دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

باہَر تک سُنائی دیتی ہے، یونہی مُحرَّم کے مہینے میں  کتابِ شہادت وغیرہ بھی ایک ساتھ آواز ملا کر (یعنی کورَس میں  ) پڑھتی ہیں  ، یہ جائز ہے یا نہیں  ؟ میرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت نے جواباً ارشاد فرمایا: ناجائز ہے کہ عورت کی آواز بھی عورت (یعنی چُھپانے کی چیز )ہے اور عورت کی خوش الحانی کہ اجنبی سنے مَحَلِّ فتنہ ہے۔(فَتَاوٰی رَضَوِیَّہ، ج۲۲، ص۲۴۰)

عورت کے راگ کی آواز

        میرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت  ایک اور سُوال کے جواب میں  ارشاد فرماتے ہیں : عورت کا(نعتیں  وغیرہ)خوش اِلحانی سے بآواز ایسا پڑھنا کہ نا مَحرموں  کو اُس کے نغمے(یعنی راگ و ترنُّم) کی آواز جائے حرام ہے۔ ''فتاویٰ نَوازِل از فَقیہ ابو لَیْث سمرقندی (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ) میں  ہے، عورت کا خوش آواز کر کے کچھ پڑھنا ’’عورَۃ‘‘ یعنی مَحَلِّ سِتْر (چُھپانے کی چیز) ہے۔ ’’کافی(از) امام ابو البرکات نسفی‘‘ میں  ہے، عورت بُلند آواز سے تَلْبِیَہ(یعنی لَبَّیْکَ اللھُمَّ لَبَّیْکَ) نہ پڑھے اس لئے کہ اس کی آواز قابلِ سِتْر (چُھپانے کے قابِل چیز) ہے۔ (فَتَاوٰی رَضَوِیَّہ، ج۲۲، ص۲۴۲)

           عَلَّامہ شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی فرماتے ہیں  ، عورَتوں  کو اپنی آوازبُلند کرنا، انھیں  لمبا اور دراز (یعنی ان میں  اُتار چڑھاؤ)کرنا، ان میں  نَرم لہجہ اختیار کرنا اور ان میں  تَقْطِیع کرنا (کاٹ کاٹ کرتَحلیلی عَروض یعنی نظم کے قواعد کے مطابِق) اَشعار کی طرح آواز یں  نکالنا، ہم ان سب کاموں  کی عورَتوں  کو اجازت نہیں  دیتے، اس لئے کہ ان سب باتوں  میں  مردوں  کا اُن کی طرف مائل ہو نا پایا جائے گا اور اُن مردوں  میں  جذباتِ شہوانی کی تحریک پیدا ہو گی اِسی وجہ سے عورت کو یہ اجازت نہیں  کہ وہ

اذان دے۔ وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَم(رَدُّ الْمُحْتَار، کتاب الصلٰوۃ، مطلب فی ستر العورۃ، ج۲، ص۹۷، مُلَخَّصاً)

بَرآمَدہ سے ایک دوسری کو پکارنا کیسا؟

سُوال: بَرآمَدے میں  سے اسلامی بہن کا پڑوسنوں  کے ساتھ بُلند آواز سے باتیں  کرنا، کیسا ہے؟ اِسی طرح عمارت میں  اوپرنِیچے رہنے والیاں  ایک دوسرے کو پُکاریں  ،آپس میں  زور زور سے گُفتگو کریں  کیا یہ مُناسِب ہے؟

جواب:یہ اِنتہائی غَیر مُناسِب ہے کیونکہ اِس طرح گفتگو کرنے سے غیر مردوں  تک آواز پہنچنے کا قوی اِمکان ہے۔ اگر آس پاس کی اسلامی بہنوں  سے کوئی ضَروری کام ہے تو اس کے لئے ایک دوسرے کے گھر ٹیلیفون یااِنٹر کام کے ذَرِیعے بات چیت کرلے ۔

بچّوں  کو ڈانٹنے کی آواز

سُوال:اچّھا یہ بتائیے کہ بچّوں  کو ڈانٹتے وقْت اسلامی بہن کا آواز بُلند کرنا کیسا؟

جواب: اسلامی بہن کا اِس طرح ڈانٹنا کہ آواز گھر سے باہَر نکلے، انتہائی نامناسِب اور مُضْحکہ خیزہے۔ بچّوں  پر بات بات پر چلَّاتے رہنا حَماقت بھی ہے کہ اِس طرح بچّے مزید ''آزاد'' ہو جاتے ہیں ۔ لہٰذا بار بار ڈانٹنے کے بجائے زیادہ تر پیار سے کام لیا جائے۔سب کے سامنے بچّوں  کو رُسوا کرتے رہنے سے رفتہ رفتہ اُس کا ننّھاسا دل''باغی'' ہو جاتا ہے۔ بچّے کی موجودَگی میں  کسی معزَّز شخص سے اُسی بچّے کے بارے میں  اِس طرح کی شکایات کرنا مَثَلاً ''اِس کو سمجھاؤ، یہ تنگ بَہُت کرتا ہے بَہُت شرارتی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن