دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

فضائلِ بتول بزبانِ رسول

{1}… جو کچھ تری خوشی ہے خدا کو وہی عزیز

            خاتَمُ المُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ  لِّلْعٰلَمِیْن،  جَنابِ صادِق وامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیِّدَتُنا فاطِمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ارشاد فرمایا: ’’تمہارے غضَب سے غضَبِ الٰہی ہوتا ہے اور تمہاری رِضا سے رِضائے الٰہی۔ ‘‘(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب نداء یوم المحشر…الخ،  ج۴، ص۱۳۷، الحدیث:۴۷۸۳)

{2}…ہم کو ہے وہ پسند جسے آئے تُو پسند

            دلبَرِ آمِنہ، سرتاجِ عائشہ، والِدِ فاطِمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’فاطِمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) میرے جِسْم کا حصّہ(ٹکڑا) ہے جو اِسے ناگوار، وہ مجھے ناگوار جو اِسے پسند وہ مجھے پسند، روزِ قیامت سِوائے میرے نَسَب، میرے سبب اور میرے ازدواجی رشتوں  کے تمام نَسَب مُنقَطِع (یعنی ختْم) ہو جائیں  گے۔‘‘ (اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم، کتابُ معرفۃ الصحابۃ، باب دعاء دفع الفقر…الخ، ج۴، ص۱۴۴، الحدیث:۴۸۰۱)

{3  }… جگر گوشۂ رسول

            اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اِرشاد ہے: ’’فاطِمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) تمام جہانوں  کی عورتوں  اورسب جنّتی عورتوں  کی سردار ہیں ۔‘‘ مزید فرمایا: ’’فَاطِمَۃُ بِضْعَۃٌ مِّنِّیْ فَمَنْ اَغْضَبَھَا اَغْضَبَنِیْیعنی فاطِمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)  میرا ٹکڑا ہے جس نے اِسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔‘‘ اور ایک رِوایت میں  ہے، ’’یُرِیْبُنِیْ مَا اَرَابَھَا وَیُؤْذِیْنِیْ مَا اٰذَاھَا یعنی ان کی پریشانی میری پریشانی اور ان کی تکلیف میری تکلیف ہے۔ ‘‘(مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب المناقب،باب مناقب اھل بیت النبی ۔۔۔الخ، ج۲، ص۴۳۶، الحدیث :۶۱۳۹)

سیِّدَہ، زاہِرہ ،  طیِّبہ ،  طاہِرہ

جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں  سلام

(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پیاری پیاری اسلامی بہنو!  ذکر کردہ رِوایات سے پتا چلا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے سیِّدَۃُ النِّساء، والِدَہ ٔ اُمِّ کلثوم و زَینب ورُقَیَّہ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی ذاتِ مُقَدَّسہ کو فضائلِ حمیدہ وکمالاتِ کثیرہ سے سرفراز فرمایا حتّٰی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی خوشی کو اپنی خوشی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی ناراضی کو اپنی ناراضی قرار دیا یہاں  اُن بدنصیبوں  کے لئے مقامِ غور ہے جو سیِّدۂ کائنات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا یا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اولادِ پاک کی گستاخیاں  کرتے اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی ناراضی مول لے کر اُخرَوی تباہی کا سامان کرتے ہیں ۔

باغ جنّت کے  ہیں  بہرِ مدح  خوانِ اہلِ بیت

تُم کو مُثردہ  نار کا   اے دُشمنانِ  اہلِ  بیت

(ذَوقِ نعت از شَھَنْشَاہِ سُخَن مولانا حَسَن رضا خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن)

یعنی اہلِ بیت کی تعریف وتوصیف کرنے والوں  کے لئے جنت کے باغات ہیں  اور اے اہلِ بیت کے دُشمنو! تمہارے لئے دوزخ کی بشارت ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تُوْبُوْا اِلَی اللہ!                  اَسْتَغْفِرُاللہ      

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          خوش نصیب ہیں  وہ لوگ جو اَہلِ بَیت کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے مَحَبَّت کرتے ہیں  اور اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا پاتے ہیں  کیونکہ شاہِ ہر دوسرا، والِدِ فاطِمۃُالزَّہراء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خوش کرنے والی چیز حضرتِ فاطِمۃُ الزَّہراء و آلِ فاطِمہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے مَحبت و عقیدت ہے اور جسے خوش قسمتی سے رسولِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ اَفلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا حاصِل ہوگئی اُسے ربّ تعالیٰ کی رِضا مل گئی کیونکہ

خدا کی رِضا چاہتے ہیں  دو عالَم

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن