30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حضرت حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ سے مَحبّت
صحابیِ رسول حضرتِ بَراء بن عازِب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے دیکھا کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم (امام) حسن بن علی ( رضی اللہ عنہما )کو کندھے پر اُٹھائے ہوئے ہیں اوربارگاہِ الٰہی میں عرض کررہے ہیں: اَللّٰہُمَّ اِنِّی اُحِبُّهٗ فَاَحِبَّهٗ یعنی اے اللہ پاک! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت فرما۔(ترمذی،5/432، حدیث:3808 )
راکبِ دوشِ شہنشاہِ اُمَم فاطمہ کے لال حیدر کے پِسَر!
یاحَسَن اِبنِ علی! کر دو کرم! اپنی اُلفَت دو مجھے دو اپنا غَم
(وسائلِ فردوس،ص37)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
راہِ خدا میں صدقہ و خیرات
نواسۂ رسول،امامِ عالی مقام،امامِ عرش مقام حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ کے مکانِ عالی شان پر ایک فقیر مدینۂ پاک کی گلیوں سے ہوتا ہوا حاضر ہوا ،دَروازے پر دستک دی اور اشعار پڑھے جن کا ترجمہ یوں ہے: جس نے آپ سے اُمّید رکھی اور جس نے آپ کے دَروازے پر دستک دی (یعنی Knock کیا) وہ کبھی نااُمید نہیں ہوا،آپ صاحبِ جُود وکرم بلکہ جُودوسَخا کے چشمے ہیں۔ امامِ حسین رضی اللہ عنہ گھر میں نماز پڑھ رہے تھے، نماز ادا کر کے دَروازے پر تشریف لائے تو دیکھا سامنے ایک دیہاتی کھڑا ہے جس کی شکل و صورت غُربت اوربھوک کا اِعلان کر رہی تھی،حضرتِ امامِ حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام ” قَنْبَر “ رحمۃُ اللہ علیہ سے فرمایا:ہمارے خرچ میں سے کتنا مال بچا ہوا ہے؟ عرض کی: دوسو دِرہم ہیں جو آپ کے حکم کے مطابق آپ کے اہلِ خانہ پر خرچ کرنے ہیں۔ فرمایا : جاؤ سب لے آؤ کیونکہ وہ شخص آیا ہے جوفِی الْحال میرے گھر والوں سے زیادہ اِن درہموں کا ضرورت مند ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع