30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖنط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
شان ِ صحابہ و اہلِ بیت⁽¹⁾
دعائے عطّار! یا اللہ پاک ! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”شانِ صحابہ و اہلِ بیت“ پڑھ یا سُن لے اُسے صحابہ و اہلِ بیت کا خوب خوب فیضان نصیب فرما اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے ۔
اٰمِین بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرُوْدِ پاک کی فضیلت
فرمانِ مولا علی مُشکل کُشا رضی اللہ عنہ :ہرشخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اورآپ کی آل پر دُرُودِ پاک پڑھے۔
(معجم اوسط،1/211 ، حدیث:721)
اُن کے مولیٰ کی اُن پر کروروں دُرود اُن کے اَصحاب و عِترت پہ لاکھوں سلام
(حدائقِ بخشش،ص308)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ِابوبکرصدّیق رضی اللہ عنہ کی شان
حضرتِ (سیِّدُنا) جابِربن عبدُ اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم خدمتِ اَقْدَس حُضُورِ پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں حاضِر تھے ، اِرشاد فرمایا: اِس وَقت تم پر وہ شخص چَمکے
[¹] ….مُحرّم شریف 4144 اور 1447 ہجری کو عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت کے درمیان امیرِاہلِ سنّت ،بانی ِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے ’’شانِ صحابہ و اہلِ بیت علیہمُ الرّضوان ‘‘ کےموضوع پرسنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! شعبہ ہفتہ وار رسالہ ان دو بیانات میں امیرِ اہلِ سنّت کے رسالے ”امام حسین رضی اللہُ عنہ کی کرامات“ سے کچھ مواد کا اضافہ کر کے انہیں رسالے کی صورت میں پیش کررہا ہے ۔خود بھی پڑھئےاور اپنے مَرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے تقسیم کیجئے۔دعوت اسلامی کے یوٹیوب چینل کا QR کوڈ دیا گیا ہے، اسےاسکین کرکے امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی مذاکروں اوربیانات کو دیکھا ،سنا جاسکتا ہے۔ (شعبہ: ہفتہ وار رسالہ )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع