دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

بیان دیا کہ میرے ایک عزیز کی جوان بیٹی اچانک فوت ہو گئی۔ جب ہم تدفین سے فارِغ ہو کر پلٹے تو مرحومہ کے والِد کو یاد آیا کہ اس کا ایک ہینڈ بیگ جس میں  اہَمّ کاغذات تھے وہ غَلَطی سے میِّت کے ساتھ قَبْر میں  دَفن ہوگیا ہے۔ چُنانچِہ باَمرِ مجبوری دوبارہ قَبْر کھودنی پڑی، جوں  ہی قَبْر سے سِل ہٹائی خوف کے مارے ہماری چیخیں  نکل گئیں  کیونکہ جس جوان لڑکی کی کفن پوش لاش کو ابھی ابھی ہم نے زمین پر لِٹایا تھاوہ کفن پھاڑ کر اُٹھ بیٹھی تھی اوروہ بھی کمان کی طرح ٹیڑھی! آہ! اس کے سر کے بالوں  سے اس کی ٹانگیں  بندھی ہوئی تھیں  اورکئی نامعلوم چھوٹے چھوٹے خوفناک جانور اس سے چمٹے ہوئے تھے۔یہ دہشت ناک منظر دیکھ کر خوف کے مارے ہماری گِھگّی بندھ گئی۔ اورہینڈبیگ نکالے بِغیرجُوں  تُو ں  مِٹّی پھینک کر ہم بھاگ کھڑے ہوئے۔ گھر آکر میں  نے عزیزوں  سے اُس لڑکی کا جُرم دریافْتْ کیا تو بتایا گیا کہ اس میں  فی زمانہ معیوب سمجھا جانے والا کوئی جُرم تو نہیں  تھا، البتَّہ آج کل کی عام لڑکیوں  کی طرح یہ بھی فیشن ایبل تھی اورپردہ نہیں  کرتی تھی، ابھی اِنتِقال سے چند روز پہلے رشتے داروں  میں  شادی تھی تو اس نے فینسی بال کٹوا کر بن سنور کر عام عورَتوں  کی طرح شادی کی تقریب میں  بے پردہ شرکت کی تھی۔

اے مِری بہنو! سدا پردہ کرو        تم گلی کُوچوں  میں  مت پھرتی رہو

ورنہ سن لو قبر میں  جب جاؤ گی     سانپ بچّھو دیکھ کر چِلّاؤ گی

(پردے کے بارے میں  سوال جواب، ص۲۸۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تُوْبُوْا اِلَی اللہ!                    اَسْتَــغْــفِــــــرُ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ فرعونی بہروپیا (بَہ۔رُو۔پِ۔یا، نقّال) کو  اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے اس وجہ سے غرق نہیں  کیا کہ اس کا ظاہر اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے پیارے رسول حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جیسا تھا۔ ہم بھی اپنے اوپر غور کر لیں  کہ ہمارا ظاہر کس طرح کا ہے؟ خوش قسمت ہیں  وہ اسلامی بہنیں  جن کو دعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول میسر آ گیا  کہ دعوتِ اسلامینے انہیں  نمازیں  پڑھنے کا ذہن دیا، حیا کا درس دیا، مدَنی بُرقَع پہنایا، اسی ماحول کی برکت سے انہیں  تلاوتِ قراٰن کا ذہن ملا، درود وسلام کی ترغیب ملی، گھر درس کی سعادت نصیب ہوئی، مٹّی کے برتن میں  کھانا کھانے کا ذہن ملا اور اس کے علاوہ اچھی اچھی نیّتیں  کرنے، اذان کا جواب دینے، توبہ کے نوافل ادا کرنے، سنّت کے مطابق سونے، فضول سوالات سے بچنے، غصّہ کا علاج کرنے، آنکھ، کان، زبان کی حفاظت کرنے، باوضو رہنے، جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد، تکبر، وعدہ خلافی، مذاق مسخری، طنز، دل آزاری، نفاق سے بچنے کا ذہن اسی مدَنی ماحول سے ملا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !  اسی مدَنی ماحول کی برکت سے ظاہر وباطن دُرُست ہوا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سیِّدَہ فاطِمہ کے چلنے کا انداز

          حضرتِ سیِّدُنا مَسْرُوق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے روایت ہے کہ اُمُّ الْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے  فرمایا:

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن