30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 616 صفْحات پر مُشتمِل کتاب ’’فیضانِ سنّت‘‘ جلددُوُم کے ایک باب ’’نیکی کی دعوت حصّہ اوّل‘‘ صفْحہ147 پر شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقْل فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا ابومظفَّر محمد بن عبد اللہ خَیّام سمر قندی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : میں ایک روز راستہ بھول گیا، اچانک ایک صاحِب نظر آئے اور اُنہوں نے کہا: ’’میرے ساتھ آؤ۔‘‘ میں ان کے ساتھ ہو لیا۔ مجھے گمان ہوا کہ یہ حضرتِ سیِّدُنا خِضَر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں ۔ میرے اِستِفسار (یعنی پوچھنے) پر اُنہوں نے اپنا نام خِضَربتایا، ان کے ساتھ ایک اور بُزُرگ بھی تھے، میں نے ان کا نام دریافت کیا تو فرمایا: یہ اِلیاس عَلَیْہِ السَّلام ہیں ۔ میں نے عرْض کی: اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ پررَ حمت فرمائے، کیا آپ دونوں حَضَرات نے سروَرِ کائنات ، شَہَنشاہِ موجودات، مَحبوبِ ربُّ الْاَرضِ وَالسَّمٰوٰت، احمدِِ مُجتَبٰی، مُحَمَّدِ مصطَفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کی ہے؟ اُنہوں نے فرمایا: ہاں ۔میں نے عرْض کی: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سُنا ہوا ارشادِ پاک بتایئے تاکہ میں آپ سے رِوایت کر سکوں ۔ اُنہوں نے فرمایاکہ ہم نے رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سنا: ’’جو شخص مجھ پردُرُودِ پاک پڑھے اُس کا دل نِفاق سے اِس طرح پاک کیا جاتا ہے جس طرح پانی سے کپڑا پاک کیا جاتا ہے۔ نیز جو شخص ’’صَلَّی اللہُ علٰی مُحَمَّد‘‘ پڑھتا ہے تو وہ اپنے اوپر رَحمت کے 70 دروازے کھول لیتا ہے۔ (اَلْقَوْلُ الْبَدِیع، الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ علی رسول اللہ ، ص۱۳۷)
ساقی ٔ حوضِ کوثر پہ لاکھوں سلا م دونوں عالَم کے سروَر پہ لاکھوں سلام
جس کا ابرِ کرَم سب پہ سایہ فگن ایسے پیارے پَیَمبَر پہ لاکھوں سلام
جس کی خوشبو سے طیبہ کی گلیاں بَسَیں
ایسے جسمِ معطَّر پہ لاکھوں سلام
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ بھی ’’صلَّی اللہُ علٰی محمَّد‘‘ پڑھنے کی عادت بنایئے او ر اپنے اوپر رَحمتوں کے خوب خوب دروازے کُھلوایئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدَہ فاطِمہ کا ذَوقِ نماز
حضرتِ علاَّمہ شیخ عبد الحق محدِّثِ دہلوی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ’’مَدارِجُ النُّبُوَّہ‘‘ میں نقْل فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا امام حَسَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتےہیں : میں نے اپنی والدۂ ماجدہ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو دیکھا کہ آپ رَضِیَ اللہُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع