دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

لَوٹا تووہ ابھی مصلّے ہی پر تھیں ۔ کچھ دیر بعد انہوں  نے دوبارہ وُضُو کیا اورنَماز اِشراق کی نیَّت باندھ لی۔جب پہلی رَکعَت میں  سجدہ کیا تو سر نہ اٹھایا۔ گھر والے سمجھے کہ شایدامّی جان کو دورانِ نَماز نیند آگئی ہے، جب بیدار کرنے کی غَرَض سے اُنہیں  ہلایاجُلایا تو وہ ایک طرف لُڑھک گئیں  ،گھبرا کر دیکھا تو ان کی رُوح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کر چکی تھی! اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۔ یوں  لگتا ہے کہ میری امّی جان کو شَہَنشاہِ بغدادحُضُورِ غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی نسبت اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستگی کام آگئی۔خوش قسمت کہ عین سجدے کی حالت میں  انہوں  نے دَاعِیٔ اَجل کو لَبَّیْک کہا ۔ مزید کرم بالائے کرم یہ ہوا کہ انتقال کے بعد اُن کا چہرہ بھی بہت نُورانی ہوگیا تھا ۔انتِقال کے تقریباً 15روز کے بعد یعنی 2ربیع النور شریف 1430ھ ،(28فروری 2009ء)  بروز ہفتہ اُن کی قبر کی سِل گرگئی اور قبر میں  مِٹّی بھر گئی۔دُرُستی کیلئے جُوں  ہی قبر کھولی گئی تو ہر طر ف گلاب کےپھولوں  کی خوشبو پھیل گئی! نیز یہ ایمان افروز منظر دیکھ کر ہم خوشی کے مارے جھوم اُٹھے کہ اَمّی جان کا کفن وبدن سلامت تھا۔ جب قبر سے مِٹّی نکال لی گئی تو میرے بھائی نے امی جان کے قدموں  کو چُھوا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  اُن کا جسم زندہ انسانوں  کی طرح نرم تھا،میرے ابّو جان کا بیان ہے کہ جب میں  نے چہرے کی طرف سے کپڑا ہٹاکر دیکھا تو چہرہ مزید نُورانی ہوچکا تھا۔

          اسلامی بھائی کا مزید بیان ہے: حیرت انگیز بات یہ تھی کہ جوسِلیں  قبر میں  گری تھیں  ، امی جان کا جسم ان کی چوٹ سے محفوظ رہا تھا وہ یوں  کہ ان کا مبارک وتروتازہ لاشہ قبر کی دیوار کی سَمت کھسکا ہوا تھا جیسے وہ خود اس طرف ہوئی ہوں  یا کسی نے کر دیا ہو حالانکہ تدفین کے وقت ان کو قبر کے بیچ میں  لٹایا گیا تھا !

دَہَن میلا نہیں  ہوتا بدن میلا نہیں  ہوتا

خدا کے پاک بندوں  کا کفن میلا نہیں  ہوتا

         پیاری پیاری اسلامی بہنو! خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے، تِل کو گلاب کے پھول میں  رکھ دیجئے تو اُس کی صُحبت میں  رَہ کر گلابی ہو جائے گا ۔ اِسی طرح  اللہ عَزَّوَجَلَّ  اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مہربانی سے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول  سے وابَستہ ہونے والا بے وَقعَت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور بسااوقات ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔اِس عاشقۂ رسول کی دنیا سے ایمان افروز رخصتی  اور بعدِ دفن جب مجبوراً قبر کھولی گئی تو قبر سے گلاب کے پھولوں  کی خوشبو کا آنا کفن وبدن کا سلامت ملنا مسلکِ حق اہلسنّت کی صداقت کی غیبی تائید ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ   اس خوش نصیب اسلامی بہن کو  پُل صِراط ،حشراور میزان ہر جگہ سُرخرو فرما کر جنتُ الفردوس میں  سیدہ فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا پڑوس عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

ذات آپ کی تو رحمت وشفقت ہے سر بسر

میں  گر چِہ ہوں  تمہارا خطا وار یا رسول !

(پردے کے بارے میں  سوال جواب، ص۱۰۷)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن