30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیان نمبر5
خاتونِ جنّت
کا
اِیثار و سخاوت
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
صاحبِ مرویّاتِ کثیرہ حضرتِ سیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ، سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ باقرینہ ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کچھ سَیّاح (یعنی سیر کرنے والے) فِرِشتے ہیں ، جو ذکر کی محافل تلاش کرتے ہیں جب وہ مَحافِلِ ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں : (یہاں ) بیٹھو۔ جب ذاکرین (یعنی ذِکر کرنے والے)دُعا مانگتے ہیں تو فرشتے اُن کی دُعا پر اٰمین(یعنی ’’ایسا ہی ہو‘‘ ) کہتے ہیں ۔ جب وہ نبی پر دُرُود بھیجتے ہیں تو وہ فِرِشتے بھی ان کے ساتھ مل کر دُرُود بھیجتے ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع