بھی اپنی بہاریں لُٹا رہی ہے ۔ چند دنوں بعد  امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    رحیم یارخان تشریف لانے والے ہیں جہاں وہ سنّتوں بھرے اِجتماع میں بیان فرمائیں گے، آپ بھی آئیے گا ۔ یہ دعوت دے کر وہ اسلامی بھائی رُخصت ہوگئے ۔ میں رحیم یارخان میں آمدِ  امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کا انتظارکرنے لگا۔ آخر وہ دن بھی آیا کہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    رحیم یار خان تشریف لائے اور نورانی مسجد میں بیان فرمایا۔ہمہ تن گوش ہوکر بیان سُننے والوں میں سے ایک میں بھی تھا ۔ جُوں جُوں بیان آگے بڑھ رہا تھا میری قلبی کیفیات تبدیل ہوتی جارہی تھیں ۔امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کا سراپأ سنّت پیکر، بالکل سادہ اور عام فہم اندازِ بیان ، پھر محبت بھرے لہجے کی چاشنی مجھے رُوحانی لذّت سے آشنا کر رہی تھی ۔ بیان کے دوران جب  امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے عشقِ رسول میں ڈُوب کررو رو کر مُؤَذِّنِ رَسولحضرتِ سیِّدُنا بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا واقعہ بیان کیاتومیری آنکھوں سے بھی آنسو رواں ہوگئے اور میں بِلک بِلک کر رونے لگا۔   اللہ عَزَّ وَجَلَّ   نے میرا سینہ کھول دیا اور میں نے اُسی وقت اہلِ حق کی اس تحریکِ نیک نامی یعنی  دعوتِ اسلامی  سے وابستہ ہونے کا عزم مصمم کر لیا ۔ میں نے اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کا  مَدَنی کام شروع کردیا۔آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوئے تقریباً26سال ہوچکے ہیں ، تادم تحریر میں پنجاب (بریلی) میں دعوتِ اسلامی کی صوبائی مجلسِ مالیات کا ذمہ دار ہوں ۔

اللہ    عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(5)بدنامِ زما نہ شخص کی توبہ

         پنجاب(پاکستان) کے شہر مدینۃ الاولیاء (ملتان )کے نواحی علاقے    جَھوک وَنِیس میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لب لباب ہے کہ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتیں ملنے سے پہلے میں اپنے علاقے کا بدنام ترین شخص تھا ۔ ہر دوسرے دن تھانے میں میرے خلاف کوئی نہ کوئی شکایت پہنچ جاتی ۔لوگ مُجھ سے دور بھاگتے اور گھر والے میری حرکتوں کی وجہ سے سخت نالاں تھے ۔پھر وہ وقت بھی آیا کہ مجھے اپنے علاقے میں نیک نامی نصیب ہوگئی اور میں اپنے گھر والوں کی آنکھوں کا تارا بن گیا ۔یہ اس طرح ممکن ہوا کہ جس جگہ میں نوکری کرتا تھا وہاں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ کسی کام سے آئے ۔انہوں نے مجھ سے بھی ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی مَدَنی بہاریں سُنانے کے بعد تحفے میں شیخِ طریقت  امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کے بیان کی کیسٹ’’ قبر کی پہلی رات ‘‘دی ۔جب میں نے یہ بیان سنا تو مارے خوف کے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔گزشتہ زندگی کے ناگفتہ بہ حالات میری آنکھوں کے سامنے گھومنے لگے ۔ میں نے خُود کو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ   کا نافرمان پایا ۔ اپنے انجام کا تصوّر کر کے میں بے قرار ہوگیا ۔اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر اسی وقت اپنے خالق ومالک  عَزَّ وَجَلَّ  سے معافی مانگی اور سچی توبہ کر لی ۔ پھر مجھ پر  دعوتِ اسلامی کا ایسا مَدَنی رنگ چڑھا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے اور مجھے اپنے دل میں جگہ دے دی ۔ایک خواہش مسلسل مجھے تڑپاتی رہتی کہ کاش میں اس ولیٔ کامل  یعنی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زِیارت کا شربت پی سکوں جن کی زبان سے نکلنے والے اِصلاحی بول سن کر میری زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوا ۔ آخر کارمیری سعادتوں کو معراج نصیب ہوئی اور  امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    غالباً کسی مَدَنی مشورے کے لئے عیدگاہ مدینۃ الاولیاء ملتان تشریف لائے ۔وہاں میں آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کے دستِ مبارک پر بیعت کر کے عطّاری ہوگیا اور رات بھردیدارِمُرشد کے مزے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن