30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دُعاکریں اور بہتر یہ ہے کہ گھر جا کر ان کی خدمت کریں ۔بہرحال وہ اسلامی بھائی دادی امّاں کو گھر لے آئے تو کسی نے مشورہ دیا کہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات استعمال کروائیں ۔ یہ اسلامی بھائی جامعۃ المدینہ (سردار آباد)میں زیرِ تعلیم تھے لہٰذا انہوں نے وہیں سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کر لئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! چند دن کےاندر اندر درد بالکل ختم ہو گیا، جب دوبارہ ٹیسٹ وغیرہ کروایا توڈاکٹر حیرت زدہ رہ گئے کہ دل کا سوراخ بند ہو چکا تھا انہوں نے پوچھا کہ پچھلے دنوں کون سی دوا استعمال کی ہے؟ جواب دیا کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات استعمال کروائے ہیں ۔یہ سن کر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ہماری زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ اس قسم کی مریضہ کو اس طرح شِفا ملی ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! ہماری دادی جان (یہ بیان دینے تک) حیات ہیں اورانہیں دل کی کوئی تکلیف نہیں ۔(سینگوں والی دلہن ، ص ۱۰)
کِھلا میرے دل کی کَلی غوثِ اعظم
مٹا قلب کی بے کلی غوثِ اعظم
(سامانِ بخشِش از مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
موت کی یاد میں بھوکی رہنے والی عورت
حضرتِ سیِّدتُنا مُعَاذَ ہ عَدَوِیَّہ رحمۃُ اللہِ تعالٰی عَلْیِھَا روزانہ صبح کے وَقت فرماتیں : (شاید) یہ وہ دن ہے جس میں مجھے مرنا ہے۔ پھر شام تک کچھ نہ کھاتیں پھر جب رات ہوتی توکہتیں ،(شاید) یہ و ہ رات ہے جس میں مجھے مرنا ہے۔ پھر صبح تک نَماز پڑھتی رہتیں ۔(احیاء العلوم،ج۵،ص۱۵۱ )
بیان نمبر3
خاتونِ جنّت
کا
ذَوقِ عبادت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع