30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نگرانی کرتے رہو۔‘‘ یہ کہہ کر وہ بُزُرگ غائب ہو گئے۔ (تَذْکِرَۃُ الْاَوْلِیاء (مترجم)، حضرت بایزید کے حالات ومناقب، ص۱۰۳)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جب دَرْیائے دِجلہ اِِستِقبال کے لئے بڑھا…
حضرتِ سیِّدُنا بایزید بِسطامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہمیں دریائے دِجلہ پر پہنچا تو پانی جوش مارتا ہوا میرے اِستِقبال کو بڑھا لیکن میں نے کہا: ’’مجھے تیرے اِستِقبال سے(اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ !) شَمَّہ برابر (یعنی تھوڑا سا)بھی غُرور نہ ہو گا کیونکہ میں اپنی 30 سالہ رِیاضت کو تکبُّر کر کے ہر گز ضائِع نہیں کر سکتا۔‘‘ (ایضاً ص۱۱۲)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
فخرو غُرور سے تُو مولیٰ مجھے بچانا
یاربّ! مجھے بنا دے پیکر تُو عاجِزی کا
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۹۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذکر کردہ دو حکایتوں سے یہ درْس ملتا ہے کہ بندہ خواہ کیسا ہی بلند مَقام پالے اور کتنے ہی انعامات حاصِل کرلے اپنے نفس کو قابو سے باہَر نہ ہونے دے۔ اگر دل میں کوئی ایسا خَیال اُبھرتا محسوس ہو تو فوراً بارگاہِ الٰہی میں عاجِزی واِنکِساری کے ساتھ حاضر ہو کر تائب ہو تاکہ وساوسِ شیطانی سے دل پاک ہو اور عمل شفاف ہو اور اسی طرح شیطانی و نفسانی شُرُور سے محفوظ رہتے ہوئے باایمان موت سے ہم کِنار ہوں کہ باایمان موت دُنْیَوی زندگی کی اِنتِہائی کامیابی ہے اور اس کامیابی تک رسائی نیکی اور نیک ماحول سےممکِن ہے، اس پُرآشوب دَور میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے۔ دنیا وآخرت کی بہتری پانے کے لئے اس مدَنی ماحول سے وابستگی بہت مفید ہے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدَنی ماحول میں انوکھی انوکھی مدَنی بہاروں کا ظہور بھی ہوتا رہتا ہے۔ ترغیب کے لئے ایک مدَنی بہار پیشِ خدمت ہے جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکے مطبوعہ 35صفْحات پر مشتمِل رسالے’’سینگوں والی دُلہن ‘‘ صفْحہ10پر ہے:
صوبۂ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کی دادی اماں دل کی مریضہ تھیں جس کی وجہ سے سینے میں شدید درد اٹھتا تھا، ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ دل میں سوراخ ہے لہٰذا آپریشن کے بعد بھی بچنے کےChances(یعنی اِمکانات)کم ہیں ، بظاہر یہ چند دن کی مہمان ہیں ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع