دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

ہے، ماں  باپ کا کہنا نہیں  مانتا وغیرہ'' عقلمندی نہیں  ،کیوں  کہ اس سے بچّے کی اصلاح ہونا درکَنار اُلٹا ذِہن یہ بنتا ہوگا کہ مجھے ماں  باپ نے فُلاں  کے سامنے ذلیل کر دیا! آج کل اولاد کی نافرمانیوں  کی شکایات عام ہیں ۔ اِس کی وجوہات میں  بچپن میں  ماں  باپ کا بات بات پر بے جا چیخ و پکار کرنا اور بچّے کو دوسروں  کے سامنے وقتاً فوقتاً ذلیل و خوار کرنا بھی شامل ہو تو بعید از قِیاس نہیں ۔

ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں

ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صداقتِ سیدہ زَہراء

          اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَہ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   فرماتی ہیں  کہ میں  نے حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے سچا اُن کے والد کے علاوہ کسی اور کو نہیں  دیکھا۔(مُسْنَدِ اَبِیْ یَعْلٰی، مسندِ عائشہ ج۴، ص۶۵، الحدیث:۴۶۹۸)

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  خود سچی اور سچے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شہزادی ہیں ۔ سچ کی بَہُت زیادہ برکات ہیں  ، آئیے ! آپ کی خدمت میں  اس کی چند برکات پیش کی جاتی ہیں  چُنانچِہ

سچ کی برکتیں

          حضرتِ سیِّدُنا عبدُ الرَّحمن بن حارِث بن ابو قُراد سُلَمِی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ  فرماتے ہیں  کہ ہم نور کے پیکر، تمام نبیوں  کے سَرْوَر، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں  حاضر تھے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وضو کے لئے پانی منگوایا۔ پھر اس میں  اپناہاتھ ڈالااور وضو فرمایا۔ ہم نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے غُسالَہ مبارَکہ کی جستجو کی اور اسے تھوڑا تھوڑا پی لیا تو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایاکہ تمہیں  اس کا م پر کس چیز نے آمادہ کیا ؟ہم نے عرض کیا، اللہ عَزَّوَجَلَّ   اور اس کے رسول (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی محبت نے۔ فر مایا، اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ   اور اُس کا رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی تم سے محبت کریں  تو جب امانتیں  تمہارے سپرد کی جائیں  تو انہیں  اداکردیاکرو اور جب تم بولنے لگو تو سچ بولا کرو اور اپنے پڑوسیوں  کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرو۔ (مَجْمَعُ الزَّوَائِد، ج۸، ص۴۸۴، الحدیث:۱۴۰۱۶)

        حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضور نبیِّ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ اَفلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:’’چار خصلتیں  ایسی ہیں  کہ اگر وہ تم میں  ہوں  تو تمہیں  دنیا کی کسی محرومی کا احساس نہیں  ہو گا: (۱)…امانت کی حفاظت کرنا (۲)…سچ بولنا (۳)…حُسْنِ اَخلاق اور(۴)…حلال کمائی کھانا۔(مُسْنَدِ اَحْمَد، مُسْنَدِ عَبْد اللہ بن عمرو، ج۳، ص۵۸۴، الحدیث:۶۸۱۲)

        حضرتِ سیِّدُنا ابواُمَامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے مروی ہے کہسیِّدُ المُبَلِّغِین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن