دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

دعوتِ اسلامی کے جامِعات ومَدارِس کی تعداد

          پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے قراٰنِ پاک کی تعلیم وتعلُّم کے متعلِّق مُلاحَظہ فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستگان اس سعادت سے کس قدَرفیض یا ب ہو رہے ہیں  ، یہ بھی مُلاحَظہ فرمائیے،  چُنانچِہ

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 616 صفْحات پر مُشتمِل کتاب فیضانِ سنّتجلد دُوُم کے ایک باب ’’نیکی کی دعوت حصّہ اوّل‘‘ صفْحہ564 پرہے: ۱۴رَمَضَانُ المُبَارَک ۱۴۳۲؁ھ ، 15 اگست 2011؁ء تک  صِرف پاکستان میں  برائے حِفظ و ناظِرہ مَدَنی منّوں  کیتقریباً 766  اور مَدَنی مُنّیوں  کیتقریباً 316 مدارس ُ المدینہ چلائے جا رہے ہیں  جن میں  مدَنی منّوں  اور مدَنی منّیوں  کی ملا کر کُل تعداد تقریباً  بہتر ہزار(72,000) ہے۔ نیز اسلامی بھائیوں  کے مَدْرَسۃُ المدینہبالِغان (عُموماً وقت: بعدِ عشاء دورانیہ: تقریباً40 مِنَٹ) کی تعداد تقریباً  تین ہزار تین سو سولہ (3,316) ہے اور اسلامی بہنوں  کے مَدرَسۃُ المدینہ بالِغات ( عموماًوقت: صبح 8:00 سے لے کرعصر تک مختلف اوقات میں  ، دورانیہ: 1گھنٹہ 12 منٹ) کی تعداد تقریباً اُنتالیس ہزار نو سو اڑتیس (39,938) ہے۔ نیز (۱۰رَجبُ المُرَجّب۱۴۳۲ھ۔ 12-6-2011تک) اسلامی بھائیوں  کے درسِ نظامی کے جامعات المدینہ کی تعداد تقریباً نوّے(90) اور اسلامی بہنوں  کے جامِعات المدینہ کی تعداد تقریباً بہتر (72) ہے، طلَبہ کی تعدادتقریباً چھ ہزار چھ سو اکہتر (6671) اور طالبات کی تعداد تقریباً دو ہزار آٹھ سو اکتالیس (2841) ہے۔ ان تمام جامعاتُ المدینہ (لِلْبِنِیْن وَلِلْبَنَات) اور مَدارِسُ المدینہ (لِلْبِنِیْن وَلِلْبَنَات) میں  مُفت تعلیم دی جاتی ہے اور ان کے اَخراجات مُخیِّر(مُ۔خَیْ۔یِر) اسلامی بھائیوں  اور اسلامی بہنوں  کے عطیّات سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ برائے کرم! آپ بھی اپنی زکوٰۃ وعشر اور صدقات وخیرات دعوتِ اسلامی کو دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں  ، پڑسیوں  اور دوستوں  پر بھی انفرادی کوشِش فرما کر دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن بنائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نئی دُلہن عبادت میں  مگن

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ649 صفْحات پر مشتمل کتاب، ’’حکایتیں  اور نصیحتیں ‘‘ صَفْحَہ541پر مبلِّغِ اسلام حضرتِ سیِّدُنا شیخ شعیب حرِیْفِیْش عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَدِیْر  نقْل فرماتے ہیں  : حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی جب رخصتی ہوئی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے گھر تشریف لے گئیں  تو حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے محبت بھری گفتگو کرنے لگے یہاں  تک کہ جب رات کا اندھیرا چھا گیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا رونے لگیں ۔ حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے پوچھا: ’’اے تمام عورتوں  کی سردار! کیا آپ خوش نہیں  کہ میں  آپ کا شوہر ہوں  اور آپ میری بیوی ہیں  ؟‘‘ کہنے لگیں  : ’’میں  کیونکر راضی نہ ہوں  گی ،آپ تو میری رضا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہیں  ، میں  تو اپنی اس حالت و معاملے کے متعلِّق سوچ رہی ہوں  کہ جب میری عمر پوری ہو جائے گی اور مجھے قبر میں  داخل کر دیا جائے گا، آج میرا عزّت و فخر کے بستر میں  داخل ہونا کل قبر میں  داخل ہونے کی مانند ہے۔ آج رات ہم اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ   کی بارگاہ میں  کھڑے ہو کر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن