بہترین شخص
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

گناہوں  کی ہو دُور دل سے سیاہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بہترین شخص

        نبیِّ مُکرَّم ،نُورِ مُجسَّم،رسولِ اکرم ،شَہَنشاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: خَیْرُ کُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُراٰنَ وَعَلَّمَہٗ یعنی تم میں  بہترین شخص وہ ہے جس نے قراٰن سیکھا اور دوسروں  کو سکھایا۔ (صَحِیحُ البُخارِی،کتاب  فضائل القران،،باب خیرکم من تعلم القران وعلمہ، ص۱۲۹۹، الحدیث:۵۰۲۷)حضرتِ سیِّدُنا ابو عبدُ الرَّحمن سُلَمی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ  قراٰنِ پاک پڑھایا کرتے اور فرماتے: اِسی حدیثِ مبارَک نے مجھے یہاں  بٹھا رکھا ہے۔(فَیْضُ القَدِیْر، حرف الخاء، ج۳، ص۶۱۸، تحتَ الحدیث:۳۹۸۳)

اللہ  مجھے حافظِ قراٰن بنا دے

قراٰن کے اَحکام پہ بھی مجھ کو چلا دے

(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قراٰن شَفاعت کرکے جنَّت میں  لے جائے گا

        حضرتِ سیِّدُناانَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ سے رِوایت ہے کہ رحمتِ عالم ، نُورِ مُجَسَّم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: جس شخص نے قراٰنِ پاک سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ قراٰنِ پاک میں  ہے اس پر عمل کیا، قراٰن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنّت میں  لے جائے گا۔(تاریخِ دمشق، باب العین ، عقیل بن احمد ، ج۴۱،ص۳،المکتبۃ الشاملۃ)

الٰہی! خوب دے دے شوق قراٰں  کی تلاو ت کا

شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں  شہادت کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اللہ تعالٰی قِیامت تک اَجْر بڑھاتا رہے گا

          ایک حدیث شریف میں  ہے: جس شخص نے کتابُ اللہ  کی ایک آیت یا علْم کا ایک باب سکھایا اللہ عَزَّوَجَلَّ   قِیامت تک اس کا اَجْر بڑھا تا رہے گا۔ (الجامع الصغیر مع فیض القدیر،حرف المیم، ج۶ ، ص ۲۳۶ ، الحدیث: ۸۸۶۴)

عطا ہو شوق مولیٰ مدرَسے میں  آنے جانے کا

خدایا ذَوق دے قراٰن پڑھنے کا پڑھانے کا

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 1250 صفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِشریعت جلد اوّل‘‘ صَفْحَہ545 تا546پر صدرُ الشریعہ، بدرُ الطریقہ مفتی محمد امجد علی اَعظمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقْل فرماتے ہیں  : ایک آیت کا حِفظ کرنا ہر مسلمان مُکلَّف(یعنی عاقِل و بالِغ) پر فرضِ عین ہے اور پورے قراٰنِ مجید کا حِفظ کرنا فرضِ کِفایہ اورسُوْرَۂ فاتِحہاور ایک دوسری چھوٹی سورت یا اس کے مثل مثلاً تین چھوٹی آیتیں  یا ایک بڑی آیت   کا حِفظ، واجِبِ عین ہے۔ (الدُّرُّالْمُخْتَار، کتاب الصلاۃ، باب فی صفۃ الصلاۃِ، ویجھر الامام، ج۲، ص۳۱۵)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن