30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گئیں اور فرمایا: اے سلمان (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)! اس خدا کی قسم جس نے میرے باپ کو رسول بناکر بھیجا!آج تیسرا دن ہے، گھر میں سب فاقہ سے ہیں مگر تم دروازے پر آگئے ہو، خالی کیسے واپس کروں ؟ یہ چادر لے جاؤ اورشمعون یہودی کے پاس جا کر کہو: فاطمہ بنت محمد(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) کی چادر رکھ لو اور تھوڑے سے جَو قرض دے دو۔
حضرتِ سیِّدُناسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس چادر کو لے کراس کے پاس گئے اور سارا ماجرابیان کیا۔ شمعون کچھ دیر اس رِدائے مبارَکہ کو دیکھتا رہااسی وقت اس پر ایک کیفیت طاری ہوگئی اور کہنے لگا:
اے سلمان (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)! وَاللہ! یہ وہی مقدَّس لوگ ہیں جن کی خبراللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کو توریت میں دی ہے، میں صِدْقِ دل سے حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے باپ محمدٌرَّسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لاتا ہوں ۔
یہ کہہ کر اس نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوگیا اس کے بعد اس نے حضرتِ سیِّدُنا سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو جَو دیئے اور نہایت ادَب واِحتِرام سے رِدائے مبارَکہ واپس کر دی۔ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے شمعون کو دُعائے خیردی اور جَو پیس کر کھانا تیار کرکے حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دےدیا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرْض کی: اس میں سے کچھ گھر کے لئے رکھ لیجئے۔ فرمایا: بس راہِ خدا میں دینے کی نیت سے منگوایااور پکایا ہے اب اس میں سے لینا دُرُست نہیں ۔ حضر تِ سیِّدُنا سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کھانا لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوگئے اور تمام قصّہ بھی عرْض کر دیا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وہ روٹی نو مسلم کو عطا فرمائی اوراپنی نورِنظَر حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس تشریف لے گئے تو دیکھا کہ بھوک سے ان کا چہرہ زرد ہو ر ہا ہے اور ضُعف کے آثار نمایاں ہیں ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی بیٹی فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو بٹھا کر تسلِّی دی اور دُعافرمائی : اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ )! فاطمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) تیری بندی ہے تو اس سے راضی رہنا۔
ہمیں بھوکا رہنے کا اَوروں کی خاطر
عطا کر دے جذبہ عطا یاالٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سائل کی عرض اورسیِّدَتُنافاطِمہ کا سخاوت بھرا جواب
پیاری پیاری اسلامی بہنو! خاتونِ جنّت حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا ایثار و سخاوت آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ خود فاقہ سے ہیں ، گھرمیں بھی کھانے کو کچھ نہیں مگر سخاوت وایثار کا ایسا زبردست جذبہ کہ غریب نومسلم کی حاجت روائی کی خاطر قرض لینے کیلئے اپنی مبارک چادر گروی رکھوارہی ہیں اورجب حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے کھانے میں سے کچھ گھر کے لئے رکھنے کی عرْض کی تو فرمانے لگیں : میں نے یہ کھانا راہِ خدا میں خیرات کرنے کی نیّت سے پکایا ہے۔ ایک طرف خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا پاکیزہ عمل اور دوسری طرف ہماری حالت۔ اللہُ اَ کْبَر! وہ خود فقر وفاقہ میں رہ کر غریبوں کی حاجتوں کو پورا کرتیں اور ہم اپنے ہی پیٹ بھرنے اور جو باقی بچ جائے اسے بجائے غریبوں ،فقیروں پر خرچ کرنے کے آنے والے وقت کے لئے رکھ لیتی ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع