30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شہنشاہِ وِلایت، مولائے کائنات، مولا علی، مشکِل کُشا، علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْم فرماتے ہیں : ہر شخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اٰل محمد پر دُرودِ پاک پڑھے۔(المعجم الاوسط، ج۱، ص۲۱۱، الحدیث:۷۲۱)
علاَّمہ کفایت علی کافیؔ شہید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَحِیْد فرماتے ہیں :
دُعا کے ساتھ نہ ہووے اگر دُرود شریف نہ ہووے حشر تلک بھی بر آوَر حاجات
قبولِیّت ہے دُعا کو دُرود کے باعِث یہ ہے دُرود کہ ثابتِ کرامت وبرَکات
(کافی کی نعت از علّامہ کفایت علی کافی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الشَّافِی)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فِرِشتے کی بِشارت برائے خاتونِ جنّت
حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ بن یَمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہفرماتے ہیں : ’’میں نے اپنی والِدۂ ماجِدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے عرْض کی: آپ مجھے اِجازت عطا فرمائیں کہ میں نبیِّ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضِر ہو کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِقتِدا میں نمازِ مغرِب ادا کروں اور عرْض کروں کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے اور تمہارے لئے دُعائے مغفِرت فرمائیں ۔ حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’میں نبیِّ کریم، رء ُوفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْم کی خدمتِ بابرَکت میں حاضِر ہوا اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِقتِدا میں نمازِ مغرِب پڑھی؛ جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عشاء کی ادائیگی سے بھی فارِغ ہو گئے اور تشریف لے جانے لگے تو میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔ نبیِّ غیب داں ، رسولِ ذیشاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میری آواز سُنی توارشاد فرمایا: کون؟ کیا حُذَیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ؟ عرْض کی: جی ہاں ! اِرشاد فرمایا: تمہاری کیا حاجت ہے؟ غَفَرَ اللہُ لَکَ وَََلِاُمِّکَ یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری اور تمہاری ماں کی مغفِرت فرمائے! پھر فرمایا: یہ ایک فِرِشتہ ہے جواس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اُترا، اِس نے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ سے اِجازت مانگی کہ مجھے سلام کرے اور مجھے بِشارت دے کہ ’’بِاَنَّ فَاطِمَۃَ سیِّدَۃُ نِسَآءِِ اَہْلِ الْجَنَّۃِ وَاَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ سَیِّدَا شَبَابِ اَہْلِ الْجَنَّۃِ یعنی فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جنّتی عورتوں کیسردارہیں اور حسن و حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا جنّتی نوجوانوں کے سردار ہیں ۔ (سُنَنُ التِّرْمِذِی،ابواب المناقب عن رسولِ اللہ، باب مناقب حسن بن علی بن ابی طالب، ص۸۵۷، الحدیث:۳۷۸۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے مُلاحَظہ فرمایاکہ تاجدارِ رِسالت، مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نورِ نُبُوَّت سے حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ کو پہچان بھی لیا اور اِن کی دِلی حاجت بھی معلوم کر لی کہ یہ کیوں آ رہے ہیں ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع