دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

کی تو ملائکہ اور حُوروں  نے سب زیورات چُن لئے اور وہ قِیامت تک یہ زیورات ایک دوسرے کو تحفے میں  دیتے رہیں  گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے مجھے حکم دیا ہے کہ بارگاہِ رِسالت میں  یہ پیغام پہنچا دوں  کہ زمین پر حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کی شادی حضرتِ علیُّ المرتضیٰ  کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے کر دیجئے اور حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کو دو ایسے شہزادوں  کی بِشارت بھی عطا کر دیجئے جو اِنتِہائی ستھرے، عمدہ خصائل (یعنی عادات) وفضائل  کے حامِل، پاکیزہ فطرت اور دونوں  جہاں  میں  بھلائی والے ہوں  گے۔‘‘

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! آسمان پر نِکاح کی تقریب اور بیتُ المعمور([1]) میں  فِرِشتوں  کی بارات فاطمہ بتول اور محبوبِ رسول رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہَا  کا ہی خاصَّہ (یعنی خاص وصف) ہے۔

          پھرمکّی مدَنی سلطان، رحمتِ عالَمِیّان، سردارِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’اے علی(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ)! میں  تمہارے مُتَعَلِّقحکمِ الٰہی نافِذ کر رہا ہوں  ، تم مسجِد میں  پہنچ جاؤ، میں  بھی آرہا ہوں ۔ میں  لوگوں  کی موجودگی میں  تمہارا

نِکاح کروں  گا اور تمہارے وہ فضائل بَیان کروں  گا جن سے تمہاری آنکھیں  ٹھنڈی ہوں ۔‘‘

          حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اِرشاد فرماتے ہیں  : ’’ میں  بارگاہ ِرِسالت عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے جلدی سے نکلااورمیں  خوشی کی شدت کی وجہ سے خود رفتہ ہوگیا ۔ جب رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسجِد میں  تشریف لائے تو ان کا چہرہ خوشی سے دَمَک رہاتھا۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکو حکم فرمایا کہ وہ مُہاجِرین وانصار کو بلائیں  جب سب لوگ جمع ہو گئے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے منبرِ اَقدَس پر جلوہ افروز ہو کر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد و ثنا کی اور اِرشاد فرمایا: ’’ اے مسلمانو! ابھی ابھی حضر تِ جبریل امین عَلَیْہِ السَّلام میرے پاس آئے اور یہ خبر دی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے بیتُ المعمو ر کے پاس ملائکہ کو گواہ بنا کر میری بیٹی فاطمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)  کا نِکاح علی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ) سے کر دیا ہے، اور مجھے بھی حکم فرمایا ہے کہ میں  زمین پران کانِکاح کر دوں ۔ میں  تم سب کوگواہ بناتا ہوں  کہ میں  نے اپنی بیٹی کا نِکاح علی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ) سے کر دیا ہے۔‘‘ پھر حُضور نبیِّ اکرم، نورِ مجسم ،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکو خطبۂ نِکاح پڑھنے کا حکم اِرشاد فرمایا۔

خطبۂ نِکاح

          حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے کھڑے ہو کر یہخطبہ پڑھا: ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَشُکْرًا لِاَنْعُمِہٖ وَاَیَادِیْہٖ اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَلَا شَبِیْہَ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ نَبِیُّہُ الْنَبِیْہُ وَرَسُوْلُہُ الْوجِیْہُ وَصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَبَنِیْہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً تُرْضِیْہِ‘‘ ترجمہ: سب تعریفیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے لئے ہیں  اور اس کے



[1]     بیتُ المعمور فِرِشتوں  کا قبلہ ہے کعبہ معظمہ کے مقابل ساتویں  آسمان کے اوپر ہے۔(مراٰۃ المناجیح،کتاب الفضائل ،معراج کا بیان، ج۸، ص۱۴۴)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن