30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عشقِ رسول
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مَطْبُوعہ 308صفْحات پر مشتمل کتاب ’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘ صَفْحَہ11 پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقْل فرماتے ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ مُشکبار ہے: ’’جس نے مجھ پر100 مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَدا کے ساتھ رکھے گا۔‘‘ (مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰، ص۲۵۳، الحدیث:۱۷۲۹۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! خواتینِ جنّت کی سردار، جگر گوشۂ سرکار حضرتِ سیِّدَہ فاطمۃُ الزَّہرا ء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو حضور نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اور حضور نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سےبَہُت محبّت تھی اور مَحَبَّت کی علامات میں سے ایک یہ ہے کہ جس سے مَحَبَّت ہو اس کی ہر ادا اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدَہ فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے خود کو ہر اعتبار سے سنّتِ رسول کے سانچے میں ڈھال رکھا تھا۔ عادات واَطوار، سیرت وکِردار، نِشَسْت وبرخاست، چلنے کے انداز، گفتگو اور صداقتِ کلام میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سیرتِ مصطفٰے کا عکس اور نمونہ تھیں ۔
حضرتِ سیِّدَہ فاطمۃُ الزَّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سر سے پاؤں تک ہم شکلِ مصطفٰے تھیں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی چال ڈھال، وضع قطع حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مشابہ تھی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جیتی جاگتی تصویر بنایا تھا۔ اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ، صِدِّیقہ، طیِّبہ،طاہِرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ فرماتی ہیں کہ میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صاحبزادی حضرتِ سیِّدَہ فاطمۃُ الزَّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے بڑھ کر کسی کو عادات واَطوار، سیرت وکِردار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع