30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔ اے کاش! ہمیں بھی غریبوں وفقیروں کی حاجت روائی کرنے کا جذبہ نصیب ہو جائے۔ سیِّدَہ فاطِمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اگرچہ خود فاقے سے رہتی تھیں لیکن اس تنگی وعسرت کے عالم میں بھی اپنے پڑوسیوں سے غافل نہ رہتی تھیں ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا معمول تھا کہ ہمسایوں کی خبرگیری کرتیں کہ کوئی بھوکا تو نہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اپنی ضرورت کو بھی خَلْقِ خدا پر خرچ کر دینا بلکہ خود فاقے سے رہ کربھی بھوکوں کو سیر کرنا بَتُولی ایثار کی وہ شاندار مثال ہے جس کی ہم سری تو درکنار پیروی کرنا بھی ہم جیسوں کے لئے مُشکِل ہے، مخلوق میں اِیثار وسخاوت کے حوالے سے بلند ترین نام سیِّدُ الاصفیائ، محبوبِ خدا، احمد ِ مجتبٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، ان کے بعد نبی کی صحبت میں رہنے والوں اور نبی کے گھروالوں کا ہے۔
بھوکے رہ کے خود اَوروں کو کھلا دیتے تھے
کیسے صابِر تھے محمّد کے گھرانے والے !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امیرُ المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن خطّاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ فرماتے ہیں کہ نبیِّ کریم، رسولِ عظیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیم مجھے عطیہ دینا چاہتے تو میں عرْض کرتا کہ یہ مجھ سے زیادہ حاجت مند کو عطا فرمایئے۔ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے یہ خود لے کر غنی ہو جاؤ اور پھر صدقہ کر دو، تمہیں جو مال بغیر طمع اور بغیر مانگے ملے اسے لے لیا کرو اور جو نہ ملے اس کے پیچھے خود کو نہ لگاؤ۔ (مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب الزکاۃ،باب من لا تحل لہ المسألۃ۔۔۔الخ، ج۱، ص۳۵۱، الحدیث:۱۸۴۵)
شارِحِ مشکوٰۃ،حکیم ُالا ُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی ’’مِراٰۃُ المناجیح‘‘ جلد3 صَفْحَہ60 پر اِس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتےہیں : صحبتِ پاک مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ تاثیر تھی کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ) صرف غنی نہیں بلکہ غنی تر، غنی گر ہو گئے۔ مانگنا تو کیا بغیر مانگے آتی ہوئی چیز میں بھی ایثار ہی کرتے ہیں اور دوسروں کو اپنے پر ترجیح دیتے ہیں ۔ اپنے دَورِ خلافت میں جب فارس اور روم کے خزانے مدینہ میں لاتے ہیں ، تو اس وقت بھی خود ایک قمیص ہی دھو دھو کر پہنتے ہیں ۔
مفتی صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مزید فرماتے ہیں : سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ !کیا بے مثال تعلیم ہے مقصد یہ ہے کہ جو بغیر مانگے اور بغیر طمع کے ملے وہ ربّ تعالیٰ کا عطیہ ہے اسے نہ لینا گویا اس عطیہ کی بے قدری ہے۔ دنیا والوں سے اِستِغنااچھا اور اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ہمیشہ محتاج رہنا اچھا۔ مشائخِ کِرام (رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام) معمولی نذرانہ بھی قبول کر لیتے ہیں ، ا ن کا ماخذ یہ حدیث ہے پھر کیا خوب فرمایا کہ تم خود لے کر صدَقہ کر دوتاکہ تمہیں لینے کا بھی ثواب ملے اور دینے کا بھی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ کا (مدائن کی گورنری میں) وظیفہ5000درہم تھااور آپ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع