دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shan e khatoon e Jannat | شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

book_icon
شانِ خاتونِ جنّت رضی اللہ تعالٰی عنہا

تَعَالٰی عَنْہَا (بسا اَوقات) گھر کی مسجد کے محراب میں  رات بھر نماز میں  مشغول رہتیں  یہاں  تک کہ صبح طلوع ہو جاتی۔ (مدارج النبوۃ(مترجم)، قسم پنجم، در ذکرِ اولادِ کِرام، سیدہ فاطمۃ الزہرا، ج۲، ص۶۲۳)

          پیاری پیاری اسلامی بہنو! خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو کس قدَر عبادت کا ذَوق تھا کہ پوری پوری رات اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی عبادت میں  گزار دیتی تھیں  لہٰذا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے حقیقی اُلفت ومحبّت کا تقاضا ہے کہ ہم نہ صرف فرائض بلکہ سُنَن و نوافل کی ادائیگی کو بھی اپنا معمول بنائیں ۔ نماز کی اُلفت ومحبّت کو اُجاگر کرنے کی نیّت سے فضائل وبرکاتِ نماز پر مشتمل 3 اَحادیثِ مبارَکہ مُلاحَظہ فرمائیے:

نماز کی برکتیں

  {1  }… حضرتِ سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ موسمِ سرما میں  باہر تشریف لائے جبکہ درختوں  کے پتے جھڑ رہے تھے، آپ نے ایک درخت کی دو ٹہنیوں  کو پکڑا تو ان کے پتے جھڑنے لگے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابو ذر! میں  نے عرض کیا: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! میں  حاضر ہوں ۔ تو ارشاد فرمایا: بیشک جب کوئی مسلمان بندہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضا کے لئے نماز پڑھتا ہے تو اس کےگناہ ایسے جھڑتے ہیں  جیسے اس درخت کے یہ پتے جھڑ رہے ہیں ۔(مسند احمد، مسند الانصار، حدیث ابی ذر الغفاری، ج۸، ص۵۷۳، الحدیث:۲۲۱۷۷)

  {2  }… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں  کے سرور، دو جہاں  کے تاجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: نماز ایک بہترین عمل ہے جو اس میں  اضافہ کر سکے تو وہ ضرور کرے۔ (الترغیب والترہیب،کتاب الصلاۃ،الترغیب فی الصلاۃ مطلقًا، ص۱۳۰، الحدیث: ۹)

{3}… نبیِّ مکرم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: صفائی نصف ایمان ہے اور ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ میزان کو بھر دیتی ہے اور ’’سُبْحٰنَ اللہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ زمین وآسمان کے درمیان   کو بھر دیتے ہیں  اور نماز نور ہے اور صدَقہ دلیل یعنی رہنما ہے، صبر روشنی ہے اور قراٰن تیرے حق میں  یا تیرے خلاف حُجَّت ہے۔(صحیح مُسْلِم، کتاب الطہارۃ،باب فضل الوضوئ، ص۱۰۶، الحدیث:۲۲۳)

            شیخُ الحدیث حضرتِ علاَّمہ مولانا عبد المصطفٰے اعظمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اسلامی بہنوں  کے لئے نماز کی ترغیب پر مشتمل منظوم کلام لکھا ہے، فرماتے ہیں  :

دیدارِ حق دکھائے گی اے بیبیو نماز      جنّت تمہیں  دِلائے گی اے بیبیو! نماز

دربارِ مصطفٰے میں  تمہیں  لے کے جائے گی       خالق سے بخشوائے گی اے بیبیو! نماز

عزّت کے ساتھ نوری لباس اچھے زیورات       سب کچھ تمہیں  پہنائے گی اے بیبیو! نماز

جنّت میں  نرم نرم بچھونوں  کے تخت پر                 آرام سے سُلائے گی اے بیبیو! نماز

خدمت تمہاری کریں  گی حوریں  ادَب کے ساتھ         رتبہ بہت بڑھائے گی اے بیبیو! نماز

کوثر کے سلسبیل کے شربت پِلائے گی        میوے تمہیں  کِھلائے گی اے بیبیو! نماز

سب عطر و پھول ہوں  گے نچھاور پسینے پر              خوشبو میں  جب بَسائے گی اے بیبیو! نماز

رحمت کے شامیانوں  میں  خوشبو کے ساتھ ساتھ                  ٹھنڈی ہوا چلائے گی اے بیبیو! نماز

باغِ بہشت روضۂ رضواں  بہارِ خُلد                    سب کچھ تمہیں  دِکھائے گی اے بیبیو! نماز

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن