30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چپّل کی گُمشُدَگی کی شکایت کی۔ ذمّے دار اسلامی بہن نے اِنفِرادی کوشش کرتے ہوئے اُسے اپنی چپّل کی پیش کش کی۔ وہاں موجود ایک دوسری اسلامی بہن جن کو مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوئے ابھی تقریباً سات ہی ماہ ہوئے تھے، اُس نے آگے بڑھ کر یہ کہتے ہوئے کہ’’ کیا دعوتِ اسلامی کی خاطِر میں اتنی قربانی بھی نہیں دے سکتی!‘‘ بِاِصرار اپنی چپّلیں پیش کر کے اُس نئی اسلامی بہن کوقبول کرنے پر مجبور کر دیا اور خودپابَرَہْنہ (یعنی ننگے پاؤں ) گھر چلی گئی۔ رات جب سوئی تو اُس کی قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی! کیا دیکھتی ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنا چاند سا چِہرہ چمکاتے ہوئے جلوہ فرما ہیں ، نیز ایک مُعَمَّر (مُ۔عَمْ۔مَر) مبلِّغ دعوتِ اسلامی سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجائے قدموں میں حاضِر ہیں ۔ سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لَبہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی، رَحمت کے پھول جَھڑنے لگے اور الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے:چَپَّل ایثار کرتے وَقت تمہاری زبان سے نکلے ہوئے الفاظ ’’کیا دعوتِ اسلامی کی خاطِر میں اِتنی قربانی بھی نہیں دے سکتی!‘‘ ہمیں بَہُت پسند آئے۔ (علاوہ اَزیں بھی حوصلہ افزائی فرمائی)۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ بھی یاد رہے ایسی چیز ایثار کرنازیادہ افضل ہے کہ جو ہمیں خود پسند ہو جیسا کہ پارہ4 سُوْرَۂ اٰلِ عِمْرٰن کی آیت نمبر 92 میں ارشادِ خدائے رَحْمٰنہے:
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ﱟ (پ۴،اٰل عمرٰن: ۹۲)
ترجَمۂ کنزالایمان: تم ہرگز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو۔
صدرُ الافاضِل حضرتِ علَّامہ مولانا سیِّد حافظ مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی خزائنُ الْعِرفانمیں اِس آیتِ مبارَکہ کے تَحت نقْل فرماتے ہیں : (حضرتِ سیِّدُنا) حَسَن(بصری) عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا قول ہے :جومال مسلمانوں کومحبوب ہو اور اُسے رِضائے الٰہی کیلئے خرچ کرے وہ اِس آیت میں داخِل ہے خواہ ایک کھجور ہی ہو۔ (تَفْسِیْرِ کبیر، پ۴، اٰلِ عمران، تحت الاٰیۃ:۹۲، ج۳، ص۲۸۹ )
دے جذبہ تو ایسا ترے نام پر دوں
پسندیدہ چیزیں لُٹا یا الٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَسلافِ اُمّت آئینۂٔ قرآن وسنّت تھے
ہمارے اَسلافِ کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام قراٰن وسنّت پرکس قدَر عمل پیرا تھے کہ ایک چیز کی خود کو طلب ہونے اور تلاشِ بسیار (یعنی کافی ڈھونڈنے) کے بعد ملنے کے باوجود دوسرے کو ایثار کردینے کی اعلیٰ مثال قائم فرماتے۔ اپنے اندر ایثار کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 44 صفْحات پر مُشتمِل رسالہ ’’مدینے کی مچھلی‘‘ کا مُطالَعہ کیجئے۔ ترغیب کے لئے اسی رسالے سے ایک روایت پیشِ خدمت ہے : حضرتِ سیِّدُنا عبدُ اللہبن عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیمار تھے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو بھنی ہوئی مچھلی کھانے کی خواہش ہوئی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے خادِم حضرتِ سیِّدُنا نافِع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ فرماتے ہیں :تلاشِ بسیار(یعنی بہت زیادہ تلاش کرنے) کے بعد مجھے ڈیڑھ درہم کی ایک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع