30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ324 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب’’152رحمت بھری حکایات‘‘ صَفْحَہ163پرہے: حضرتِ سیِّدُنا ابو سلیمان عبدُ الرَّحمن بن احمد بن عَطِیَّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : بہترین سخاوت وہ ہے جو حاجت کے مطابق ومُوافق ہو (کہ سامنے والے کو جس چیز کی حاجت ہو وہ دی جائے)۔(شعب الایمان ،الرابع والسبعون من شعب الایمان ، باب فی الجود والسخاء، ج۷،ص۴۴۷،الحدیث: ۱۰۹۳۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 415صفْحات پر مُشتمِل کتاب ’’ضیائے صدَقات ‘‘ صفْحہ219 پر ہے: حضرتِ سیِّدُنا امام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ فرماتے ہیں :عقل سے زیادہ مددگار کوئی مال نہیں ، جہالت سے بڑھ کر کوئی گناہ نہیں ، مشورہ سے بڑھ کر کوئی پشت پناہ نہیں ۔ سنو!اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا: میں جوّاد و کریم ہوں کسی بخیل کے لئے مجھ سے راہِ فرار نہیں اور بخل کفر (ناشکری) سے ہے اور کفّار (نافرمان) جہنَّم میں جائیں گے جبکہ جُود وکرَم ایمان کا حصّہ ہے اور اہلِ ایمان جنّت میں جائیں گے۔(اِحْیَاءُ عُلُوْمِ الدِّیْن، کتاب ذم البخل وذم حُبِّ المال، بیان فضیلۃ السخاء،ج۳، ص۳۰۴)
ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں مدفن مِرا محبوب کے قدموں میں بنا دے
ہو بَہرِ ِضیا نظَرِ کرَم سُوئے گنہگار جنّت میں پڑوسی مِرے آقا کا بنا دے
(وسائل بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۰۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ سیِّدُنا عُروَہ بن زُبَیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے جُودوسَخاوت کا یہ عالَم تھا کہ جب باغ میں پھل پک کر تیّار ہو جاتے تو اِحاطے کی دیوار میں شِگاف فرما دیتے پھر لوگوں کو اجازت دیتے کہ وہ آکر کھائیں اور اُٹھا کر بھی لے جائیں ۔ دیہاتی لوگ باغ کے گرد آتے،پس وہ اس میں داخل ہو کر پھل کھاتےاور اُٹھا کر بھی لے جاتے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجب اپنے باغ میں تشریف لے جاتے تو پارہ 15 سُوْرَۃُ الکَہْف کی آیت نمبر39کاتکرار کرتے حتّٰی کہ باغ سے باہر تشریف لے جاتے۔
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللّٰهُۙ-لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ-(پ۱۵، الکہف:۳۹)
ترجمۂ کنز الایمان: اور کیوں نہ ہواکہ جب تو اپنے باغ میں گیا تو کہا ہوتا جو چاہے اللہ ہمیں کچھ زور نہیں مگر اللہ کی مدد کا۔(حلیۃ الاولیاء، عُروَہ بن زبیر،ج۲،ص۲۰۵ الرقم۱۹۵۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سخاوت ایمان کے لئے باعثِ تقویّت
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ680 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب’’مُکاشَفَۃُ القُلُوب‘‘ صَفْحَہ571پرحُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سیِّدُنا امام ابوحامِدمحمد بن محمد غزالی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی حدیثِ پاک نقْل فرماتے ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع