30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
شانِ حَسَنینِ کریمین(
رضی اللہ عنہما ) مع عاشورا کے فضائل (1)
دعائے عطّار:یا اللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ” شانِ حسنینِ کریمین مع عاشورا کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے اُسے عاشقِ صحابہ و اہلِ بیت بنا اور ماں باپ اور خاندان سمیت اُسے بے حساب جنّت الفردوس میں داخِلہ نصیب فرما ۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف نہ پڑھنے کا وبال
حضرتِ امامِ حُسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےفرمایا:کنجوس ہے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذِکر ہوا ، پھر اُس نے مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھا۔(ترمذی،5/321،حدیث:3557)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
شانِ حضرتِ امام حَسَن مُجتبیٰ
رضی اللہ عنہ
مشہور صحابیِ رسول حضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں جب (نواسۂ رسول حضرتِ امام)حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھتا تو میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے،نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک دن باہر تشریف لائے، مجھے مسجد میں دیکھا ، میرا ہاتھ پکڑا ، میں ساتھ چل پڑا،حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھ سے کوئی بات نہ کی یہاں تک کہ ہم بَنُو قَیْنُقاع کے
1 … 6 اور10 محرم شریف 1445 ہجری مطابق 24 اور 28 جولائی 2023 کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پاکستان میں مدنی مذاکرے سے پہلے عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت کے درمیان ہونے والےامیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری رضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے 2 بیانا ت کا تحریری گلدستہ مع ضروری ترمیم و اضافہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع