دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے گھر کا ماحول یوں  تو مذہبی تھا کہ میرے ابُّو جان مسجِد میں  مؤَذِّن اور بڑی بہن اوربھائی جان دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے، مگر میرا ذہن دُنیاوی لذّتوں  میں  بدمست اورنفس گناہوں  پر دلیر تھا،نَمازیں  قَضا کر ڈالنا میری عادت تھی۔ ایک دن چند اسلامی بہنیں  ہمارے گھر دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں  بھرے اِجتماع کی دعوت دینے کے لئے تشریف لائیں ۔ اُن کے مَحَبَّت بھرے انداز سے میرادل پسیج گیا اور میں  نے اِجتِماع میں  شرکت کی نیَّت کر لی۔ جب وہاں  گئی تو ایک مُبَلِّغَہ دعوتِ اسلامی نے ''بے نَمازی کی سزائیں  ''کے موضوع پر دل ہلا دینے والا بیان کیا جسے سُن کر میں  تھرّا اٹھی اور میں  نے پکّی نیّت کی کہ اِنْ شَا0ئَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آج کے بعد میری کوئی نَماز قضا نہیں  ہو گی۔ پھر ماہِ ربیعُ النُّور شریف کا موسِمِ بہار آیا تو میں  اسلامی بہنوں  کے اجتماعِ میلاد میں  شریک ہوئی جہاں  ایک اسلامی بہن نے ’’TV کی تباہ کاریاں  ‘‘بیان کیں ۔ اس بیان کو سُن کر میرے رُونگٹے کھڑے ہو گئے اور میری آنکھوں  سے آنسوؤں  کی جھڑی لگ گئی۔ وہ دن اور آج کا دن میں  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر اپنی اِصلاح کی کوششوں  میں  مصروف ہوں ۔ (پردے کے بارے میں  سوال جواب، ص۱۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے! فیشن کی متوالی کا ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اِجتماع میں  دل چوٹ کھا گیا اور وہ قراٰن وسنّت کی راہ پر آ گئیں  اور ان اسلامی بہنوں  کے لئے ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن گئیں  جنہوں  نے اسے اجتماع کی دعوت دی تھی کہ رسولِ اَکرَم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے، ’’ اِنَّ الدَّالَ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖ یعنی نیکی پر رہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے ہی کی طرح ہے۔‘‘(سُنَنُ التِّرْمِذِی، ابواب العلم، ما جاء الدال علی الخیر کفاعلہ، ص۶۲۸، الحدیث:۲۶۷۰) آپ بھی اس فرمانِ عالی پر عمل کی نیّت فرمالیجئے کہ اگر آپ کے دعوت دینے سے کسی اسلامی بہن کا دل چوٹ کھا گیا اور وہ قراٰن وسنّت کی راہ پر آ گئی توآپ کا بھی سینہ مدینہ ہو گا اور اس کی برکت سے پابند ِ سنّت بننے، گناہوں  سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذہن بنے گا۔ ہر اسلامی بہن اپنا یہ مدَنی ذہن بنائے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔‘‘اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ! اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے ’’مدَنی انعامات‘‘ پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں  کیاصلاح کی کوشش کے لئے اپنے محارِم کو، جن کی عُمر 22سال یا اس سے زیادہ ہے، ’’مدَنی قافلوں  ‘‘میں  سفر کروانا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ

اللہ کرَم ایسا کرے تجھ پہ جہاں  میں

اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو !

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۰۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آپ بھی مدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے

                پیاری پیاری اسلامی بہنو! تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سے اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ  وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مہربانی سے بے وَقعت پتھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لبیک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اپنے شہر میں  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں  کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اِجتِماع میں  شرکت کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کو دونوں  جہاں  کی ڈھیروں  بھلائیاں  نصیب ہونگی۔

مقبول جہاں  بھر میں  ہو دعوت اسلامی

صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن