30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا ختم کرے میں اس کے لئے جنّت کے کنارے پرایک گھر کی ضَمانَت دیتا (یعنی ذمّہ داری لیتا) ہوں ، جھوٹ اگرچہ مِزاح کے طور پر ہی ہو، تَرْک کرنے والے کو جنّت کے وَسْط(یعنی درمیان) میں ایک گھر کی ضمانت دیتا ہوں اور اچھے اَخلاق والے کو جنّت کے اعلیٰ درجے میں ایک گھر کی ضمانت دیتا ہوں ۔‘‘
(سُنَنُ اَبِیْ داؤد، کتابُ الادَب، باب فی حُسْنِ الخُلْق، ص۷۵۵ الحدیث:۴۸۰۰)
حضرتِ سیِّدُنا منصور بن معتمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیُوب،صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: سچ بولا کرو اگرچہ تمہیں اس میں ہلا کت نظر آئے کیونکہ اسی میں نجات ہے۔ (مَکارم الاخلاق لابنِ اَبِی الدُّنْیا، ص۱۱۱)
خدا ہم کو سچ بولنے کی دے توفیق
تُو مُنہ سوچ کر کھولنے کی دے توفیق
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! جھوٹ ایسی بری چیز ہے جو تمام اَدیان میں حرام ہے اور ہر مذہب والے اس کی برائی کرتے ہیں ، اسلام نے اس سے بچنے کی بہت تاکید فرمائی، قراٰنِ مجید میں کئی مقامات پر اس کی مذمت فرمائی اور جھوٹ بولنے والوں پر خدا کی لعنت آئی۔ حدیثوں میں بھی اس کی برائی ذکر کی گئی، چُنانچِہ عبداﷲبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے مروی ہے کہ رسولُ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشادفرماتے ہیں : ’’صدق کو لازم کرلو، کیونکہ سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے۔ آدمی برابر سچ بولتا رہتا اور سچ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک صِدِّیق لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ سے بچو، کیونکہ جھوٹ فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فجور جہنم کا راستہ دکھاتا ہے اور آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہاللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک کذّاب لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘(صَحِیْح مُسْلِم، کتابُ البر والصلۃ، بابُ قُبْحِ الکَذِبِ…الخ، ص۱۰۰۸، الحدیث:۲۶۰۷)
حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے کہ رسولِ کریم، رء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ عظیم ہے: جو شخص جھوٹ بولنا چھوڑ دے اور وہ باطل ہے (یعنی جھوٹ چھوڑنے کی ہی چیز ہے) اس کے لئے جنّت کے کنارے میں مکان بنایا جائے گا اور جس نے جھگڑا کرنا چھوڑا اور وہ حق پر ہے (یعنی حق پر ہونے کے باوجودجھگڑا نہیں کرتا)، اس کے لیے وسطِ جنت میں مکان بنایا جائے گا اور جس نے اپنے اخلاق اچھے کئے، اس کے لئے جنّت کے اعلیٰ درجہ میں مکان بنایا جائے گا۔ (جَامِعُ التِّرْمِذِی، کتابُ البِرِّ وَالصِّلَۃ، بابُ مَا جَآء فِی المِرَاء، ص۴۸۴، الحدیث:۱۹۹۳)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع