30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نواسہ ٔ رسول حضرتِ امام حَسَن رضی اللہ عنہ کی شان
مدینے کے تاجدار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مِنبَر پر جَلوَہ گَر تھے اور( امام) حَسَن بِن علی ( رضی اللہ عنہما ) آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پہلو(یعنی برابر) میں تھے۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کبھی لوگوں کی طرف توجّہ کرتے اور کبھی (امام) حسن رضی اللہ عنہ کی طرف نظر فرماتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا یہ بیٹا سیِّد(یعنی سردار) ہے، اللہ پاک اس کی بدولت مسلمانوں کی دو بڑی جماعتوں میں صُلح فرمائے گا ۔
(بخاری، 2/214، حدیث :2704)
اللہ پاک کی آپ پر رحمت ہو اورآپ کے صدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
اٰمِین بجاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
راکبِ دوشِ شہنشاہِ اُمَم یاحَسَن اِبنِ علی! کردو کرم!
فاطمہ کے لال حیدر کے پِسر! اپنی اُلفت دو مجھے دو اپنا غَم
اے شہیدِ کربلا کے بھائی جان! دُور ہوں عطارؔ کے رنج و اَلم
(وسائلِ فردوس،ص37)
نواسۂ رسول حضرتِ امام حَسَن مُجتبیٰ رضی اللہ عنہ کی شان میں نعرے
صاحب الْاِتِّقا، ہیں حَسَن مُجتبیٰ سیّدُ الاَسْخِیا، ہیں حسن مُجتبیٰ
نواسۂ مصطفی، ہیں حسن مجتبیٰ فرزند ِ مُرتَضٰی، ہیں حسن مجتبیٰ
نورِ عینِ فاطمہ، ہیں حسن مجتبیٰ دل بند ِ مُرتَضٰی، ہیں حسن مجتبیٰ
خائفِ کِبریا، ہیں حسن مجتبیٰ صالح و پارسا، ہیں حسن مجتبیٰ
باخُدا باصَفا ہیں حسن مجتبیٰ بِالْیقیں باوَفا، ہیں حسن مجتبیٰ
جنتی بےشُبہ، ہیں حسن مجتبیٰ با عمل بےرِیا، ہیں حسن مجتبیٰ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع