دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sharabi Ki Toba | شرابی کی توبہ

book_icon
شرابی کی توبہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

                                         نِفاق و نار سے نَجات

       شیخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت  ، با نیِٔ دعوتِ اسلامی، حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّاؔرقادِری  رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کے بیان کے تحریری گلدستے ’’میں سُدھرنا چاہتاہوں ‘‘میں منقول ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا امام سخاوِی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نَقل فرماتے ہیں :  سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :  ’’جس نے مجھ پر ایک باردُرُودِپاک بھیجا   اللہ عَزَّ وَجَلَّ  اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس بار دُرُودِ پاک بھیجے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّ     اُس پر سو رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو بار دُرُودِ پاک بھیجے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ بندہ نِفاق اور دوزخ کی آگ سے بَری ہے اور قِیامَت کے دن اُس کوشہیدوں کیساتھ رکھے گا۔ ‘‘   (اَلْقَوْلُ الْبَدِیع ص ۲۳۳ مؤسسۃ الریان بیروت )

ہے سب دعاؤں سے بڑھ کر دعا دُرُود و سلام

کہ دَفع کرتا ہے ہر اِک بلا دُرُود و سلام

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(1)شرابی کی توبہ

         پنجاب(پاکستان) کے شہر گلزار طیبہ (سرگودھا)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُبَاب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  میں نہ صرف خُودشراب نوشی کا عادی تھا بلکہ شراب کشید کر کے (یعنی بناکر)سپلائی کرنے کا دھندہ بھی کرتاتھا۔لوگوں کو تنگ کرنا، فحش گالیاں دینا، فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانا میری پہچانِ بد بن چکا تھا۔ فائرنگ کرنے کے جُرم میں گرفتار ہو کرکئی مرتبہ جیل کی سزا بھی کاٹی ۔الغرض میری غلط کاریوں کی فہرست کافی طویل ہے ۔ میں وقت کی دولت عذاباتِ جہنم کی خریداری میں صرف(یعنی خرچ) کرنے میں مصروف تھاکہ 2004ء میں ایک دن میری ملاقات سبز سبز عمامہ شریف سجائے سنّت کے مطابق سفید لباس میں ملبوس ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے ہوئی ۔اس اسلامی بھائی کی ملنساری اور عاجزی بھرا لہجہ مجھے ایسا پسند آیا کہ میں اُن کی نیکی کی دعوت سننے کے لئے ہمہ تن گوش ہوگیا ۔ انہوں نے مجھے  دعوتِ اسلامی اور بانیٔ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّاؔرقادِریدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ     کا مختصر تعارف کروایا اور مجھے امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے سنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ سننے کی ترغیب دی، میں نے حامی بھر لی ۔اُن کی انفرادی کوشش نے میری آتشِ شوق کو کچھ ایسا بھڑکا دیا کہ میں پہلی فرصت میں مکتبۃ المدینہ پہنچا اور امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کے بیان کی کیسٹ ’’قبرکی پہلی رات ‘‘ خریدی اور گھر جا کر یکسوئی سے سننا شروع کر دی۔ بیان کیا تھا !عبرت کے تازیانے تھے جو مجھ گناہ گار کے دل ودماغ پر برس رہے تھے۔  قبر میں طویل عرصہ رہنا اس قدر تکلیف دہ بھی ہوسکتا اس کا اندازہ مجھے زندگی میں پہلی بار یہ بیان سن کر ہوا ۔ عذاباتِ قبر کے بارے میں سُن کر تومیری سانسیں رُکنا شروع ہوگئیں ، میں پہلی بار اپنے انجام کے بارے میں فکر مند ہوا کہ’’ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟‘‘ آنکھوں سے اشکِ ندامت بہہ نکلے ۔میں نے اسی وقت اپنے سارے گناہوں سے توبہ کی اور چہرے پر سرکارِ دو عالم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کی نشانی یعنی داڑھی شریف سجانے کی بھی نیت کر لی ۔

        میں  دعوتِ اسلامی کے مہکتے مہکاتے مَدَنی ماحول سے منسلک ہوگیا جس کی بَرَکت سے نماز پنجگانہ کی ادائیگی اور عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   تادمِ تحریر دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ذیلی مشاورت کے خادم(یعنی نگران) کی حیثیت سے سنتوں کی خدمت کی سعادت حاصل کر رہاہوں ۔  

اللہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

سنّتوں بھرے بیا نا ت

     تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامینیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے۔نیکی کی دعوت دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بیان بھی ہے۔  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ   نے شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی زبان میں بڑی تاثیر عطا فرمائی ہے ۔ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات کوسننے والوں کی دلچسپی قابل ِ دید ہوتی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اور صوبائی سطح کے اجتماعات میں بیک وقت لاکھوں مسلمان آپ کے بیان سے مستفیض ہوتے ہیں ، مَدَنی چینل اور انٹر نیٹ کے ذریعے دُنیا کے کئی ممالک میں بیان سننے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بیانات کی مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی وی سی ڈیز، سی ڈیز اور کیسٹیں گھروں ، دکانوں ، مساجد، جامعات ومدارس وغیرہ میں بھی نہایت شوق سے سنے جاتے ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا اندازِبیان بے حد سادہ اور عام فہم اورطریقہ تفہیم ایسا ہمدردانہ ہوتا ہے کہ سننے والے کے دل میں تاثیر کا تیر بن کر پیوست ہوجاتا ہے ، کئی گناہ گار ان بیانات کی برکت سے تائب ہو کر نیکیوں پر گامزن ہو جاتے ہیں ، نیکو کاروں کی رقت قلبی میں اضافہ ہو تا ہے، نہ جاننے والوں کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ بیاناتِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے تحریری رسائل بھی لاکھوں کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن