دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نزدیک دُنْیا اور جو کچھ اس میں  ہے،

اُڑتے غُبار کی مانند ہے ۔‘‘(اَلرَّوْضُ الْفَائِق،المجلس الثامن والاربعون فی زواج علی ابن ابی طالب بفاطمۃ۔۔۔الخ، ص۲۷۵، ملخصاً)

اَسلافِ کِرام کا مُبارَک شِعار

           پیاری پیاری اسلامی بہنو! اپنے مسلمان بہن بھائی کی ضرورت کا احساس کرنا اور اس ضرورت کی تکمیل کے لئے حتَّی الا ِمکان دامے دَرمے قدمے سُخنے (یعنی روپے پیسے جان اور زَبان ہر طرح سے) مدد کرنا اور مدد کی نِیَّت کرنا ہمارے اَسلافِ کِرام کا مُبارَک شِعار ہے۔ اور ان مُبارَک ہستیوں  کا وطیرہ رہاہے کہ دینی و نسبی طور پر خواہ کتنا ہی فضل وشرَف عطا ہو جائے اپنا بوجھ خود ہی اٹھایا جائے اور محنتِ شاقّہ کی تکالیف گوارا کرکے خود اپنی دُنْیاوی ضرورِیّات پوری کرنے کا سامان کیا جائے۔ بارگاہِ رِسالت کے تربِیّت یافتگان کے قُلوب واَذہان میں  یہ بات راسِخ ہو چکی تھی کہ دینِ اسلام دُنْیا اور اَسبابِ دُنْیاکو اَہَمِّیَّت  نہیں  دیتا بلکہ رِضائے الٰہی اور قضائے خداوندی کے آگے سرنِگُوں  ہونا (یعنی سر جھکانا) سکھاتا ہے اور بتاتا ہے کہ دُنْیاوی جاہ وحشمت (یعنی عزَّت وشوکت) اور سیم وزر(یعنی مال ودولت) کی حیثیت ڈھلتی چھاؤں  اور اُڑتے غُبار کی سی ہے۔ نگاہِ اسلام میں  عزّت وقبولِیّت کا مدار تقویٰ واخلاص پر ہے۔ اسی بِناپر ان صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کا حوصلہ بڑھایااور بارگاہِ رِسالت میں  حاضِر ہو کر اپنا مُدَّعا پیش کرنے کا مشورہ دیا۔

سیِّدُنا علی کی بارگاہِِ رِسالت میں  حاضِری

          حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اپنے کام سے واپس آ کر حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے گھر کی طرف چل دئیے، دروازہ کھٹکھٹایا، حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  نے پوچھا: ’’کون؟‘‘ تو سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’اُٹھو اور دروازہ کھولو، یہ وہ ہیں  جن سے اللہ عَزَّوَجَلَّ   اور اس کارسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مَحبت کرتے ہیں  اور یہ بھی ان سے مَحبت کرتے ہیں ۔‘‘ حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرْض کی: ’’میرے ماں  باپ آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پر قربان! یہ کون ہیں  ؟‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’یہ میرا بھائی ہے اور مجھے ساری مخلوق سے بڑھ کر پیارا ہے۔‘‘ حضرتِ سیِّدَتُنااُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   فرماتی ہیں  : ’’میں  اس تیزی سے اٹھی کہ چادر میں  اُلجھنے لگی تھی۔ میں  نے دروازہ کھولا تودیکھا کہ حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہہیں  ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے حاضِرِ خدمتِ اَقدَس ہوکر سلام عرْض کیا اور سامنے بیٹھ گئے اور زمین کُرَیدنے لگے گویاکچھ کہنا چاہتے ہیں  لیکن حَیاکا پردہ حائل ہے۔

          سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’اے علی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ)! کوئی کام ہے تو بتاؤ، ہمارے ہاں  ! تمہاری ہر حاجت پوری ہو گی۔‘‘ حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے عرْض کی: ’’ یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! میرے ماں  باپ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن