دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

خَلْوَت (یعنی تنہائی)ہو تو پردے کے اندرسے بعض نامَحرم سے بھی(بات کر سکتی ہے)۔

(فَتَاوٰی رَضَوِیَّہ، ج۲۲، ص۲۴۳)

          پیر صاحب سے اُن کی اجازت کے بِغیر بات چیت نہ کی جائے نیز اُن کو گفتگو کے لئے مجبور بھی نہ کیا جائے، ہو سکتا ہے کہ ان کے نزدیک گفتگو نہ کرنے ہی میں  بہتری ہو۔

پیر اور مُریدَنی کی فون پربات چیت

سُوال:کیا اسلامی بہن پیر سے بَذَرِیْعہ فون اپنی پریشانی کے حل کے لئے دُعا کی درخواست کر سکتی ہے؟

جواب:کر تو سکتی ہے۔ مگر نامَحرم پیر صاحِب (یا کسی بھی غیر مرد سے ضَرورتاً بھی باتکرنی پڑ جائے تواُس)سے لب و لَہجہ قد رے رُوکھا سا ہو۔ آواز لَوچ دار ونرم اور انداز بے تَکَلُّفا نہ، نہ ہو۔ (رَدُّ الْمُحْتَار، کتاب الصلٰوۃ، مطلب فی ستر العورۃ، ج۲، ص۹۷، مُلَخَّصاً)

          چُونکہ اِس کی رِعایت بَہُت مُشکِل ہے لہٰذا بہتر یہ ہے کہ ان مسائل کو اپنے مَحارِم کے ذَرِیْعے پیر صاحِب تک پہنچائے۔ نیز بِلا حاجت نامحرم پیر صاحِب سے بھی گفتگو نہیں  کر سکتی۔ مَثَلاً محض سلام دُعا اور مزاج پُرسی وغیرہ کیلئے فون پر بھی بات نہ کرے کہ یہ حاجت میں  داخِل نہیں ۔

اسلامی بہنیں  نعتیں  پڑھیں  یا نہیں  ؟

سُوال:اسلامی بہنیں  اسلامی بہنوں  میں  نعتیں  پڑھ سکتی ہیں  یا نہیں  ؟

جواب: اسلامی بہنیں  ، اسلامی بہنوں  میں  بِغیر مائیک کے اس طرح نعت شریف پڑھیں  کہ اُن کی آواز کسی غیر مرد تک نہ پہنچے۔ مائیک کااس لئے مَنع کیا کہ اِس پر پڑھنے یا بیان کرنے سے غیر مردوں  سے آواز کو بچانا قریب قریب ناممکن ہے۔ کوئی لاکھ دل کو منا لے کہ آواز شامیانے یا مکان سے باہَر نہیں  جاتی مگر تجرِبہ یہی ہے کہ لاؤڈاسپیکر کے ذَرِیعے عورت کی آواز عُمُوماً غیر مردوں  تک پَہنچ جاتی ہے بلکہ بڑی محافل میں  مائیک کا نظام بھی تواکثر مرد ہی چلاتے ہیں  !سگِ مدینہ عفی عنہ کو ایک بار کسی نے بتایا کہ فُلاں  جگہ محفل میں  ایک صاحِبہ مائیک پر بیان فرما رہی تھیں  ، بعض مردوں  کے کانوں  میں  جب اُس نِسوانی آواز نے رَس گھولا تو ان میں  سے ایک بے حیا بولا، آہا! کتنی پیاری آواز ہے! جب آواز اتنی پُرکشِش ہے تو خود کیسی ہو گی!!! وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ۔

اسلامی بہنیں  مائیک استِعمال نہ کریں

       یاد رہے!دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہونے والے سنّتوں  بھرے اجتِماعات اور اجتِماعِ ذکر و نعت میں  اسلامی بہنوں  کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استِعمال پر پابندی ہے۔ لہٰذا اسلامی بہنیں  ذِہن بنا لیں  کہ کچھ بھی ہو جائے نہ لاؤڈ اسپیکر میں  بیان کرنا ہے اور نہ ہی اس میں  نعت شریف پڑھنی ہے۔ یاد رکھئے! غیر مردوں  تک آواز پہنچتی ہو اس کے باوُجُود بے باکی کے ساتھ بیان فرمانے اور نعتیں  سنانے والی گنہگار اور ثواب کے بجائے عذابِ نار کی حقدار ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضر ت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کی خدمت میں  عرض کی گئی: چند عورَتیں  ایک ساتھ مل کر گھر میں  مِیلاد شریف پڑھتی ہیں  اور آواز

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن