دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

دیکھ کر جو جو میسر آیا؛چٹائی، مٹی کے برتن اور کھجور کی چھال بھرا چمڑے کا تکیہ وغیرہ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ ! جہیز میں  پیش کرنے کی کوشش کی۔ اور رخصت کرتے وقت جس طرح سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خاتونِ جنّت فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  پر شفقتیں  فرمائی تھیں  ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! ان سنّتوں  پر بھی عمل کرنے کی کوشش کی تھی۔(سنت نکاح، قسط۳، ص۴۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سیِّدَہ فاطمہ  کی رُخصتی

          حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ الْکَرِیْم اِرشاد فرماتے ہیں  : ’’ جب مہینہ گزر گیاتو میرے بھائی حضرتِ عقیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ  میرے پاس تشریف لائے اور کہنے لگے: ’’اے میرے بھائی! آج تک میں  اتنا خوش نہیں  ہوا جتنا یہ سن کر خوش ہوا کہ آپ کی شادی بنتِ رسول رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ہو گئی ہے، اب اگرآپ ان کو اپنے گھر بھی لے آؤ تو تمہاری ملاقات سے ہماری آنکھیں  ٹھنڈی ہو جائیں  گی۔‘‘ میں  نے جواب دیا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی قسم! میں  بھی یہی چاہتا ہوں  ، لیکن مجھے تاجدارِ حرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے شرم آتی ہے۔‘‘ انہوں  نے کہا: ’’میں  آپ کو قسم دیتا ہوں  کہ آپ میرے ساتھ چلیں ۔‘‘ لہٰذا ہم آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں  ملاقات کے ارادے سے گھر سے نکلے تو راستے میں  ہمیں  بارگاہِ رسالت کی خادِمہ حضرت اُمِّ اَیمن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   ملیں ۔

ہم نے ان سے تذکِرہ کیا تو کہنے لگیں  : ’’ذرا اِنتِظار کریں  ، ہم عورتیں  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے مُتَعَلِّقبات کرتی ہیں  کہ (ان مُعامَلات میں  ) مردوں  کی نسبت عورتوں  کی باتیں  زیادہ مؤثِّر ہوتی ہیں ۔‘‘ وہ واپس مڑ کر حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کے پاس گئیں  اور انہیں  اور پھر دوسری ازواجِ مُطہَّرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ  کو ساری بات بتائی تو سب اُمَّہاتُ المؤمِنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ  اکٹھی ہو کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کے حجرۂ مُبارَکہ میں  حاضِر ہوئیں  اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چاروں  طرف بیٹھ کر عرْض گزار ہوئیں  : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہمارے ماں  باپ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان! ہم ایک اہم مُعامَلے میں  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس حاضِر ہوئی ہیں  ، وہ یہ کہ آپ کے چچا زاد اور دینی بھائی حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  اپنی بیوی حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کی رخصتی چاہتے ہیں ۔‘‘ توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ کو بلا بھیجا۔

         حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں  : ’’میں  بارگاہِ رِسالت میں  حاضِر ہو کر سر جھکا کر بیٹھ گیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِستِفسار فرمایا: ’’کیا تم اپنی زوجہ کی رخصتی چاہتے ہو؟‘‘ میں  نے عرْض کی: ’’جی ہاں !  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!‘‘ اِرشاد فرمایا: ’’بڑی مَحبت وعزّت سے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ! آج رات سے تم اپنی زوجہ کے ساتھ رہا کرو گے۔‘‘

دعوتِ طعام

          اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے رسول، رسولِ مقبول، بی بی آمنہ کے گلشن کے مہکتے پھول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کو آراستہ کرنے کا حکم دیا اور حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کے پاس رکھے ہوئے دراہم میں  سے 10 درہم حضرتِ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو دیئے اور اِرشاد فرمایا: ’’ان سے کھجور، گھی اور پنیر خرید لو۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ  فرماتے ہیں  : ’’میں  یہ چیزیں  خرید کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں  حاضِر ہو گیا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چمڑے کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن