دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

وہ بھی کم نہیں  کہ تاقیامت پڑھی جانے والی کتاب میں  اللہُ رَبُّ الْعُلٰی عَزَّوَجَلَّ   نے ان کا تذکِرہ فرما دیا جو کہ آپ ابتدائی صفْحات میں  مُلاحَظہ فرما چکی ہیں ۔ اب یہاں  سخاوت کے متعلِّق کچھ مدَنی پھول اور اَسلافِ کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے ارشاد ات وواقعات نقْل کئے جائیں  گے تاکہ ان کی سخاوت سے ہمیں  بھی کچھ حصّہ مل جائے۔ یہ بات ہمیشہ پیشِ نظَر رکھنی چاہئے کہ  سخاوت کرنے سے ہمیشہ فائِدہ ہی ہوتا ہے اورمال بھی گھٹتا نہیں  بلکہ بڑھتا ہے۔ دینِ اسلام کی تبلیغ بھی سخاوت و حسنِ اَخلاق پر مُنحصِر ہے ، جیساکہ

دینِ اسلام کی اِصلاح کس پر منحصر ہے

          رسولوں  کے سالار،نبیوں  کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے: ’’یہ وہ دین ہے جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ   نے اپنے لئے چن لیا اور تمہارے دین کی اصلاح سخاوت اور حُسنِ اَخلاق ہی پر منحصر ہے، پس ان دونوں  کے ساتھ اپنے دین کو آراستہ کرو۔‘‘ (جمع الجوامع، قسم الاقوال، ج۲، ص۲۳۲، الحدیث:۵۲۵۳)

             دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ417 صفْحات پر مُشتمِل کتاب ’’احیاء ُ العلوم کا خُلاصہ ‘‘ صفْحہ265 پر حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سیِّدُنا امام ابو حامِد محمد بن محمد غزالی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی  حدیثِ پاک نقْل فرماتے ہیں  : ’’فَاَکْرِمُوْہٗ بِھِمَا مَا صَحِبْتُمُوْہٗ ترجمہ: جب تک اس دین پر رہو ان دونوں  چیزوں  کے ذریعے اس کا اِحتِرام کرو۔‘‘(المعجم الاوسط، من اسمہ مقدام، ج۶، ص۳۲۳، الحدیث:۸۹۲۰ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سخاوَت کسے کہتے ہیں  ؟

          حضرتِ سیِّدُنا امام حَسَن بصری عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے پوچھا گیا کہ سخاوت کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: سخاوت یہ ہے کہ تو اپنا مال اللہ  تعالیٰ کے راستے میں  خرچ کر دے۔(اِحْیَاء عُلُوْمِ الدِّیْن،کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان فضیلۃ السخاء،ج۳، ص۳۰۴)

تھیلیاں  بھر بھر کر تقسیم فرما دیں

          حضرتِ  سیِّدُنا سفیان بن عیینہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے پوچھا گیا کہ سخاوت کسے کہتے ہیں  ؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے فرمایا: (مسلمان) بھائیوں  سے نیکی کا سُلُوک کرنا اور مال عطا کرنا سخاوت ہے۔ فرمایا: میرے والد ِماجدکو وراثت میں  50,000 درہم ملے تو انہوں  نے تھیلیاں  بھر بھر کر اپنے بھائیوں  کو تقسیم کر دیں  اور فرمایا کہ میں  نماز میں  اللہ تعالیٰ سے اپنے بھائیوں  کے لئے جنّت کا سوال کیا کرتا تھا تو مال میں  ان سے بخل کیوں  کروں  ؟ (المرجع السابق، ص۳۰۵)

سخاوت کی خصلت عنایت ہو یا ربّ!

دے جذبہ بھی ایثار کا یا الٰہی!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن