30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پرقربان! آپ جانتے ہیں کہ آپ نے مجھے اپنے چچا اورچچی فاطِمہ بنتِ اسد سے لیا، میں اس وقْت ایک ناسمجھ بچہ تھا۔ آپ نے میری رہنمائی فرمائی، مجھے ادَب سکھایا، مجھے شائستہ (شا۔اِس۔تَہ یعنی بااَخلاق) بنایا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ پر ماں باپ سے بڑھ کر شفقت واِحسان فرمایا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ذریعے مجھے ہدایت بخشی۔ یَارَسُولَ اللہ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)! آپ ہی دُنْیا وآخِرت میں میرا وسیلہ اور ذخیرہ ہیں ، اور میں یہ پسند کرتاہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے ذریعے میری پشت پناہی اس طرح فرمائے کہ میرا بھی ایک گھر اور بیوی ہو، میں جس میں چین حاصِل کروں ۔ لہٰذا میں آپ کی بارگاہ میں آپ کی شہزادی فاطمہ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ) کے لئے نکاح کا پیغام لے کر حاضر ہوا ہوں ۔(اَلرَّوْضُ الْفَائِق، المجلس الثامن والاربعون فی زواج علی ابن ابی طالب بفاطمۃ۔۔۔الخ، ص۲۷۵، ملخصاً)
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذکر کردہ رِوایت سے شانِ مصطفٰے، علمِ غیبِ مصطفٰے ،شفقت واحسانِ مصطفٰے اور عظَمتِ علیُّ المرتضٰی کے مُعَطَّر ومُعنبر مدَنی پھول چننے کو ملتے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب دانائے غُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو درودیوار کے پیچھے کا بھی علْم تھا کہ وہاں کون ہے؟ امیرُ المؤمنین، مولیٰ علی مشکِل کُشا حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے حاضِر ہو کر اپنے کریم، مُحسِن ومُرَبِّی([1])آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے احسانات اور شفقتوں کا تذکِرہ کیا۔ نبوی تربیّت سے ہمیں یہ مدَنی پھول چننے کو ملا کہ صلہ رحمی، حُسْنِ سُلُوک اور اچھی تعلیم وتربِیَّت کا اِہتِمام محبوبِ ربُّ العزَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مُبارَک سنّت ہے۔ اور احسان لینے والا اپنے محسِن کے اِحسانا ت کو یاد رکھے اوراس کا وفاداروشکر گزار رہے۔ مزید برآں ([2]) محبوبِ رحمۃٌ لِّلْعٰلَمِین، امیرُ المؤمنین، مولیٰ علی مشکِل کُشا حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْم کی شانِ عظَمت نشان کہ محبوبِ خدا، حبیب ِ کِبرِیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کو اپنا محبوب قرار دیا۔ اسلام وصحابِیّت کا شرَف ہی بہت بڑی نعمت ہے، اس کے ساتھ اگر بارگاہِ رِسالت میں مقبولِیّت ومحبوبِیّت کا مژدۂ جانفزا([3]) مل جائے تو اس
مُقدَّر کے سکندر کے کیا کہنے!!!
مرتضٰی شیرِ حق ، اَشْجَعُ الْاَشْجَعِیْں ساقی ٔ شِیر و شربت پہ لاکھوں سلام
اصلِ نسْلِ صفا ، وجہِ وصلِ خدا بابِ فضلِ وِلایت پہ لاکھوں سلام
شیرِ شمشیر زَن ، شاہِ خیبر شِکَن پَرتَوِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ کلامِ رضا:ؔ حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے شیر اور بہادُروں میں سب سے بڑے بہادُر ہیں ، دودھ اورشربت سے مہمان نوازی کرنے والے حیدرِ کرّار پر لاکھوں سلام ہوں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ خالِص پاک سادات کی بنیاد ہیں ، واصِل باللہ (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا مقرَّب )ہونے کا سبب اور فضائلِ وِلایَت ملنے کا دروازہ ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہپر لاکھوں سلام نازِ ل ہوں ۔ آپ رَضِیَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع